(1)کچھ اللہ والو ں کی باتیں عرض کرتا ہوں۔ حضرت حاجی امداد اللہ مہاجر مکی رحمتہ اللہ علیہ کے پاس کچھ لوگ آئے کہ حضرت آپ کے بارے میں ایک صاحب کہتے پھررہے ہیں کہ میں حاجی صاحب کا داماد ہوں لو گ ان کی عزت کرتے ہیں تحائف دیتے ہیں بلکہ لوگوں سے اپنی دیگر ضروریات بھی پوری کررہے ہیں حضرت نے خاموشی سے بات سنی پھر فرمایا بھائی میری بیٹی نہیں ہے تو میراداماد کیسے ہوگیا اگر کوئی شخص میری ذات سے دنیا کا نفع لے رہا ہے تو کوئی بات نہیں کہ میری ذات سے کسی کونفع ہورہا ہے۔ لیکن کیسا عظمت اور رعایت کا مزاج تھا ان بڑوں کا کہ ایسے شخص کے ساتھ بھی درگزر کیا جو ان کے نام سے دنیا کما رہا ہے۔
(2)حضرت شاہ اسحا ق دہلوی رحمتہ اللہ علیہ کے پاس ایک شخص گیا کہ فلا ں وزیر آپ کو خوب جانتا ہے اگر آپ رقعہ لکھ دیں گے تو میری نوکری لگ جائے گی۔ غریب آدمی ہوں تنگ دستی بہت زیادہ ہے حضرت نے فرمایا کہ وہ میرے بارے میں اچھا گمان نہیں رکھتا۔ کیونکہ اللہ والوں کے ہر دورمیں دشمن ہوتے ہیں جس طرح دوست خودبخود بن جاتے ہیںاس طرح دشمن بھی خود بخود بن جاتے ہیں لیکن اس کا اصرار تھا کہ نہیں آپ کی بات وہ مانتا ہے اور آپ کی بات اور رقعہ نہیں ٹالے گا اس کے مسلسل اصرار پر آپ نے اسے ملازمت کے لیے رقعہ لکھ دیا۔
وہ خوشی خوشی اعتماد کے ساتھ رقعہ لے کرگیا اس وزیر کو دیا تو رقعہ پڑھ کر اسے غصہ آگیا اور اس نے حضرت شاہ صاحب کو گالیاں دیں یہ مایوس ہو کر واپس آگیا۔ حضرت سے معذرت کی کہ میری وجہ سے آپ کو گالیاں دیں گئیں۔ حضرت نے صبر اور تحمل کا مظاہرہ کیا۔ فرمایا پہلے آپ کے کہنے پر رقعہ لکھا تھا اب میری مرضی سے جاﺅ اور ان سے عرض کرو کہ حضرت شاہ صاحب آپ کو سلام کہتے ہیںکہ اب تو آپ کا غصہ ٹھنڈا ہوگیا ہوگا۔ مجھ سے کوئی تکلیف پہنچی ہے تو اس کی سزا غریب کو نہ دیں اور میری وجہ سے اس غریب کو محروم نہ کریں۔ وہ ڈرتا ڈرتا پھرگیا اور یہی الفاظ بیان کیے وزیر جواب سن کر شرمندہ ہوگیا اسے ملازمت دی اور شاہ صاحب سے باقاعدہ معذرت کی۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 330
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں