Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

رمضان کے10 خصوصی پکوانوں کا اہتمام

ماہنامہ عبقری - اپریل 2021ء

وقت کا پہیہ بڑی تیزی سے گھوم رہا ہے ماہ و سال کچھ اس سرعت سے گزر رہے ہیں جیسا کہ چلتی ہوئی ٹرین کی کسی کھڑکی سے باہر کے مناظر۔ یوں لگتا ہے کہ رمضان المبارک ابھی کل ہی کی بات تھی اور ہم اس موقع پر تراکیب کی تلاش میں سرگرداں تھے مگر تلاش میں اگلا رمضان بھی آگیا اگرچہ کہ رحمتوں، برکتوں، سعادتوں اور عبادتوں کا یہ مہینہ اپنےآغاز
میں ہے لیکن کیا ہی اچھا ہو کہ اس عرصے میں آپ کو چند ایسی تراکیب سے آگاہ کردیا جائے جن کو آزما کر آپ پورا رمضان صحت مند رہیں گے اور مزید توجہ سے عبادات کرسکیں گے۔ یاد رہے! یہ رب کائنات کی نعمتیں اگر عبادت کی نیت سے بنائیں اور کھائیں گے تو ثواب بھی اور اس میں برکت بھی ہوگی۔رمضان کیلئے پکوان درج ذیل ہیں:

 

میدے کی کھجوریں ‘ سویاں پکوڑے اورفنگرچپس

 

اجزاء: میدہ آدھا کلو، دودھ آدھا پائو، شکر تین چھٹانک، چھوٹی الائچی چار عدد، بیکنگ پائوڈر آدھال چائے کا چمچ، بناسپتی حسب ضرورت۔ (ترکیب) میدے میں آدھا کپ بناسپتی، بیکنگ پائوڈر اور الائچی پیس کر شامل کریں اور دودھ میں شکر گھول کر اس سے میدہ گوندھ لیں جو کہ ذرا سخت رہے گا۔ جب اچھی طرح گدھ جائے تو تھوڑا تھوڑا آمیزہ لے کر کھجوروں کی شکل کے ٹکڑے بنالیں۔ اب کسی کڑاہی میں گھی گرم کرکے ہلکی آنچ پر ان کھجوروں کو ہلکا سنہرا تل لیں اور افطاری میں پیش کریں۔
سویاں پکوڑے:اجزاء: نوڈلز ایک پیکٹ، انڈے چار عدد، آلو (کش کرلیں) ایک عدد، ہری پیاز دو عدد، پسی سرخ مرچ ایک چائے کا چمچ، نمک حسب ذائقہ، کوکنگ آئل چار کپ۔ (ترکیب) نوڈلز کو پانی میں ابال کر ٹھنڈا کرلیں اور پانی نتھار کر ایک طرف رکھ دیں۔ کسی مکسنگ باول میں انڈے پھینٹ کر ان میں کش کیا ہوا آلو، باریک کتری ہوئی ہری پیاز، نمک اور مرچ اچھی طرح مکس کرلیں۔ اب اس میںسویاں( نوڈلز) بھی شامل کریں اور احتیاط سے ملائیں تاکہ نوڈلز کم سے کم ٹوٹیں۔ کڑاہی میں آئل گرم کرکے نوڈلز کا آمیزہ تھوڑا تھوڑا کرکے ڈالتے ہوئے پکوڑوں کی طرح فرائی کرلیں۔ کٹھی میٹھی چٹنی یا ٹماٹر کیچپ کے ساتھ نوش کریں۔اسپائسی فنگر چپس:اجزاء: آلو ایک کلو، میدہ آدھا کپ، بیسن پائو کپ، کارن فلور آدھا کپ، نمک حسب ذائقہ، چلی سوس دو کھانے کے چمچ، کالی مرچ پائوڈر ایک چائے کا چمچ، کٹی سرخ مرچ ایک چائے کا چمچ، چاٹ مصالہ ایک چائے کا چمچ، زردے کا رنگ ایک چائے کا چمچ، کوکنگ آئل ڈیپ فرائی کرنے کے لیے۔ (ترکیب) آلو چھیل کرانہیں فنگر چپس کی طرح لمبائی میں کاٹ لیں اور یخ ٹھنڈے پانی میں بھگو دیں۔ کچھ دیر بعد پانی نتھار کر کسی مکسنگ بائول میں ڈالیں اور ان پر کارن فلور، بیسن، میدہ، نمک، چلی سوس، زردے کا رنگ، کالی مرچ پائوڈر، کٹی سرخ مرچ اور چاٹ مصالحہ ڈال کر اچھی طرح ملالیں ‘پانی بالکل نہیں ملانا ہے۔ کڑاہی میں آئل گرم کرکے ان چپس کو سنہرے فرائی کرکے نکال لیں اور استعمال کریں۔

