Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

مرشد کی سختی کا مقصد! ذلیل کرنا یا باکمال بنانا؟

ماہنامہ عبقری - اپریل 2024ء

ایک آدمی جنگل و بیابان میں پیدل سفر کر رہا تھا‘ پُر صعوبت سفر کی وجہ سے وہ تھک گیا‘ تھوڑی دیر آرام کرنے کے لئے وہ ایک سایہ دار درخت کے نیچے لیٹ گیا۔ تھکاوٹ کی وجہ سے اس پر نیند کا غلبہ ہو گیا۔ دور سے ایک عقلمند گھڑ سوار  آرہا تھا‘ اس گھڑ سوار کی نظر اس سوئے ہوئے آدمی پر پڑی، اس کے چہرے پر ایک باریک ساسیاہ سانپ بیٹھا ہوا تھا۔ سوئے ہوئے آدمی کو سانپ سے بچانے کے لئے وہ گھوڑے سے نیچے اترنے ہی والا تھا کہ سانپ اس سوئے ہوئے آدمی کے منہ میں داخل ہو کر اس کے پیٹ میں چلا گیا۔ گھڑ سوار نے جب یہ ماجرا دیکھا تو اس نے سوچا کہ سانپ کو اس کے پیٹ سے کیسے نکالنا چاہیے‘ اسے ایک ترکیب سوجھی ، اس نے سوئے ہوئے نادان غافل آدمی کو زور زور سے گھونسے مارے‘ وہ بلبلا کر اٹھا اور گھبرا کر بھاگنے لگا، گھڑسوار نے اس کے پیچھے بھاگنا شروع کر دیا‘ راستے میں ایک سیب کا درخت آیا اس کے نیچے کچھ کچے پکے سیب گرے ہوئے تھے‘ گھڑ سوار نے اسے کہا ’’ یہ سیب  اٹھا کر کھانے شروع کر دو ورنہ مار مار کر تمہارا بھرکس نکال دوں گا‘‘ مرتا کیا نہ کرتا اس نے وہ کچے سیب کھانے شروع کر دیے۔ کھاتے کھاتے جب اس کا جی متلانے لگا، اس گھڑ سوار نے اس کو پھر بھگانا شروع کر دیا اور کہنے لگا میں تمہیں جان سے مار دوں گا، جب وہ دوڑتے دوڑتے تھک گیا تو گھڑ سوار نے زور سے گھونسا رسید کر دیا۔ وہ بے چارا کہنے لگا میں نے تمہارا کیا نقصان کیا ہے مجھے کیوں مار رہے ہو، مجھے کیوں ستا رہے ہو اور منہ کے بل گر گیا اور قے کرنے لگا آناً فاناً سارا کھایا ہوا باہر آ گیا اسی طرح سیاہ سانپ بھی پیٹ سے نکل آیا، جب اس کی نظر سانپ پر پڑی توکانپنے لگا اور کچھ دیر پہلے جو شخص اسے تکالیف کا پہاڑ محسوس ہو رہا تھا  وہی اب اسے سب سے بڑا محسن  لگنے لگا ‘بے اختیار اس کے قدموں میں گرپڑا اور معافی مانگی کہ تو میرے لئے رحمت کا فرشتہ بن کر آیا ہے ، اسے اب سمجھ آئی کہ گھڑ سوار نے اسے کس غرض سے مارا پیٹا اور بھگایا۔ اس نے گھڑ سوار کا دل و جان سے شکریہ ادا کیا۔ کہا کہ اے اللہ کے بندے اگر مجھے معلوم ہوتا تو میرا خیرا خواہ اور محسن ہے تو اپنی زبان سے بے ہودہ بکنے کی بجائے تیری تعریف میں رطب اللسان رہتا اور برے الفاظ سے مخاطب نہ کرتا ‘ اس گھڑ سوا ر نے کہا اگر میں تجھے بتا دیتا تیرے پیٹ میں سانپ چلا گیا تو تو اسی وقت خوف سے مر جاتا۔ قارئین اسی طرح والدین ‘ استاد اور مرشد تربیت کے لئے بچوں پر سختی کرتے ہیں لیکن بچہ اپنی نادانی بے خبری کی وجہ سے اس سختی کو ظلم و ستم اور زیادتی سمجھ کر اپنے مستقبل کی راہوں کو تاریک کرلیتا ہے۔ جب وقت گزر جاتا ہے تو پھر ایسی دلدل میں پھنس چکا ہوتا ہے جس سے نکلنا محال ہوتا ہے۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 168 reviews.