Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

قارئین کے سوال ........قارئین کے جواب

ماہنامہ عبقری - جنوری 2010ء

قارئین! زیر نظر سلسلہ دراصل قارئین کے سوالات کیلئے ہے اور اس کا جواب بھی قارئین ہی دیں گے۔ آزمودہ ٹوٹکہ، تجربہ، کوئی فارمولہ آپ صفحے کے ایک طرف ضرور تحریر کریں یہ جوابات ہم رسالے میں شائع کرینگے۔ کوشش کریں آپ کے جوابات 20تاریخ سے پہلے پہنچ جائیں۔ دسمبر کے جوابات جواب:۔بھائی عشرت صاحب لگتا ہے آپ شدید نظرِ بد کا شکار ہیں ” عبقری“ والوں سے ” دو انمول خزانہ“ منگوا لیں اور صفحہ نمبر 38 خاص ترکیب سے پڑھیں آپ بھی اور اہلیہ بھی جو دکان بند ہے اس پر پانی دم کر کے چھینٹے ماریں۔ اللہ پاک راستے کھول دے گا‘ اچھے دن پھر لوٹ آئیں گے۔ انشاءاللہ۔ (ارسلان احمد‘ لاہور) جواب:۔سفید مرچ‘ برہمی بوٹی‘ کالی ہریڑ‘ سونف‘ اجوائن ہر ایک 50 گرام ‘مغز بادام‘ 250 گرام کوٹ پیس کر ایک چمچ صبح و شام گرم دودھ کے ہمراہ 2 ماہ استعمال کریں۔ (بابو خالد‘ کراچی) جواب:۔بھائی انور صاحب آپ کیلئے زبردست عمل ہے۔ آپ کوشش کر کے اپنے ایک مکان میں باوضو بیٹھ کر 1900 بار بسم اللہ مکمل پڑھیں اور چاروں کونوں میں پھونک مار دیں۔ مکان بکنے تک عمل کریں اور ہر مکان کیلئے کریں دنوں میں کام ہو گا۔ انشاءاللہ۔(محمد خورشید‘ پشاور) جواب:۔ بہن اگر آپ صاحبِ ثروت ہیں تو بھائی کی نیت کر کے پانی کی سبیل لگوا دیں اور ”سورة الکافرون“12 بار اول و آخر درود پاک 7 ‘ 7 بار روزانہ وہ خود پڑھے یا کوئی دوسرا پڑھ لے ‘ پانی پر دم کر لیں۔ بھائی پر دم کریں انشاءاللہ دنوں میں حالت بہتر ہو جائےگی۔ (ملک جان محمد جانی‘صادق آباد) جواب:۔ حمیرہ بہن آپ ارجن کی چھال کا جوشاندہ بنا کر صبح و شام غرارے کریں۔ انشاءاللہ بہت فائدہ ہو گا۔اس کا طریقہ کار یہ ہے کہ ایک تولہ چھال آدھ سیر پانی میں خوب پکا کر رکھ لیجئے۔ دن میں تین بار غرارے کرنے سے دانتوں سے خون نکلنا بند اور مسوڑھے اور دانت مضبوط ہو جاتے ہیں۔ (خالدہ شاہد‘ لیہ) جنوری کے سوالات سوال:۔ قارئین کی محفل میں آج میں بھی اپنا مسئلہ پیش کرتا ہوں امید ہے کہ میرے مسئلے کا بھی کوئی مناسب حل بتایا جائے گا۔ چند ماہ سے مجھے ہاضمے کی خرابی کا مسئلہ ہے۔ کھایا پیا ہضم نہیں ہوتا اور کھانا کھاتے ہی پیٹ میں گیس بن جاتی ہے اور پیٹ پھول جاتا ہے جس کی وجہ سے کھٹے ڈکار بھی آتے ہیں ۔ بھوک بالکل ختم ہو گئی ہے براہ مہربانی اس کا کوئی علاج بتائیں جو کرنے میں آسان ہو میں ساری زندگی دعا گو رہوں گا۔ ( بشیر احمد‘ لاہور) سوال:۔ میری عمر سولہ سال ہے لیکن میرا مسئلہ یہ ہے کہ میری جلد بہت کھردری اور سخت سخت ہے۔ میرے رشتے بھی آ رہے ہیں لیکن میں اس مسئلے کی وجہ سے بہت پریشا ن ہوں۔ خدارا میرے مسئلے کا کوئی حل بتائیں۔( مہک علی‘ پشاور) سوال:۔ مجھے چند سالوں سے سوزاک کی تکلیف ہے‘ بہت جگہ علاج کروائے لیکن وقتی افاقہ ہوا اور پھر دوائی چھوڑتے ہی وہی مسئلہ ۔ زیادہ مہنگے علاج نہیں کرواسکتا ۔ عبقری کے توسط سے قارئین سے گزارش کروں گا کہ اس کا کوئی علاج بتائیں تاعمر دعا گورہوں گا۔ (محمد شفیع‘ خانیوال) سوال:۔ میری زندگی میں بہت اتار چڑھاﺅ آئے اور زیادہ تر زندگی گناہوں کی گزری لیکن کچھ عرصہ سے تائب ہو چکا ہوں۔ اپنے گناہوں کو یاد کر کے بہت ندامت ہوتی ہے اور ان کا ازالہ کرنا چاہتا ہوں اور اللہ پاک کی رحمت کو اپنی طرف متوجہ کرنا چاہتا ہوں۔ کوئی ایسا آسان وظیفہ بتائیں کہ دل کو تسلی ہو جائے۔(نور محمد سومرو‘ رحیم یارخان) سوال:۔ بہت عرصے بعد اللہ پاک نے ہمیں اولاد کی نعمت سے نوازا۔ ہمارا بیٹا سب گھر والوں کا لاڈلا ہے اس لئے اکثر اسے نظر لگ جاتی ہے اور ہمیں پریشانی اٹھانی پڑتی ہے۔ کوئی قاری اس کا حل بتائے۔ (بیگم حمیدہ‘پسرور) سوال:۔ میرے شوہر صبح فجر کے فوراً بعد کام پر چلے جاتے ہیں اس لئے میں رات کو ہی کھانا وغیرہ تیار کر کے رکھتی ہوں تاکہ صبح ان کو دیر نہ ہو لیکن اکثر اوقات کھانا باسی ہو جاتا ہے۔ آٹے میں خمیرآجاتا ہے کیونکہ ہمارے گھر فریج نہیں کیا اس کا بھی کوئی حل ہے۔ (بیگم صفیہ ‘ گوجرانوالہ) سوال :۔ میرا دل بہت کمزور ہے ذرا سی بات ہو جائے یا کام خراب ہو جائے تو میری حالت خراب ہونے لگتی ہے اور دل میں اضطراب بڑھ جاتا ہے۔ میں اس بیماری سے بہت تنگ ہوں‘ براہ مہربانی اس کا حل بتائیں۔ (سفیان ‘ منڈی بہاﺅ الدین)
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 244 reviews.