 

 

میٹھے دودھ کے لڈو‘ اسٹرابیری فرنی! ضرور چکھیے!

میٹھے دودھ کے لڈو:اجزاء: خشک دودھ ایک تا ڈیڑھ پیالی، کھانے کا سوڈا دو چائے کے چمچ، تازہ دودھ ایک کلو، شکر دو کپ، زردے کا رنگ چٹکی بھر، بادام اور پستے (گارنشنگ کیلئے)۔ (ترکیب) خشک دودھ میں سوڈا ملا کر اسے آٹے کی طرح سخت گوندھ لیں اور اب اس کے چھوٹے چھوٹےلڈو تیار کرلیں اور آدھے گھنٹے کیلئے ایک طرف رکھ چھوڑیں۔ اب ایک دیگچی میں تازہ دودھ اُبلنے کیلئے رکھ دیں اور اس میں شکر بھی شامل کردیں۔ جب اُبال آنے لگے تو زردے کا رنگ ملا کر کچھ دیر ہلکی آنچ پر پکائیں اور پھر دودھ کے لڈوبھی شامل کردیں۔ پانچ منٹ کے بعد چولہے سے اتار کر کسی ڈش میں نکالیں اور بادام و پستے کی ہوائیاں چھڑک کر فریزر میں رکھ دیں تاکہ ٹھنڈی یخ ہو جائیں۔ مزیدار میٹھے دودھ کے لڈو افطاری کی فہرست میں ایک نیا اضافہ ہوںگے۔کالے چنے اور دہی:اجزاء: کالے چنے ایک پائو، دہی ایک پائو، کٹی سرخ مرچ حسب پسند ، نمک حسب ذائقہ، پیاز بڑی ایک عدد، زیرہ پسا ہوا ایک چائے کا چمچ، ہری مرچ چھ عدد، ہرا دھنیا تھوڑا سا، بناسپتی آدھا کپ۔ (ترکیب) چٹکی بھر سوڈے میں رات بھر بھیگے ہوئے کالے چنے ابال کر گلالیں اور گل جانے پر اتار لیں۔ بناسپتی میں باریک کتری ہوئی پیاز گلابی کرکے نمک اور مرچ شامل کریں اور بھون لیں (ذائقے میں اضافے کے لیے لہسن و ادرک کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ بھی ڈالا جاسکتا ہے) بھن جانے پر چنے بھی ڈال کر مزید پانچ منٹ تک بھونیں اور آخر میں دہی، ہری مرچیں اور ہرا دھنیا بھی ڈال کر اچھی طرح مکس کرنے کے بعد اتار لیں اور زیرہ چھڑک کر تناول کریں۔
امرود اور کیلے کی چاٹ:اجزاء: پکے ہوئے امرود ایک کلو، کیلئے ایک درجن، شکر ایک کپ، کالی مرچ پائوڈر ایک چائے کا چمچ، اورنج اسکوائش (یا تازہ کینو، سنگترے کا رس) ایک کپ۔ (ترکیب) امرودوں کے چھلکے اتار کر انہیں باریک باریک کترلیں۔ کیلوں کا چھلکا اتار کر گول گول قتلے کاٹ لیں جو زیادہ موٹے نہ ہوں۔ کسی بڑے مکسنگ بائول میں ڈال کر شکر، کالی مرچ اور اورنج اسکوائش بھی شامل کریں اور تمام اشیاء کو ملا کر کچھ دیر کے لیے فریج میں رکھ دیں۔ چاٹ میں دیگر پھل بھی شامل کئے جاسکتے ہیں لیکن امردو اور کیلے کا امتزاج ایک الگ مزہ رکھتا ہے۔اسٹرابیری فرنی:اجزاء: دودھ ایک لیٹر، چاول آدھی پیالی، اسٹرابیری دو پیالی، چینی ڈیڑھ پیالی، فریش کریم ایک پیالی۔ترکیب:چاولوں کو دھوکر دو گھنٹے کے لئے بھگو دیں، پھر ان کو گرائنڈر میں پیس کر آدھی پیالی ٹھنڈے دودھ میں ملالیں۔ دودھ کو ابالنے رکھیں اور ابال آنے پر آنچ ہلکی کرکے پندرہ سے بیس منٹ پکنے رکھ دیں۔ چاول ڈال کر درمیانی آنچ پر مسلسل چمچ چلاتے رہیں جب ابال آجائے تو آنچ ہلکی کردیں اور وقتاً فوقتاً چمچ چلاتے ہوئے پکنے دیں۔اسٹرابیری آدھی پیالی چینی کے ساتھ بلینڈ کرلیں۔ پکتے ہوئے دودھ میں جب چاولوں کی خوشبو آنے لگے (تقریباً پندرہ منٹ میں) تو بلینڈ کی ہوئی اسٹرابیری ڈال دیں۔ دس سے بارہ منٹ پکانے کے بعد چینی ڈال دیں۔ ہلکی آنچ پر بیس سے پچیس منٹ پکانے کے بعد چولہے سے اتارلیں، تھوڑا سا ٹھنڈا ہونے پر کریم ڈال کر ملالیں۔ ڈش میں نکال کر اوپر سے کٹی ہوئی(باقی صفحہ نمبر 55 پر)
(بقیہ: میٹھے دودھ کے لڈو‘ اسٹرابیری فرنی! ضرور چکھیے!)
اسٹرابیری اور کریم سے سجا کر ٹھنڈا کرنے رکھ دیں۔ توابوٹی: اجزاء: بغیر ہڈی کی بوٹیاں ایک کلو، نمک حسب ذائقہ، ادرک لہسن پسا ہوا دو کھانے کے چمچ، پیاز دو عدد درمیانی، پسی ہوئی لال مرچ ڈیڑھ کھانے کا چمچ، جائفل پسا ہوا آدھا چائے کا چمچ، خشخاش پسی ہوئی دو کھانے کے چمچ، جاوتری پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ، پپیتا دو کھانے کے چمچ، کوکنگ آئل حسب ضرورت۔ ترکیب:پیاز کو باریک چوپ کرلیں اور ململ کے کپڑے میں باندھ کر دبا دبا کر اس کا رس نکال لیں، اس میں ادرک، لہسن، نمک، لال مرچ،خشخاش، جائفل، جاتری اور پپیتا پیس کر شامل کرلیں۔ بوٹیوں کو چھوٹا کاٹ کر صاف دھوکر خشک کرلیں اور مصالحے کے مکسچر سے میرینیٹ کرلیں۔ دو سے تین گھنٹوں کے لئے فریج میں رکھ دیں۔ بھاری توا گرم رکھیں اور اس میں تین سے چار کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈال کر درمیانی آنچ پر تین سے چار منٹ گرم کرلیں۔ تھوڑی تھوڑی کرکے بوٹیاں ڈالیں اور تیز آنچ پر (آنچ ہلکی کرنے کی صورت میں بوٹیاں پانی چھوڑدیں گی) اچھی طرح گلنے تک فرائی کریں، چمچ سے اوپر نیچے کرتے رہیں تاکہ جلنے نہ پائیں۔افطاری کے وقت ڈش میں نکال کر چٹنی اور پراٹھوں کے ساتھ پیش کریں۔کھٹے میٹھے چنے: اجزاء: کالےیا سفید چنے 250 گرام (اُبلے ہوئے)، آلو ایک عدد (چھوٹا، اُبلا اور کٹا ہوا)، تیل ایک چوتھائی کپ، سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ (ثابت)، کڑی پتے 20 سے 25 عدد، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ، لال مرچ ایک چائے کا چمچ (پسی ہوئی)، نمک ایک چائے کا چمچ، املی کا گودا ایک چوتھائی کپ سے آدھا کپ، چینی ایک چائے کا چمچ، چاٹ مصالحہ ایک چائے کا چمچ، ہرادھنیا گارنش کیلئے۔ ترکیب: ایک پین میں تیل گرم کرکے ثابت سفید زیرہ، کڑی پتے اور ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر فرائی کرلیں۔ اب اس میں پسی لال مرچ، نمک، کالے چنے، املی کا گودا، چینی اور چاٹ مصالحہ ڈال کر مکس کرلیں۔ پھر اس میں آلو ڈال کر ایک پیالے میں نکالی لیں۔ چٹنی چٹخارے دار اجزاء: کچے آم ایک کلو، چینی ایک کلو، نمک ایک چائے کا چمچ، سرخ مرچ ایک کھانے کا چمچ، پیاز ایک عدد، ادرک (کٹی ہوئی) ایک کھانے کا چمچ، لہسن (پسا ہوا) ایک کھانے کا چمچ، سرکہ ایک پیالی، بادام ایک چھوٹی پیالی (بھگو کر چھیل لیں) کشمکش تھوڑی سی کالی مرچ ایک چائے کا چمچ، کوکنگ آئل ایک پیالی۔ترکیب:آم چھیل کر چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ اس میں پانی ڈال کر دو چار ابال دے کر اتار لیں اور چھلنی میں ڈال کر خشک کرلیں۔ دیگچی میں آئل گرم کرکے پیاز ہلکی برائون کریں اور آئل سے نکال لیں۔ اسی آئل میں لہسن ڈال کر چمچہ چلائیں اور آموں کے ٹکڑے بھی اس میں ڈال کر فرائی کریں اور پھر انہیں بھی نکال لیں۔ اس میں اب سرخ مرچ اور ادرک ڈال کر فرائی کریں اور پھر پیاز، آم، کشمش، بادام، کالی مرچ اور چینی ڈال دیں۔ تھوڑا سا چمچ چلائیں تاکہ چینی پانی چھوڑ دے۔ ایک کپ پانی ڈالیں، جب شیرا گاڑھا ہو جائے اور آم گل جائیں تو اتارلیں اور سرکہ ملالیں۔ ٹھنڈا ہونے پر آپ اس کو مرتبان میں بھی محفوظ کرسکتے ہیں۔

