Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

مناقب صحابہ رضی اللہ عنہ اور اہل بیت رضی اللہ عنہ (مولانا محمد شمس الرحمن‘ کراچی)

ماہنامہ عبقری - جنوری 2010ء

فاطمہ میرے جگر کا ٹکڑا ہے‘ اسے تکلیف دینے والا مجھے تکلیف دیتا ہے اور اسے مشقت میں ڈالنے والا مجھے مشقت میں ڈالتا ہے۔ ٭آقا و مولیٰ کا فرمانِ عالیشان ہے ‘ ہم اہلِ بیت سے محبت لازم رکھو کیونکہ ہماری محبت والا جو شخص بارگاہِ خداوندی میں حاضر ہو گا وہ ہماری شفاعت سے جنت میں جائے گا۔ اُس ذات پاک کی قسم جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے! ہمارا حق پہچانے بغیر کسی بندے کا عمل اسے فائدہ نہیں دےگا۔ ٭ابن سعد نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے کہ مجھے آقا و مولیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ خبر دی ہے کہ جنت میں پہلے میں‘ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہ اور حضرات حسنین رضی اللہ عنہ کریمین داخل ہوں گے۔ میں نے عرض کی ‘ ہم سے محبت کرنیوالوں کا کیا ہوگا؟ فرمایا‘ وہ تمہارے پیچھے آئینگے۔ ٭حضرت براءبن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آقا و مولیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا‘ تم مجھ سے ہو اور میں تم سے ہوں۔ ٭حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے میں علم کا شہر ہوں اور علی اس کا دروازہ ہیں۔ ٭حضرت ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا‘ حسن اور حسین دونوں جنتی جوانوں کے سردار ہیں۔ ٭حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا عباس مجھ سے ہیں اور میں ان سے ہوں۔ ٭حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک بھنا ہوا پرندہ تھا‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی اے اللہ! میرے پاس اس شخص کو بھیج جو تجھے اپنی مخلوق میں سب سے پیارا ہو‘ تاکہ وہ اس پرندے کو میرے ساتھ کھائے۔ پس حضرت علی رضی اللہ عنہ حاضر بارگاہ ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اسے کھایا۔ ٭حضرت براءبن عاز ب رضی اللہ عنہ سے یہ روایت بھی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا‘ میں نے جعفر کو دیکھا کہ جنت میں فرشتوں کے ساتھ اڑرہے ہیں۔ ٭حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا‘ فاطمہ میرے جگر کا ٹکڑا ہے‘ اسے تکلیف دینے والا مجھے تکلیف دیتا ہے اور اسے مشقت میں ڈالنے والا مجھے مشقت میں ڈالتا ہے۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 264 reviews.