Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

متفرقات

ماہنامہ عبقری - جنوری 2010ء

ہاتھوں کیلئے بعض لڑکیوں کے ہاتھ عموماً انگلیوں کی گانٹھیں سیاہ ہوتی ہیں۔ اس کیلئے کیلے کے چھلکے کو اندر کی طرف سے انگلیوں اور ہاتھوں پر ملیں چند منٹ ملنے کے بعد چھوڑ دیں 5 منٹ کے بعد اچھی طرح ہاتھ دھو لیں۔ چند دنوں میں ہاتھ نرم سفید اور خوبصورت ہو جائینگے۔ (عفت بخاری ‘بہاولپور) ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭ مچھر بھگانے کی ترکیب کمرے میں گندھک یا کلونجی جلا کر دھواں دینے سے مچھر مر جاتے ہیں‘ اس کے علاوہ کاربالک ایسڈ 35 گرین لیجئے اور اسے 8 اونس پانی میں ملا کر بدن اور کپڑوں میں چھڑکیے‘ مچھر قریب نہیں آئینگے۔ (فرخندہ نذیر‘ سیالکوٹ) ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭ کم آمدنی کی پریشانی دور کرنے کی آسان تدبیر حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم العالیہ فرماتے ہیں والد صاحب رحمتہ اللہ علیہ فرمایا کرتے تھے کہ آمدنی بڑھانا آدمی کے اختیار میں نہیں لیکن خرچ کم کرناانسان کے اختیار میں ہے۔ لہٰذا خرچ کم کر کے قناعت اختیار کر لو انشاءاللہ تعالیٰ کوئی پریشانی نہیں ہو گی۔ پریشانی اس لئے ہوتی ہے تم نے پہلے اپنے ذہن میں یہ منصوبہ بنا لیا کہ اتنی آمدنی ہونی چاہیے‘ جب اتنی آمدنی نہیں ہوئی تو پریشانی شروع ہو گئی لیکن اگر تم نے اپنا خرچ کم کر کے اپنی زندگی کو سادہ بنا لیا اور اپنے آپ کو اس کے مطابق ڈھال لیا اور یہ سوچ لیا کہ اگر اللہ تعالیٰ نے کم دیا ہے تو کم پر گزارہ کر لوں گا اور زیادہ دیا ہے تو اس کے مطابق گزارہ کر لوں گا اور اس کے نتیجے میں اپنی آمدنی پر مطمئن ہو گئے تو پھر بس راحت اور عیش کی زندگی گزرے گی۔ اسی کا نام قناعت ہے۔قناعت کے حصول کی دعا ہے‘ اَللّٰہُمَّ قَنِّعنِی بَمَارَزَقتَنِی وَبَارِک لِی فِیہِاے اللہ! جو کچھ آپ نے مجھے رزق عطا فرمایا ہے اس پر مجھے قناعت عطا فرما اور اس میں میرے لئے برکت عطا فرما۔ (فوزیہ چوہدری‘ مانسہرہ) ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭ اللہ موجود ہے امام شافعی رحمتہ اللہ علیہ سے پوچھا گیا کہ آپ نے اللہ کی توحید اور یکتائی کو کیسے پہچانا‘ آپ نے فرمایا‘ میں نے ایک ایسا قلعہ دیکھا کہ اس میں کوئی سوراخ نہیں ‘ کوئی راستہ نہیں‘ باہر سے وہ چاندی جیسا جبکہ اندر سے خالص سونے جیسا‘ اس کی دیواریں پختہ اور سفید تھیں‘ پھر میں نے ایک عجیب منظر دیکھا کہ دیوار پھٹی اور قلعے کے اندر سے دیکھنے ‘ سننے اور بولنے والا جانور‘ نکلا ‘ میں تو اسی وقت جان گیا کہ یہ تمام کمال ایک اکیلی حکیم ذات کا ہے‘ اس مثال میں قلعے سے مراد انڈا ہے جبکہ بولنے سننے والا جانور مرغی ہے۔ (سمعیہ کلثوم‘ چھنی تاجہ ریحان) ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭ چہرے کیلئے بعض لوگوں کے نقوش تو بہت اچھے ہوتے ہیں مگر ان کی رنگت زیادہ صاف نہیں ہوتی اور داغ دھبوں کی وجہ سے حسن ماند پڑ جاتا ہے۔ اس کے لئے تھوڑا سا خالص بیسن لے کر دودھ میں بھگو کر پیسٹ بنائیں اور صبح شام چہرے پر ملیں تقریباً 5 منٹ تک ہلکے ہاتھوں سے ملتے رہیں پھر دھو لیں۔ صبح و شام چند دن کرنے سے چہرہ شفاف اور بے داغ ہو کر رنگت نکھر آئے گی۔ آزمودہ ہے۔ (راحیلہ خانم‘ ملتان) ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭ ہڈیوں کے فریکچر کیلئے ناقابل یقین نسخہ محترم جناب حکیم محمد طارق محمود عبقری مجذوبی چغتائی صاحب السلام علیکم ! امید ہے کہ آپ اور میرے پیارے ماہنامہ ”عبقری“ کا پورا سٹاف خیریت سے ہوں گے۔ آپ سے پہلے بھی بذریعہ خط ملاقات ہوتی رہتی ہے ۔ اس مرتبہ کی ماہانہ روحانی محفل میں اپنے مسائل کے حل کیلئے دعا کی اپیل کرتا ہوں اور ایک نسخہ بھیج رہا ہوں جو کہ ایک بزرگ سے ملا ہے۔ ان کا سعودی عرب میں پسلی کا فریکچر ہو گیا تھا۔ انگلش میڈیسن وغیرہ سے مایوس ہو کر ایک مقامی طبیب سے یہ نسخہ لیا اور حیرت انگیز طور پر دو ہی دنوں میں غسل صحت کر لیا۔ تین دیسی انڈوں کی زردی نکال کر اچار میں ڈالنے والے میتھرے کے ساتھ ہموزن کوٹ کر تین دن کی مرہم بنا کر پٹی کے ساتھ باندھیں امید ہے دعاﺅں میں یاد رکھیں گے۔ (محمد رمضان نیازی‘ صاد ق آباد) ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭ ناف اور جگر کی گرمی کیلئے سونف‘ دیسی اجوائین‘ میٹھا سوڈا‘ انار دانہ‘ چینی ایک ایک چھٹانک لیں۔ مندرجہ بالا سب چیزیں باریک پیس کر پھکی بنا لیں۔ صبح نہار منہ ایک چٹکی پانی کے ساتھ لیں۔ گرمی‘ جگر اور ناف کیلئے اکسیر نسخہ ہے۔ (عبدالقیوم‘ اٹک) ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭ مرشد کی انمول نصیحت ایک بادشاہ کسی اللہ والے کا مرید تھا جب بھی اللہ والے بادشاہ کے ہاں آتے تو بادشاہ اپنے مرشد کیلئے دنیا جہاں کے تمام کھانے تیار کرواتا لیکن ان کے مرشد صرف تھوڑا سا کھانا لیتے ہر دفعہ کی طرح بادشاہ اپنے مرشد کیلئے تمام کھانے تیار کرواتا لیکن ہر دفعہ کی طرح وہ تھوڑا سا کھانا کھاتے، باقی چھوڑ دیتے یا ہاتھ پیچھے کر لیتے۔ آخر کار بادشاہ نے ایک دفعہ پوچھ ہی لیا کہ آپ حضرت مجھ سے ناراض ہیں کہ آپ تھوڑا سا کھانا کھانے کے بعد باقی چھوڑ دیتے ہیں۔ حضرت نے بادشاہ کو جواب دیا میں تم کوایک شرط پر بتاﺅں گا پہلے تم مجھے اپنے تخت پر بٹھاﺅ صرف تین دن کیلئے اعلان فرماﺅ پھر میں جواب دوں گا۔ بادشاہ نے تاج پہنا کر مرشد کو تخت پر بٹھا دیا کہ آج سے میرے مرشدتین دن کیلئے اس سلطنت کے بادشاہ ہیں۔ مرشد نے تخت پر بیٹھتے ہی سب سے پہلے اعلان کیا کہ بادشاہ کو گرفتار کرکے بند کر دواسے تیسرے دن پھانسی دی جائے گی۔ بادشاہ زندان خانے میں بیٹھا رو رہا تھا کہ اے اللہ میرے ساتھ یہ کیا ہو گیا۔ میرے مرشد نے میرے ساتھ یہ کیا کیا۔ فیصلہ کے تیسرے دن بادشاہ کو پھانسی والی جگہ پر لایا گیا۔ مرشد نے بادشاہ لذیذ کھانے تیار کروائے اور مرشد نے بادشاہ کو کہا ان کھانوں کو کھاﺅ۔ بادشاہ نے کہا ابھی تو مجھے پھانسی ہو جائے گی میں کیا کھاﺅں اس پر مرشد ہنس پڑے اور بادشاہ کو گلے لگا کر اس کے سر پر دوبارہ تاج رکھا اور پھر تخت پر بٹھا دیا اور کہا موت کو دیکھ کر تمہارا دل بھر گیا اس لیے کھانوں سے تجھے نفرت ہو گئی۔ ہمیں بھی کوئی چیز نظر آتی ہے ۔ اس لیے ہم تمہارا دل رکھنے کیلئے کم کھاتے تھے۔ کیا ہم بھی آپ کی طرح دنیا میں اپنے نفس کو خوش کرنے کیلئے دنیا کے لذیذ کھانے کھائیں۔ (محمد شاہد رضا‘ جہانیاں منڈی) ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭ آیات سے شفائ امامِ طریقت ابوالقاسم قشیری رحمتہ اللہ علیہ سے منقول ہے وہ فرماتے ہیں کہ ان کا بچہ بیمار ہو گیا۔ اس کی بیماری اتنی سخت ہو گئی کہ قریب المرگ ہو گیا‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں دیکھا اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں بچہ کا حال عرض کیا۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم آیاتِ شفاءسے کیوں دور رہتے ہو کیوں ان سے تمسک نہیں کرتے اور شفاءنہیں مانگتے ‘میں بیدار ہوا اور غور کیا تو قرآن پاک میں چھ جگہ آیات شفاءکو پایا وہ یہ ہیں۔ وَیَشفِ صُدُورَ قَومٍ مُّومِنینِ ”اور اللہ تعالیٰ شفاءدیتا ہے مومنین کے سینوں کو “۔ وَشِفَآئ لِّمَا فِی الصُّدُورِ ”سینوں میں جو تکلیف ہے ان سے شفاءدے۔“ یَخرُجُ مِن ۷بُطُونِہَا شَرَاب مُختَلِف اَلوَانُہ فِیہِ شِفَآئ لِّنَّاسِ۵ ”ان کے پیٹ میں سے نکلتی ہے پینے والی چیز جن کے رنگ مختلف ہوتے ہیں لوگوں کیلئے ان میں شفاءہے“۔ وَنُنَزِّلُ مِنَ القُراٰنِ مَا ھُوَ شِفَائ وَّرَحمَة الِّلمَومِنِینَ ۵ قُل ھُوَ لِلَّذِینَ اٰ مَنُو ھُدًی وَّ شِفَائ ”فرما دیجئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کہ مومنین کیلئے یہ ہدایت اور شفاءہے“۔وَاِذَ مَرَضت فَھُوَیَشِفِینَ ”اور جب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہی مجھے شفاءدیتا ہے“۔ میں نے ان آیات کو لکھا اور گھول کر بچے کو پلا دیا وہ بچہ اسی وقت شفاءپا گیا گویا اس کے پاﺅں سے گرہ کھول دی گئی ہو۔(مسز جمشید) ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے معلومات ہمارے پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم 21 اپریل 571 عیسوی 12 ربیع الاول پیر کو صبح 4 بج کر 45 منٹ پر مکہ میں پیدا ہوئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مکمل زندگی 22330 دن (63 سال 4 دن ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت کا عرصہ 8156 دن (تقریباً23 سال)تھا۔ (سماویہ کریم‘ سمن آباد) ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭ جنات اور جاود کیلئے سورة یٰسین اس طرح پڑھیں کہ پہلی مبین پر پہنچ کر وَاِن یَّکَادُ الَّذِینَ کَفَرُوالَیُذ لِقُونَکَ بِاَبصَارِھِم لَمَّاسَمِعُو الذِّکرَ وَیَقُولُونَ اِنَّہ لَمَجنُونُ ۔(حوالہ: سورة قلم آیت نمبر 51) تین مرتبہ پڑھیں پھر شروع سے دوسری مبین پر پہنچ کر فَکَشَفنَا عَنکَ غِطَائَ کَ فَبَصَرُکَ الیَومَ حَدِید ۔(سورہ ق آیت نمبر 22پارہ نمبر 26) تیسری مبین پر پہنچ کر بھی اسی ترتیب سے پڑھیں۔ ساتویں مبین پر معوذتین تین مرتبہ پڑھیں۔ ایک چھوٹی سی ہنڈیا لیں اور اس میں پانی ڈال کر اپنے پاس رکھیں تین مرتبہ گھمائیں اور عمل مکمل ہونے کے بعد مریض کو کہیں کہ وہ پانی بیری کے درخت پر ڈال دے جنات اور جادو دونوں کیلئے مفید ہے۔ (محمد عابد‘جہانیاں) ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭ مسافرانِ آخرت ٭عبقری کی مجلس مشاورت کے مخلص رکن حاجی میاں محمد طارق صاحب کی بڑی ہمشیرہ انتقال فرما گئی ہیں ۔ قارئین عبقری سے ان کی مغفرت اور ان کے ایصالِ ثواب کیلئے خصوصی دعاﺅں کی درخواست ہے۔ ٭مخلص ساتھی اور معاون حسن اللہ ہاشمی کے والدحمید اللہ ہاشمی انتقال کر گئے ‘ قارئین ان کی مغفرت کیلئے بھی دعا کریں۔ ٭لیاقت پور میں عبقری کے ایجنسی ہولڈر خالد صاحب کے والد بدر صاحب انتقال کر گئے ہیں قارئین سے التماس ہے کہ ان کی مغفرت کیلئے دعا کریں۔ ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭ ٹینشن کم کرنے کیلئے ٹینشن اور ڈپریشن کم کرنے کیلئے عملِ تنفس یعنی سانس کی ورزش مفید ہے۔ اس کیلئے فجر کا وقت بہتر ہوتا ہے کہ اس وقت عموماً دھواں اور شور و غل نہیں ہوتا۔ یہ عمل کرنے کیلئے کسی ہوا دار کمرے میں جائیے۔ پہلے اپنی انگلی ناک کے الٹے نتھنے پر رکھ کر معمولی سا دبائیں اور ناک کی سیدھی جانب سے سانس لیں اب سیدھی طرف دبائیں اور الٹی جانب سے سانس نکال دیں اس طرح کم از کم 30 بار یہ عمل دہرائیں۔ اگر اس سے زائد بھی کر لیں تو کوئی حرج نہیں اس سے انشاءاللہ آپ ٹینشن میں کمی اور کافی فرحت محسوس کریں گے۔ (فرحت نذیر‘ اٹک) ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭ رزق کی فراوانی کیلئے سیدنا حسن رضی اللہ عنہ کو خواب میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت ہوئی تو انہوںنے اپنی تنگدستی کا ذکر کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا تعلیم فرمائی۔ اَللّٰھُمَّ اقذِف فِی قَلبِی رَجَائَ کَ وَاقطَع رَجَائِی عَمَّن سِوَاکَ حَتّٰی لَااَرجُو اَحَدً غَیرَکَ اللّٰھُمَّ وَ مَا ضَعُفَت عَنہ قُوَّتِی وَقَصَرَ عَنہ عَمَلِی وَلَم تَنتَہِ اِلَیہِ رَغبَتِی وَلَم تَبلُغہ مَساَلَتِی وَلَم یَجرِ عَلٰی لِسَانِی مِمَّا اَعطَیتَ اَحَدًامِّنَ الاَوَّلِینَ وَ الاٰخِیرِینَ مِنَ الیَقِین فَخَصِّنِی بِہ یَا رَبَّ العَلٰمِینَ o اے اللہ! میرے دل میں اپنی امید ڈالدے اور میری امید کو اپنے علاوہ سے منقطع کر دے۔ حتیٰ کہ تیرے علاوہ میں کسی سے امید نہ لگاﺅں۔ اے اللہ ! وہ یقین جو تو نے اولین و آخرین کو عطا کیا ہے جس کے حصول سے میری قوت ضعیف ہے اور میرا عمل اس سے (یعنی اس کے حصول سے) کم و ناقص ہے۔ میری رغبت اور میرا سوال اس تک نہیں پہنچا اور نہ میری زبان پر (اس یقین کے کلمات) جاری ہوئے۔ پس مجھے اس یقین کے ساتھ خاص کر دے۔ (محمد عاطف‘ لاہور) ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭ امرود کے حیرت انگیز فوائد امرود مشہور پھل ہے۔ پاک و ہند میں جا بجا پیدا ہوتا ہے۔ شیریں یا کھٹا میٹھا ہوتا ہے۔ اس کا درخت پانچ سات برس کا ہونے کے بعد پھلتا ہے۔ اس کی لکڑی بے ریشہ ہونے کی وجہ سے تعمیراتی کام میں نہیں آتی۔ اس کی خاصیت گرم و تر ہے۔ نہایت فرحت بخش پھل ہے۔ دل کو قوت دیتا ہے مگر غذا کے بعد کھائیں تو قبض رفع کرتا ہے اور غذا سے قبل کھانے سے قبض پیدا کرتا ہے ۔ پتھری کو توڑ کر خارج کرتا ہے۔ معدے کو قوت دیتا ہے ۔ دردِ سر پیدا کرتا ہے۔ اسے نمک اور سیاہ مرچ کے ساتھ کھانا چاہیے۔ بدن کو گرم کرتا ہے اور کھانسی میں مفید ہے۔ بہت خوشبودار ہے۔(ملیحہ ناصر‘ لاہور) ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭ تکلیف سے نجات کیلئے اکثر مشائخ عظام کا کہنا ہے کہ ماہ صفر کے آخری چہار شنبہ کے روز طلوع آفتاب کے وقت باوضو حالت میں یہ تعویذ لکھے: بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّ حِیم o۲ اَلٓمٓ۔ الٓمصٓ۔ طٰہٓ۔ طٰسٓمٓ۔ یٰسٓ۔ صٓ۔ حٰمٓ۔ عٓسٓقٓ۔ قٓ۔ نٓتعویذ لکھنے کے بعد پانی گھول دے اور اس میں سات مرتبہ چاندی کا چھلا بجھائے۔ اس کے بعد اگر حاملہ عورت اس کو درد زہ کے وقت اپنے کمر سے باندھے تو اسے درد کی شدت میں کمی ہو گی اور وہ بہت جلد فراغت حاصل کرے گی۔ اگر یہ چھلا بواسیر کا مریض اپنے بائیں ہاتھ کی چھنگلیا میں پہنے تو انشاءاللہ تعالیٰ اس کا مرض رفع ہو گا۔ اللہ تعالیٰ اسے شفائے کاملہ سے نوازے گا۔ نہایت مجرب عمل ہے۔ (عبدالہادی ‘کراچی) ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭ ہر مقصد پورا ہوگا حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ سے روایت ہے کہ جو شخص اس دعا کو بعد نمازِ فجر پڑھے یا ہر روز دس مرتبہ پڑھے تو سردار بنے۔ اگر روزانہ نو مرتبہ پڑھے یا ہفتے میں ایک مرتبہ پڑھے تو اس کا ہر ایک مقصد اللہ تعالیٰ پورا کرینگے۔ اگر دنیا میں اس کا اجر نہ ملے تو قیامت کے دن میں اس کا دامن گر ہوں گا۔ دعا یہ ہے۔ بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمo سُبحَانَ القَادِرُ القَاہِرُ القَوِیُّ المُتَعَالِیلَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ یَاحَیُّ یَا قَیُّومُ یَا ذَالجَلَالِ وَالاِکرَامِ وَلَا حَولَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّا بِا للّٰہِ العَلِیِّ العَظِیمِ o ۲ (شہزاد صغیر‘ لاہور) ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭ نظربد ‘تمام بلاﺅں اور مریضوںکا نبوی صلی اللہ علیہ وسلم علاج نظر بد کیلئے یہ کہنا چاہیے مَا شَائَ اللّٰہُ لَا قُوَّةَ اِلَّا بِااللّٰہِ اگر دیکھنے والے کو اپنی نظر سے ہی ضرر پہنچا ہے تو یوں پڑھیں اَللّٰہُمَّ بَارِک عَلَیہِ یہ نظر بد کو دور کر دے گا۔آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم تمام امراض جسمانی کیلئے رقیہ( تعویذ) اور دعا کیا کرتے تھے‘ مثلاً بخار‘ تپ و لرزہ‘ مرگی صداع‘ خوف و وحشت‘ بے خوابی‘ سموم ہموم‘ الم مصائب ‘ غم و اندوہ‘ شدت و سختی‘ بدن میں درد تکلیف‘ فقر و فاقہ‘ قرض‘ جلنا‘ درد ‘ دندان‘ حبس بول‘ اختلاج‘ نکسیر‘ وضع حمل کی تکلیف غرض ہر بیماری ان سب کیلئے اکسیر دعا فرمایا کرتے تھے جو درج ذیل ہے۔ اِذہَبِ البَاسَ رَبَّ النَّاسِ وَاشفِ اَنتَ الشَّافِی لَا شِفَائَ اِلَّا شِفَاوُکَ شِفَآئً لَّا یُغَادِ رُسَقَمًا۔ اے لوگوں کے رب تکلیف کو دور فرما اور شفا دے تو ہی شفا دینے والا ہے تیری شفاءکے سوا کوئی شفاءنہیں ہے۔ ایسی شفاءدے جو ذرا (بھی) مرض نہ چھوڑے۔(مسز جمشید) ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭ دل کی کمزوری دور کرنے کی ترکیب دل کی کمزوری دور کرنے کیلئے شربت سیب دو تولہ صبح و شام پئیںاور سیب کا مربہ بھی کھائیں انشاءاللہ مفید ثابت ہو گا۔ (محمدرضوان‘ تلہ گنگ) ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭ ہر موسم کیلئے بہترین مشروب دنیا کے ہر مشروب سے اعلیٰ اور بہترین ٹانک جو جسم کی رگ رگ میں طاقت اور قوت بخشے۔ چھوٹے، بڑے، بوڑھے، جوان ایک بڑا چمچ دن میں 3 سے 5بار تازہ پانی میں گھول کر استعمال کریں۔ باغات کا خالص شہد بہترین پیکنگ میں، اعتماد کے ساتھ ماہنامہ عبقری کے دفتر سے حاصل کریں۔ سہولت کیلئے شہد دو طر ح کی پیکنگ میں دستیا ب ہے۔ ایک کلو کی پیکنگ قیمت 600/- روپے علا وہ ڈاک خر چ ، 330 گرام کی پیکنگ قیمت200/-روپے علاوہ ڈاک خرچ۔ زیادہ فائدے کے لیے ” شہد کی کرامات “کتا ب ضرور پڑھیں۔ ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭ انار دل کیلئے بھی مفید ہے انار کے بارے میں کی گئی ایک حالیہ تحقیق میں اسے دل کیلئے انتہائی مفید قرار دیا گیا ہے۔ سائنسدانوں نے کہا ہے کہ روزانہ انار کے رس کا ایک گلاس پینے سے دل کی بیماری کا خطرہ بڑی حد تک کم ہو جاتا ہے۔ ریم بم میڈیکل سینٹر‘ حیفہ کے پروفیسر مائیکل ایویرنا نے بتایا کہ دیگر پھلوں کے جوسز اور سبز چائے کے مقابلے میں انار کے رس میں اینٹی آکسیڈنٹس کی مقدار کہیں زیادہ ہوتی ہے۔میڈیکل سنٹر میں کی گئی تحقیق سے معلوم ہوا کہ انار کا جوس پینے والے افراد کے خون میں کولیسٹرول کے آکسیڈنشن کا عمل بہت سست تقریباً آدھا رہ گیا تھا جبکہ خراب کولیسٹرول کی مقدار بھی گھٹ گئی تھی۔ یہ وہی خراب کولیسٹرول ہے جو شریانوں میں چربیلے مادوں کی صورت میں جمع ہونے لگتا ہے جس سے خون کے بہاﺅ میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے اور اس سے دل کی بیماریاں لاحق ہوتی ہیں۔ ( محمد افضل صدیقی‘ صادق آباد) ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭ بانجھ عورت کیلئے ہمارے گاﺅں کے حکیم عبدالمجید مرحوم بانجھ عورت کو بیر کا کوڑ اور کلونجی ملا کر دیا کرتے تھے کئی جوڑوں کو اللہ نے اولاد نرینہ عطا فرمائی‘ دوائی ہموزن ہو دینی یا چھاکے کے ہمراہ تقریباً 6 گرام ماہواری ختم ہونے کے بعد شروع کریں۔ (سلطان مبار زر خان قادری) ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭ طب اور عملیات سیکھنے کی کلاسیں شائقین کے اصرار پر حکیم صاحب طب اور عملیات سیکھنے والوں کیلئے عنقریب تربیتی کلاسوں کے اوقات کار کا اعلان کرنے والے ہیں طلب رکھنے والے فوری رابطہ کریں۔ محدود کلاسوں کی وجہ سے پہلے آئیں پہلے پائیں کی ترتیب ہوگی۔ فوری دفتر ماہنامہ عبقری میں اپنا نام لکھوائیں۔ لاہور کے علاوہ باہر سے آنے والوں کیلئے قیام و طعام کا انتظام فری ہوگا۔ (نہ فیس نہ نذرانہ) (حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی)
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 267 reviews.