Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

سورہ فاتحہ سے شفا یابی (صوفی محمد اقبال)

ماہنامہ عبقری - جنوری 2010ء

ورد خاص یَا حَیُّ یَا قَیُّومُ بِرَحمَتِکَ اَستَغِیثُ۔ گیارہ سو مرتبہ پڑھیں۔مسئلہ چاہے رزق، سروس کا ہو (پریشانی) جھگڑے کا ہو ہر مقصد کیلئے کامیابی ہوگی دعا مانگ لیا کریں پڑھ کر کامیابی شرط ہے۔ اَستَغفِرُاللّٰہَ رَبِّی مِن کُلِّ ذَنبٍ وَّ اَتُوبُ اِلَیہِ اور آگے آسانیاں ہی آسانیاں ہونگی انشاءاللہ کثرت سے پڑھنے سے گناہ بھی معاف ہو جائینگے۔ اے لوگو! قرآن پاک میں شفا ہی شفا ہے۔ سورة فاتحہ کو ہر بیماری میں شفاءکے لئے پڑھو۔ (الحدیث) طریقہ: مریض خود یا دوسرا کوئی شخص آدمی یا عورت نیت کرے کہ میں فلاں شخص فلاں مرض میں مبتلا ہے اس مرض سے شفا حاصل کرنے کیلئے یا رب میں سورة فاتحہ پڑھ رہا ہوں اور نیت یہ ہے کہ اس شخص کی یا عورت کی بیماری واسطے پڑھ رہا ہوں اے اللہ! مجھے یا اس عورت/ مرد کو( اس کا نام لینا) اس بیماری سے نجات دے۔ پڑھنے کا طریقہ باوضو 11 مرتبہ درود شریف، بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ اَلحَمدُ لِلّٰہِ رَبّ ِالعَالَمِینَo ضروری نوٹ :۔ بسم اللہ الرحمن الرحیم کی آخر میم کو الحمد کی ل کے ساتھ ملا کر مل حمدللہ رب العالمین پڑھیں گے۔ پھر سورة فاتحہ مکمل 41 بار اسی طریقہ سے پڑھیں گے ۔ بسم اللہ شریف بھی ساتھ 41 بار پڑھی جائے گی اس کے بعد گیارہ بار درود شریف پڑھ لیں گے۔ اول آخر درود شریف ابراہیمی نماز والا پڑھا جائے تو بہتر ہے۔ دعا مانگنے کے بعد گلاس میں پانی رکھا ہو اس پر تین بارپھونک مار دو یعنی دم کر دو اور یہ پانی مٹکے میں دوسرا پانی ڈال کر اس میں یہ پانی ڈال دو کولر میں بوتل میں بھی ڈال سکتے ہو لیکن مٹی کے برتن میں شفا ہے اور سارا دن یہ مریض جب بھی پانی پیئے اس مٹکے‘ کولر یا بوتل سے پیئے جس میں دم کیا پانی ڈالا گیا ہو۔ یہ کورس 3 دن سات دن شدید بیماری میں گیارہ دن ہے۔ ان شاءاللہ سورة فاتحہ کی برکت سے اللہ پاک مریض کو بیماری سے شفا دینگے۔ (بحوالہ ”مجھے شفا کیسے ملی“ اور وظائف اولیائ‘ لاعلاج روحانی اور جسمانی بیماریوں میں مبتلا اس کتاب کا مطالعہ کریں)
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 248 reviews.