Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

افطاردسترخوان پر بچے کھانے کو ’ٹھکانے‘ لگانے کا طریقہ

ماہنامہ عبقری - اپریل 2021ء

اللہ تعالیٰ نے ہمیں جو اپنی بیش بہا نعمتیں عطا کی ہیں تو ہمارا فرض ہے کہ ہم ان نعمتوں کی قدر کریں خاص طور پر رمضان المبارک میںتو نعمتوں کی بھرمارہوجاتی ہے‘ غریب سے غریب شخص کا دسترخوان بھی طرح طرح کی نعمتوں سے سج جاتا ہے ہمارا بھی فرض بنتا ہے کہ ہم ان نعمتوں کی قدر دانی کریں اور انہیں ضائع نہ ہونے دیں یہاں میں آپ کو کچھ ٹپس بتاتی ہوں کہ کس طرح آپ افطاری کے دسترخوان پر بچے ہوئے کھانے کو بہتر طور سے استعمال کرسکتی ہیں۔
(۱)اکثر گھروں میں جب گوشت کا سالن بنتا ہے تو بوٹیاں کھالی جاتی ہیں اور شوربہ بچ جاتا ہے جسے دوسرے دن کوئی بھی کھانا پسند نہیں کرتا اگر آپ اس شوربہ میں دو انڈے ابال کر ڈال دیں یا پھر آدھی پیالہ مٹر اور ایک آلو اُبال کر کاٹ کر شوربہ میں ملادیں اوپر سے تازہ ہرا دھنیا کتر کر ملادیں تو یہ بالکل نئے سالن کی طرح ہو جائے گا اور پوری فیملی سحری کے وقت بخوشی یہ سالن کھالے گی۔(۲)اسی طرح اگر دال کا سالن بچ جائے تو دوسرے وقت کوئی بھی اسے روٹی سے کھانا پسند نہیں کرتا لہٰذا آپ سادہ چاول بناکر اسے کام میں لاسکتی ہیں یا پھر دال میں بیسن اور مزید نمک مرچ ملا کر افطاری کے وقت پکوڑے بنائے جاسکتے ہیں۔ بعض خواتین دال میں انڈہ توڑ کر پیاز اور ہری مرچوں کے ساتھ بھون لیتی ہیں یہ بھی مزے کا لگتا ہے۔(۳)اسی طرح اگر سادہ گوشت کا سالن ایک آدھ بوٹی کے ساتھ بچ جائے تو اسے سادہ چاولوں کے ساتھ کھایا جاسکتا ہے۔(۴)اسی طرح اگر آپ نے سادہ چاول بنائے اور وہ کافی سارے بچ گئے ہوں تو دوسرے دن بالکل ہلکی آنچ پر توا رکھ کر اس پر چاول کی دیگچی رکھ دیں اور آپ دوسرے فرائی پین میں آلو کی چپس یا کسی بھی سبزی یعنی لوکی بینگن وغیرہ کے گول گول ٹکرے کاٹ کر فرائی کریں اور اوپر سے خشک مصالحہ چھڑک دیں پھر چاول ڈش میں نکال کر اوپر سے یہ سبزی کے ٹکڑے سجا دیں چاہیں تو انڈے اُبال کر ان کے گول ٹکڑے بھی سجادیں۔ پیالی میں دہی کا رائتہ بنا کر یہ چاول پیش کریں تو فوراً چٹ (کھائے جائیں گے)ہو جائیں گے۔(نوٹ) باسی چاول کو کبھی تیز آنچ پر
گرم نہیں کرنا چاہیے اس طرح وہ ٹوٹ پھوٹ کر ملیدہ ہو جاتے ہیں۔ لیکن اگر چاول کی دیگچی کو توے پر رکھ کر ہلکی آنچ پر گرم کیا جائے تو دانہ دانہ دوبارہ سے کھل اٹھتا ہے۔ یہ مائیکرویو میں بھی گرم کیے جاسکتے ہیں۔(۵)اسی طرح اگر سبزی کا سالن بچ جائے تو آپ ایسا کریں کہ ایک چکن پیس جو پہلے سے میرینیٹ کرکے رکھا گیا ہو فریزر سے نکال کر ہلکی آنچ پر فرائی کریں اور ٹرے کے سینٹر میں رکھ دیں اس کے چاروں طرف بچی ہوئی سبزی کا سالن اور ٹرے کے کناروں پر ٹماٹر، پیاز اور لیموں وغیرہ گول کاٹ کرافطار دسترخوان پر سجادیں۔ اب دیکھیں کس طرح یہ ڈش شوق سے کھائی جاتی ہے۔

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 424 reviews.