Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

آپریشن کروانے سے پہلے یہ ٹوٹکہ آزمالیں

ماہنامہ عبقری - اپریل 2024ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں کافی عرصہ سے بیمار تھی‘ اکثر پیٹ میں شدید تکلیف شروع ہو جاتی ۔ادویات سے وقتی طور پر کچھ افاقہ ہوتا مگر آہستہ آہستہ یہ تکلیف ناقابل برداشت صورت اختیار کر چکی تھی۔ہسپتال میں ایک ماہر ڈاکٹر سے معائنہ کروایا تو انہوں نے کچھ ٹیسٹ لکھ کر دئیے جس کے بعد معلوم ہوا کہ پیٹ میں پانی والی رسولیاں ہیں جس وجہ سے یہ مسئلہ بڑھتا چلا جارہا ہے۔یہ خبر سن کر میں بہت پریشان ہو گئی کیونکہ میں آپریشن نہیں کروانا چاہتی تھی مگر اور کوئی حل بھی نظر نہیں آرہا تھا۔ان دنوں میں نے آپ کی روحانی محفل میں کچور کے فوائد سنے اور پھر عبقری رسالہ میں بھی اس کے فوائد پڑھے‘ مزید رسولیوں سے نجات کے لئے ایک ٹوٹکہ بھی پڑھا۔میں نے فیصلہ کیا کہ عرصہ یہ ٹوٹکہ استعمال کر کے دیکھ لوں‘اللہ کرے شفاء مل جائے تاکہ اس تکلیف دہ کیفیت سے باہر نکل آئوں اور آپریشن کی نوبت نہ آئے۔چنانچہ میں نے ٹوٹکہ بنا کر استعمال کرنا شروع کیا اور اس کے علاوہ بیماری سے نجات کے لئے وضو کے بعد تین گھونٹ پانی پینے والا عمل بھی کیا جس کے پہلے گھونٹ میں اللہ شافی ‘ دوسرے میں اللہ کافی اور تیسرے میں اللہ معافی پڑھا اور وضو کا تھوڑا سا پانی لے کر اپنے پیٹ پر ملنا شروع کیا۔ان دنوں میری حالت بہت خراب تھی‘ درد سے اکثر برا حال ہو جاتا مگر عبقری رسالہ سے ملا طبی ٹوٹکہ استعمال کرنے اور وضو کے تین گھونٹ والے عمل کی وجہ سے چند ہی دن میں کافی بہتری آنا شروع ہو گئی۔مجھے یقین ہو گیا کہ ان شاءاللہ جلد ہی رسولیوں سے مکمل نجات مل جائے گی اور آخر کار ایسا ہی ہوا ‘ عبقری کی وجہ سے مجھے اس مرض سے نجات مل گئی‘ میں مکمل طور پر صحت یاب ہو گئی۔جب ادویات سے آرام نہ آیا تو ڈاکٹروں نہ کہہ دیا تھا کہ جتنا جلد ہو سکے آپریشن کروالیں ورنہ نقصان کا خدشہ ہے۔ڈاکٹروں کی تجویذ کی ہوئیں مہنگی مہنگی ادویات جو کام نہ کر سکیں وہ عبقری نے کردیا۔
حضرت حکیم صاحب اور عبقری کی انتہائی مشکور ہوں جن کی وجہ سے مجھے شفاء ملی اللہ تعالیٰ انہیں جزائے خیر عطا فرمائے۔جو ٹوٹکہ میں استعمال کرتی رہی وہ درج ذیل ہے۔
ھوالشافی:سونف‘ ہلدی اور ملٹھی ہم وزن لے کر پیس لیں۔میں نے اس ٹوٹکہ میں کچور کا بھی اضافہ کیا تھا۔ ان تمام اجزاء کاسفوف بنا کر آدھا چائے والا چمچ پانی کے ہمراہ استعمال کریں۔
چائے سےنظر کی کمزوری کا علاج
اس کے علاوہ میرے پاس ایک اور آزمودہ ٹوٹکہ ہے جو تحریر کر رہی ہوں۔اگر کوئی شخص سر درد‘ نظر کی کمزوری یا نزلہ و زکام جیسے امراض کا شکار ہو تو اسے چاہیے کہ گھر میں جس طریقے سے چائے بناتے ہیں وہ بنا کر صرف آدھا چائے کا چمچ خشخاش کا ڈال کر پی لیں۔اگر کوئی شخص چائے پینے کا عادی نہ ہو تو عام پتی کا قہوہ بنا کر اس میں خشخاش ڈال لیں‘ ان شاءاللہ چند بار استعمال کرنے بہت جلد واضح افاقہ ہو گا۔(صائمہ‘ سیالکوٹ)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 172 reviews.