 

میرے دسترخوان کی رونق شربت املی آ لو بخارا

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!پچھلے رمضان کی طرح یہ بھی رمضان گرمی میں ہیں۔ میں ہر رمضان سے قبل خود جاکر املی آلو بخارا اور دوسری اشیاء لاکر گھر پر شربت تیار کرتا ہوں اور افطاری کے دستر خوان پر جب تک املی آلو بخارا کا شربت نے ہو دستر خوان مکمل نہیں ہوتا۔ پچھلے رمضان جب میں تین دن کے لیے تسبیح خانے آئے تو یہاں افطاری میں املی آلو بخارا کا شربت پلایا جاتا تھا ۔ جو کہ کمال کی چیز ہے۔ بالکل گھر جیسا ذائقہ جیسے میں گھر تیار کرتا تھا۔ پہلے میں بازاری استعمال کرتا تھا مختلف کمپنیوں کے پرگھر جیسا ذائقہ کبھی نہیں آیا اس لیے میں نے بازاری شربت پینا بند کردیئے اس سے دو نقصان تو یقینا ہوتے تھے ایک تو شربت پینے کے بعد فوراً آپ کا گلہ خراب ہو جاتا تھا اور دوسرا سینے کی جلن بہت ہوتی ہے۔ لیکن جو شربت تسبیح خانے میں پیا اس کی بات کچھ اور تھی۔ تین دن تسبیح خانے کے گزرے تو ساتھ والے ساتھی سے افطاری کے دوران کہا کہ پتہ نہیں پھر یہ تسبیح خانے کا املی آلو بخارے کا شربت کب نصیب ہوگا۔ تو اس نے کہا بھائی آپ دواخانے جائے وہاں سے لے لیں میں نے حیرت سے پوچھا کہ کیا عبقری دواخانہ میں املی آلو بخارا کا شربت مل جائے گا؟ اس نے کہا کیوں نہیں ملے جائے گا۔ میں فوراً دواخانے گیا اور چھ بوتل آملی آلو بخارا کی لیں غالباً اس نے بیسواں روزہ تھا ۔ اگلے روزسحری کے بعد میں تسبیح خانے سے اپنے شہر صوابی کے لیے نکلا افطاری کے ٹائم گھر پہنچا فوری شربت دیا کہ یہ بنائو افطار میں جب شربت پیا تو وہی گھر جیسا ذائقہ پینے کے بعد ایسا لگا کہ میں تسبیح خانے ہی بیٹھا ہوں۔ ہاضمے دار، خوش ذائقہ گھر کے تمام افراد نے پیا اور تعریف کی کہ بہت ہی اچھا ہے چھوٹے بڑے تمام پی کر بہت خوش ہوئے۔ اب رمضان کے علاوہ بھی میرے گھر میں شربت موجود ہوتا ہے کیونکہ گرمیوں میں اس کے بہت فوائد ہیں گرمی کی لُو، پسینے نکلے سے جسم میں پیدا ہونے والی کمزوری، دل کی گھبراہٹ، ہاتھ پائوں سے گرمی نکلنا، جگر کی خرابی، معدے کے امراض میں بھی بہت ہی زیادہ مفید ہے۔ (عبداللہ خان، صوابی)

 

تلبینہ کا استعمال سحری خوشگوار

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں معدے کی مریضہ ہوں لیکن روزے رکھنے کا بہت شوق ہے اور رکھتی بھی ہوں کبھی کبھی نہیں بھی رکھتی جب معدے میں تکلیف ہوتی ہے کیونکہ سحری میں کھانے کو دل نہیں کرتا جب کھا لیتی ہوں تو طبیعت بوجھل سے ہو جاتی ہے۔ اس لیے سحری میں زیادہ تر ڈبل روٹی کا استعمال کرتی ہوںلیکن صبح دس کے بعد معدے میں عجیب سے درد محسوس ہوتی تھی کیونکہ ڈبل روٹی تو فوراً ہاضم ہو جاتی ہے اس طرح تمام دن معدے خالی ہونے کی وجہ سے معدے درد کرتا رہا تھا جس وجہ سے اگلے دن روزہ رکھنا مشکل ہو جاتا ہے۔ میرا لاہور میں جاب کرتا ہے وہ پچھلے رمضان 15 واں روزہ تھا جب گھر آیا تو اس نے پہلے ہی مجھے کہا تھا کہ اماں جی میں نے آپ کی سحری کا بندوست کرلیا ہے۔ میں نے اس سے کہا بیٹا میں نہیں سمجھی کہ تم کیا کہہ رہے ہو پر جب وہ آیا تو اس نے سحری میں ڈیڑھ کپ دودھ میں چند چمچہ ’’عبقری تلبینہ‘‘ کے ڈالے کر دیئے اور کہا کھائیں میں نے کھایا تو بہت ہی اچھاذائقہ اس کو کھانے سے عجیب سا خوشگوار سے محسوس ہوا۔ اور سارا دن معدے میں درد بھی نہیں ہوا اور بھوک بھی نہیں لگی۔ واقعی نبوی غذا میں برکت ہوتی ہے۔ اب میں ہر رمضان سحری میں تلبینہ استعمال کرتی ہوں جس سے روزہ بھی اچھا گزارتا ہے اور نہ ہی شوگر، بلڈپریشر کا مرض قریب آتا ہے۔ میرا بیٹا جب بھی لاہور سے آتا ہے عبقری تلبینہ کے ڈھیر ڈبے لاتا ہے جو میں اپنی سہیلیوں کو بھی بطور تحفہ دیتی ہوں اور گھر میں بھی چھوٹا بڑا ہر کوئی تلبینہ استعمال کرتا ہے۔ (کشف بی بی، نارنگ منڈی)

 

ماہِ صیام میں اکسیر البدن کا استعمال آپ کو رکھے توانا

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!رمضان المبارک کے مہینے میں اکسیر البدن کا استعمال ڈبل ہو جاتا ہے۔ ماہ رمضان میں مختلف قسم کی عبادتیں اور کھانے پینے کے شیڈول میں تبدیلی انسانی جسم میں بہت سی تبدیلیاں لے آتا ہے۔ اعصابی جسمانی کمزوری یا آنکھوں کے گرد حلقے ہونا عام سی بات ہے۔ اس قسم کیلئے اکسیرالبدن نعمت اولیٰ ہے جو بغیر کسی سائیڈ ایفیکٹ کے انسان کو تندرست اور توانا کرتا ہے اور اگر رمضان کے شروع ہی سے استعمال کرنا شروع کردیں تو عبادت کا مزہ اور آتا ہے۔ کیونکہ اکسیر البدن کے میرے بہت سے تجربات ہے اور اس کی ڈبی میرے پاس ہر وقت موجود رہتی ہے میں امام مسجد ہوں سارا دن عبادت ، خطابت، تراویح کا اہتمام کرنا میری ذمہ داری کا حصہ ہے۔ جس کے لیے جسمانی صحت ، توانا ہونا بہت ضروری ہے اس لیے میں اکسیر البدن کا استعمال میں رمضان میں بڑھا دیتا ہوں سحری اور افطاری کے اوقات میں جہاں میں ایک گولی لیتا تھا عام دنوں میں تو رمضان میں ڈبل کر لیتا ہوں جس سے سارا دن میرا جسم توانا، چست رہتا ہے اور عبادات کرنے کا بھی مزہ اور وحانی سکون میسر آتا ہے۔ تین چار نمازی ہیں کافی عمر کے وہ کمزوری کی وجہ سے روزہ نہیں رکھ پا رہے تھے میں نے رمضان شروع ہونے سے دس دن پہلے ان کو ایک ایک ڈبی اکسیر البدن کی استعمال کرنے کے لیے دی جس سے ان کو کافی افاقہ ہو وہ اب تمام روزےرکھ رہے ہیں انہوں نے رجب المرجب کے بھی روزے رکھے اور کہنے لگے یہ سب رمضان کی تیاری کررہے ہیں ماشاء اللہ سے پہلے کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھتے تھے اب صف میں کھڑے ہوکر نماز ادا کرتے ہیں اور ہر دعا میں آپ کے لیے عبقری دواخانے کے لیے دعائیں کرتے ہیں۔(مولوی اکرم، جھنگ)

 

 

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 413 reviews.