Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

خواب اور روشن تعبیر

ماہنامہ عبقری - اپریل 2021ء

آپ کا خواب مبارک ہے!
دیکھا کہ جیسے میں حضرت پیر علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ المعروف داتا گنج بخش کے مزار کے ساتھ ملحقہ مسجد میں ہوں اور رو رو کر اللہ سے فریاد کررہی ہوں کہ میرے پہلے شوہر نے میرے ساتھ کتنا برا کیا ہے (حقیقت میں بھی میرے پہلے شوہر نے میرے ساتھ بہت برا کیا اور ہماری جلد ہی خلع ہوگئی تھی) میں نے اصل میں مزار نہیں دیکھانہ مجھے اردگرد کا ماحول یاد ہے۔ محسوس کررہی ہوں کہ جیسے مزار پر ہوں اور وہاں ایک فقیر نما آدمی میری ہتھیلی پر تین کھمبیاں رکھتا ہے اور پھر میری پھیلی ہوئی ہتھیلی پر تین سکے رکھتا ہے، پھر جب میری آنکھ کھلی تو میں واقعی میں رو رہی تھی یعنی میری آنکھوں میں آنسو بھرے ہوئے تھے۔ (ث۔ کراچی)
آپ کا خواب مبارک ہے اور آپ کو ان شاء اللہ غیبی مدد حاصل ہوگی اور تمام اٹکے کام آسانی سے طے ہو جائیں گے اور آئندہ زندگی میں آپ کو معاشی خوشحالی اور اطمینان نصیب ہوگا بشرطیکہ آپ تقویٰ والی زندگی اختیار کریں۔
دو اجنبی مہمان
میں نے خواب دیکھا کہ ہمارے گھر میں کوئی اجنبی مہمان آئے ہوئے ہیں۔ دو نوجوان لڑکیاں چائے بناکر خود پی رہی ہوتی ہیں اور ساتھ میں کچھ کھا رہی ہوتی ہیں۔ یہاں تک میں سیر ہو جاتی ہوں۔ میری امی کہتی ہیں کہ مہمانوں کیلئے پراٹھا بنائو، میں پھر مہمانوں کے لیے چائے کے ساتھ پراٹھا بناتی ہوں ایک نوجوان وہ کھا لیتا ہے جبکہ دوسرا ناراض ہوتا ہے میں اسے چائے دیتی ہوں تو وہ پی لیتا ہے۔ دوسرا کپ بھی پی لیتا ہے لیکن ساتھ میں کچھ نہیں لیتا پھر میں صوفے پر بیٹھی ہوئی قرآن پاک پڑھ رہی ہوتی ہوں تو میری باجی کے منگیتر میرے پاس سے گزرتے ہیں اور مجھے کہتے ہیں کہ دوپٹہ ٹھیک سے اوڑھا کرو پھر شفیق انداز میں سر پر ہلکی سے چپت لگاتے ہیں میں نے کالے رنگ کادوپٹہ سر پر اوڑھا ہوتا ہے دل میں کہتی ہوں کہ میں نے دوپٹہ تو بالکل ٹھیک اوڑھا ہواہے۔
تعبیر: آپ کا خواب ماشاء اللہ مبارک ہے ۔ عنقریب آپ کے دو اہم کام سرانجام پائیں گے جن میں سے ایک تو بہت آسان ہیں اور دوسرا ذرا مشکل ہوگا۔ بہرحال آپ شریعت کی پابندی کریں اور درود شریف کثرت سے پڑھا کریں۔

 

گندہ پانی:خواب دیکھا کہ میری چھوٹی خالہ ہمارے زیر زمین پانی کے ٹینک ڈھکن کے پاس ایک گندا کپڑا نچوڑ رہی ہیں جیسے فرش صاف کرنے کا پونچھا ہو۔ میں نے ان سے کہا یہاں یہ نہ نچوڑیں کیونکہ گندگی ٹینک میں چلی جائے گی لیکن وہ نہ مانی اور مسکراتے ہوئے وہ کپڑا ڈھکن پر ہی نچوڑ دیا۔ میں نے کہا میں جاکر اپنی امی کو یہ بات بتاتی ہوں لیکن جانے سے پہلے میں نے ٹینک کے ڈھکن کی طرف دیکھا گندا پانی ٹینک میں چلا گیا تھا اور ڈھکن ٹیک پر سے آدھا اٹھا ہوا تھا، اس میں دو چھپکلیاں جو مگرمچھ کے بچے کے برابر کی تھیں اور ایکدوسرے کے اوپر پانی میں تیر رہی تھیں۔ میں نے سوچا یہ پانی پلیت ہونے کے ساتھ ساتھ زہریلا بھی ہوگیا ہے۔ امی سے کہتی ہوں۔ یہ پانی اب اوپر نہ چڑھائیں کیونکہ سب یہ پانی پئیں گے اور بیمار ہو جائیں گے۔ میں نے جاکر یہ بات امی کو بتائی لیکن خواب میں میری سگی امی نہیں کوئی ناآشنا چہرہ تھا۔ امی کہنے لگیں چلو دیکھیں۔ جب میں انہیں ٹینک کے پاس لائی توٹینک میں بڑی تیزی سے پائپ میں سے پانی آرہا ہے۔ چھپکلیاں پانی میں غائب ہوچکی ہیں اور میں ڈر رہی ہوں کہ یہ پانی اب بھرنے کے بعد ٹینک سے باہر آئے گا اور چھپکلیاں بھی باہر آجائیں گی۔ پھر بہت تیز بارش ہونے لگتی ہے جس جگہ ہم کھڑے تھے اوپر ہمارے ٹاٹ کا چھچا تھا اور پانی سے ہم بھیگنے لگے پھر میری آنکھ کھل گئی۔(ز۔ا۔کراچی)
مشورہ:آپ کے خواب کے مطابق آپ کو اور آپ کے گھر والوں کو اس بات کا اندیشہ ہے کہ دین کی طرف سے غفلت اور اللہ سے تعلق میں کمی ہو جائے۔ آپ کثرت سے استغفار کیا کریں۔
الٹی چالیں:میں نے دیکھا کہ گرد آلود آندھی چل رہی ہے اور آندھی میں چھوٹے چھوٹے سانپ اڑرہے ہیں۔ میں اپنی چھوٹی بیٹی کو بتاتی ہوں کہ سانپ ہیں‘ کہیں سانپ اوپر نہ گرپڑیں تو وہ کہتی ہے کہ دشمن خوار ہورہا ہے۔ پھر خواب دیکھا کہ لاہور سے کراچی گئے میں اور میرے جیٹھ کی پوتی اوراس کا شوہر بھی گئے ہیں۔ پھر دیکھا کہ ایک لمبا سانپ کپروں کی پیٹی کے باہر کی طرف مردہ پڑا ہے‘ اس کا منہ کھلا ہوا‘ اس کے بعد آنکھ کھل گئی۔ (پوشیدہ)
تعبیر:اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کے دشمن اپنی چالوں میں خود پھنس کرپریشان ہورہے ہیں۔اللہ پاک کی غیبی مدد اور حفاظت کا نظام ہے۔ آپ ہر نماز کے بعد 19 بار یاحفیظ اور ایک بار آیۃ الکرسی پڑھ کر اپنا اور گھر والوں کی حفاظت کی دعا کرلیا کریں۔ واللہ اعلم۔

 

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 430 reviews.