Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

’’آزمودہ وظائف سے گھریلو الجھنوں کا حل‘‘ گھر لایا تو کیا ہوا؟

ماہنامہ عبقری - اپریل 2021ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں ماہنامہ عبقری پچھلے نو ماہ سے مسلسل پڑھ رہا ہوں یہ بہت اچھا میگزین ہے اس میں چھوٹے چھوٹے وظائف اورٹوٹکے نہایت کمال کے ہوتے ہیں اللہ آپ کو طویل عمر عطا فرمائے اور آپ یونہی دکھی انسانیت کی خدمت کرتے رہیں۔ حکیم صاحب پچھلے سال جب میٹرک کا نتیجہ آیا تو میں اچھے نمبروں سے پاس ہوگیا میرے ساتھ میرے بڑے بھائی نے بھی میٹرک کے امتحان دیئے تھے مگر اس کی تین سپلیاں آگئی۔
میٹرک میں اچھے نمبر آئے‘ بڑا بھائی دشمن بن گیا
وہ تقریباً پچھلے چھ سالوں سے میٹرک کے امتحان دے رہا تھا مگر پاس نہ ہوتا تھا۔ میرے میٹرک اچھے نمبروں سے پاس ہونے کی وجہ سے میرے والدین بہت خوش تھے کیونکہ ہمارے گھر میں میں نے سب سے پہلے میٹرک اچھے نمبروں سے پاس کیا میرے میٹرک پاس کرنے سے میرا بڑا بھائی جس کی سپلیاں آئی تھی خوش نہ تھا اگر میری والدہ کسی کے سامنے میرے پاس ہونے کا کہتی اگر میرا بھائی پاس بیٹھا ہوتا تو وہ جل بھن جاتا تھا۔ میرا بھائی مجھ سے سخت نفرت کرتا تھا اگر میری والدہ کسی عزیز کو ملنے جاتی تو میرا بھائی مجھے بہت زیادہ مارتا تھا کبھی ہاتھوں سے، کبھی لاتوں سے اور کبھی جوتیوں سے میرا رو رو کر برا حال ہو جاتا تھا۔
گھر کا کشیدہ ماحول!
جب میرے والدین واپس آتے تو میں اُن سے کہتا تو وہ میرے بھائی سے لڑتے تھے۔ جس کی وجہ سے وہ والدین سے نہ بولتا تھا کئی دفعہ تو میں(باقی صفحہ نمبر 58 پر)
(بقیہ:آزمودہ وظائف سے گھریلو الجھنوں کا حل)
نے ان کو بتایا ہی نہیں تھا میرا سب سے بڑا یہ مسئلہ تھا کہ اس کے علاوہ میرے بڑے بھائی دونوں کی آپس میں نہیں بنتی‘ نہ کھانا اکٹھے کھاتے نہ آپس میں بولتے تھے کئی دفعہ تو آپس میں جھگڑا بھی ہوا اس کے علاوہ میری والدہ مجھے اور بھائیوں کو نماز پڑھنے کا کہتی تو وہ نماز نہ پڑھتے تھے کبھی جمعہ کی نماز پڑھتے تھے‘ البتہ میرے والد پانچ وقت کے پکے نمازی تھے اور والدہ بھی نمازپڑھتی تھیں۔ میرے بہن بھائی آپس میں جھگڑالو تھے اگر کوئی مہمان آتا تو اس کے سامنے خوب لڑتے اور گالیاں دیتے تھے۔ والدین سے زبان درازی کرتے تھے غرض یہ کہ زندگی میں سکون ختم ہوچکا تھا۔ پھر میں عبقری گھرلایا اس میں ایک کتابچہ ’’آزمودہ وظائف سے گھریلو الجھنوںکا حل‘‘پڑھا‘ آپ کے دفتر سے خریدا اس میں ایک وظیفہ ’’بسم اللہ سے زندگی آسان ‘‘میں نے پڑھنا شروع کردیا اس وظیفے سے تو زندگی بالکل آسان ہوگئی۔ حکیم صاحب میں آپ کو بتا نہیں سکتا کہ میں اس وقت کتنا خوشحال ہوں میرے بھائی جن کی آپس میں کبھی نہیں بنتی تھی اب اکٹھے کھانا کھاتے ہیں جو کام بھی کرنا ہوں مل جل کر اتفاق سے کرتے ہیں والدہ کے ایک دفعہ کے کہنے پر نمازپڑھنے مسجد چلے جاتے ہیں۔ ہر نماز پڑھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ نماز کے بعد تلاوت قرآن بھی کرتے ہیں۔ الحمدللہ گھر میں بھی سکون ہے۔ میرا بھائی جو مجھ سے نفرت کرتا تھا اب پیار کرتا ہے اب تو یہ عالم ہے کہ مارنے کے لیے ہاتھ تک نہیں لگاتا ۔ بہنیں بھی نمازپڑھنے لگ گئی ہیں۔ زندگی حقیقت میں آسان ہوگئی ہے۔ حکیم صاحب یہ ایک عمل ہے جس کی تاثیر ہی الگ ہے میں نے اس وظیفے کو دو ماہ پڑھا ہے اور اب بھی روزانہ پڑھتا ہوں۔ یقین کریں میں نے اس وظیفے کو دھیان سے نہ پڑھا، درمیان میں کئی دفعہ بھول جاتا تھا لیکن جب پڑھتا تھا آٹھ سو کی تعداد پوری کرتا تھا۔اگر کوئی اس وظیفے کو روزانہ اور توجہ دھیان سے پڑھے تو اس کو اس وظیفے کی کیا کرامات ملیں گی آپ اور میں تو سوچ ہی نہیں سکتے۔ حکیم صاحب یہ وظیفہ گھریلو الجھنوں کا آزمودہ عمل ہے جو جس مقصد کیلئے پڑھے گا اسی مقصد میں کامیاب ہوگا عمل یہ ہے: 800 مرتبہ بسم اللہ الرحمن الرحیم اوّل و آخر تین بار درود شریف۔ قارئین آزمائیں اور دعائوں میں یاد رکھیں۔ (محمد اکرام میو،قصور)

 

قارئین! بلا رنگ و نسل دکھی انسانیت کی خدمت ہمارا عزم ہے۔آپ بھی اس روشنی کو دوسروں تک پہنچائیے! یہ کتابچہ خود بھی پڑھیے اور دکھی عوام تک بھی زیادہ سے زیادہ پہنچائیں۔ جیلوں‘ ہسپتالوں‘ کچہریوں میں موجود پریشان لوگوں تک پہنچا کر داد رسی کا ذریعہ بنیں!
(قیمت فی کتابچہ 20 روپے‘ تقسیم کیلئے خاص رعایت صرف 10 روپے میں حاصل کیجئے)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 402 reviews.