Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

اہل بیت ؓکی زیارت اورفیض پانے کا آزمودہ عمل!

ماہنامہ عبقری - اپریل 2024ء

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!جب سے عبقری کا ساتھ ملا ہے زندگی کے شب وروز بدل گئے ہیں۔اچھائی اور برائی‘ حلال و حرام کا فرق محسوس ہوا ہے۔گھر اور خاندان کی طرف سے بہت سی مشکلات‘ ناگواریوں اور مسائل کا سامنا ہے مگر ان سب پریشانیوں کے باوجود آپ نے جو اعمال والی زندگی دی ہے اس سے دل کو تسلی ہوئی ہے کہ ان شاءاللہ یہ مسائل سدا نہیں رہیں گے بلکہ بہت جلد ختم ہو جائیں گے اور یقیناً ایسا نظر بھی آرہا ہے۔گھر میں لڑائی جھگڑے‘آپس کی ناچاقیاں بہت زیادہ ہیں مگر رجب کے مہینہ میںآپ نے جو نقش یار غار یار مزار والا عمل کروایا ہے اس سے بہت خیریں ملنا شروع ہو گئی ہیں۔دو سال پہلے گھر سے میرا زیور چوری ہو گیا تھا‘بہت ڈھونڈا مگر کہیں بھی نہ مل سکا۔اس وقت بہت پریشانی ہوئی اور بہت سی باتیں سننا پڑیں۔نقش یار غار یار مزار کی برکت سے حیران کن طور پر مجھے میرا چوری شدہ زیور اچانک گھر سے ہی برآمد ہو گیا‘میری عقل دنگ ہے کہ یہ کرشمہ کیسے ہوا جبکہ اکثر اسی جگہ پر بارہا چیک کیا مگر وہاں موجود نہ تھا اور دو سال بعد اچانک مل گیا۔یہ سب اس نقش کی برکت سے ممکن ہوا ہے۔اللہ کا شکر ہے گھر کے حالات بہتری کی جانب گامزن ہے۔ ہر اسلامی ماہ کی 22 تاریخ کو نقش یار غار‘ یار مزار والا عمل کر رہی ہوں جس کی بہت سی برکتیں مل رہی ہیں۔
میری خواہش تھی کہ خواب میںاہل بیت ؓکی مبارک ہستیوں کا دیدار نصیب ہو۔چند ہفتے قبل جب حضرت ابو بکر صدیقؓ (نقش یار غار اور یار مزار) کا نقش لکھا تو خواب میں دیکھا کہ قیامت آرہی ہے اور میں اپنے اہل و عیال کے ساتھ کھڑی ہوں اور گھر والوں کو کہہ رہی ہوں کہ قیامت کے وقت اہل بیتؓ کے ساتھ رہنا ہے۔میں ابھی یہ بات کہہ رہی ہوتی ہوں کہ اچانک اہل بیت ؓکی کچھ مبارک ہستیاں ہماری طرف آتی ہیں اور وہ ہمارے گھر کے تمام افراد کو اپنے ساتھ لے لیتے ہیں جس کے بعد ہلکا سا زلزلہ آتا ہے مگر قیامت کا خطرہ ٹل جاتا ہے اور تمام عالم پُرسکون ہو جاتا ہے۔
عبقری آفیشل فیس بک پیج پر 18 فروری 2024 کو نقش یار غار یار مزار کی پوسٹ ڈالی گئی ۔نقش کو پوسٹ سے دیکھ کر لکھیں‘زیر زبر لگانا ضروری نہیں‘زعفران‘ زردے کا رنگ یا کسی گھلنے والی سیاہی سے لکھیں۔ہر اسلامی ماہ کی 22 تاریخ کو فجر سے مغرب تک کسی بھی وقت‘ کسی بھی حالت میں لکھ سکتے ہیں۔اس نقش کی تمام تر تفصیل درج بالا بتائی گئی تاریخ میں عبقری فیس بک پیج پر موجود ہے۔نوٹ :آئندہ رجب کی نوچندی اور 22 جمادی الثانی کو یہ عمل تسبیح خانہ لاہور میں شیخ الوظائف دوبارہ اپنی نگرانی میں کروائیں گے ۔نقش دیکھنے کے لئے ذیل میں دیا گیا کیو آر کوڈ سکین کریں۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 147 reviews.