Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

نیند‘ حافظہ اور نگاہ کا ٹانک (محمدامجد‘ شاہ پور)

ماہنامہ عبقری - مارچ 2010ء

اس دور پرآشوب میں جہاں ہرطرف نفسانفسی کا عالم ہے ہر شخص اپنا الو سیدھا کرنے کے چکر میں ہے اور خدمت خلق کے نام پر عوام الناس کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے یہی وہ وقت اور دور ہے کہ ایک مسلمان دوسرے مسلمان کی مدد اور یاوری کرے اور اس کے امراض و علل کے دور کرنے میں مددومعاونت کرے۔ ایک صاحب مسلسل ضعف دماغ‘ ضعف بصر اور نسیان کے شاکی تھے۔ مسلسل علاج کرنے کے بعد بھی کچھ فائدہ نہ ہوا۔ احقر نے یہ نسخہ استعمال کرایا فرمانے لگے حکیم صاحب دوا کیا تھی کوئی جادو تھا‘ شاید آپ نے کوئی آیت یا منتر پڑھ کر دم کردیا تھا۔ اس کے مسلسل استعمال کرنے سے مجھے وہ افاقہ ہوا ہے کہ جو مجھے چھ چھ ماہ قیمتی ادویات کے استعمال کرنے سے بھی نہ ہوا حالانکہ صرف میں نے چالیس دن استعمال کی ہے لیکن فائدہ تو ہفتہ کے اندر استعمال سے محسوس ہوگیا۔ موجودہ مشینی دور میں انسان کا دماغ بھی مشین بن کر رہ گیا ہے مسائل میں ہرطرف گھرا ہوا یہ انسان ان مسائل سے نبرد آزما ہونے کیلئے وسائل کی کوشش کرتا ہے اور دن رات اس کیلئے کوشاں و سرگرداں رہتا ہے لیکن یہ اسے معلوم نہیں کہ مسائل کا حل وسائل کے اندر نہیں بلکہ وہ حکیم ایزدی کے تحت ہے۔ یوں اس کا دماغ گھلتا چلا جاتا ہے حتیٰ کہ بات یہاں تک پہنچ جاتی ہے کہ ادھر بات سنی اور فوراً بھول گئی۔ اس کے علاوہ موجودہ دور کے لٹریچر میں ہم نے چربیلی اشیاءخاص طور پر مکھن، دیسی گھی، دودھ کی مذمت سن سن کر اس نعمت کو بالکل ترک کردیا ہے یا پھر یہ نعمتیں خالص ملتی ہی نہیں کم یاب ہوگئی ہیں حالانکہ یہ اشیاءہماری صحت کیلئے ضروری ہیں۔ ان کی کمی کی وجہ سے بالوں کا گرنا‘ جلد کی خشکی اور دماغی خشکی اور کمزوری بے خوابی وغیرہ جیسے امراض پیدا ہوتے ہیں۔ موجودہ دور میں جتنے بھی پاگل خانے ہیں اگر ان پاگلوں کا معائنہ کیا جائے تو ان میں سے بہت زیادہ ایسے مریض ملیں گے جن کی بیماری کی وجہ غذائی توازن میں بے قاعدگی اور بے ترتیبی ہے۔اس لیے غذائی توازن میں باقاعدگی اور احتیاط صحت مند اور تندرست رہنے کیلئے اشد ضروری ہے۔ دواخانہ میں ایک ایسی بچی کو لایا گیا جو پاگلوں جیسی حرکات کرتی تھی حتیٰ کہ اگر کھانا کھلادیں تو کھالیتی ورنہ پڑی رہتی دھوپ ہویا سردی اسے احساس نہیں ہوتا تھا۔ کامل تشخیص کرنے کے بعد مریضہ کیلئے بادام روغن خالص، روغن کدو، روغن خشخاش، روغن کاہو ہم وزن لے کر سر اور کنپٹیوں پر مالش کرائی گئی اس طرح ہاتھ اور پاوں کی ہتھیلیوں پر بھی مالش کی گئی اور مریضہ کو یہ نسخہ اکسیر دماغ کھلایا گیا کچھ عرصے بعد وہ بالکل تندرست اور نارمل ہوگئی۔ ویسے بھی مذکورہ نسخہ بے خوابی، ذہنی پریشانی، دماغی کمزوری، نسیان وغیرہ کیلئے اکسیر ہے۔ سینکڑوں ایسے لوگ جو مسلسل بے خوابی کا شکار رہتے تھے انہیں جب مذکورہ نسخہ مسلسل استعمال کرایا تو نشے کی گولیاں چھوٹ گئیں اس کے علاوہ ان گولیوں کے مابعد اثرات سے پیدا ہونے والے عوارضات میں بھی بتدریج افاقہ ہوا ہے۔ ایک آفیسر نے جب مذکورہ پریشانی یعنی بے خوابی کی شکایت کی جب مذکورہ نسخہ کے بارے میں بتایا گیا تو انہیں یقین نہ آیا پھر جب استعمال کیا تو اس نسخے کے اتنے گرویدہ ہوئے کہ اپنے دوستوں کو گفٹ بھیجا۔ اب اس نسخہ دماغی یعنی اکسیر دماغ کے نسخے کی طرف آتے ہیں۔ اس نسخہ کو ہر موسم میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔ بعض افراد کو دائمی نزلہ کی وجہ سے بھی نسیان اور ضعف دماغ ہوتا ہے۔ اگر وہ روشن دماغ دو گولی صبح و شام ایک ماہ تک استعمال کریں اور پھر یہ نسخہ استعمال کریں تو قدرت کا مشاہدہ ہوگا۔ موجودہ نسخہ کے بارے میں ایک عرض کرنا لازمی سمجھتا ہوں کہ یہ ایک صاحب کا راز تھا جسے وہ اپنے گناہوں کی طرح چھپاتے تھے اور یہ نسخہ لوگوں کو بنا کردیا کرتے تھے اور اجزاءنسخہ کسی کو نہیں بتاتے تھے حالانکہ وہ طبیب نہیں تھے بس ایک حکیم صاحب کی خدمت پر ہدیہ ملا تھا یہ نسخہ مبارک مجھے ملا واقعی لاجواب نسخہ ہے۔ آپ قارئین کے افادہ کیلئے بلاکم و کاست پیش خدمت ہے فائدہ اٹھا کر احقر کو دعاوں میں یاد کریں۔ مغز بادام شیریں 250 گرام‘ مغز کدو‘ مغز خربوزہ‘ مغز خیار‘ مغز تربوز ہر ایک 30 گرام ہلیلہ سیاہ 20 گرام‘ پوست آملہ خشک 20 گرام‘ پوست بلیلہ 20 گرام‘ خشخاش 85 گرام‘ سونف 120 گرام‘ مرچ سفید دکنی 30 گرام تمام اجزا کوٹ پیس کر مصری آدھا کلو ملا کر کشتہ مرجان جواہردار 3 گرام اچھی طرح حل کرکے محفوظ رکھیں اور 20 گرام روزانہ صبح و شام نہار منہ استعمال کریں۔ کشتہ مرجان کسی اچھے دواخانہ سے لیں اور مغزیات پرانے نہ ہوں۔ اس کے استعمال میں بادی اور گرم غذاوں سے پرہیز کریں۔ نیز دماغی سکون اور نیند پوری کریں۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 337 reviews.