Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

راحت و سکون کیلئے آزمودہ عملیات

ماہنامہ عبقری - مارچ 2010ء

برائے محبت قَدشَغَفَھَا حُبًّا یَاوَدُودُ۔ بعد نماز شام تین سو بار پڑھ کر گڑ پر دم کرکے مطلوب کو کھلائے انشاءاللہ مطلوب اس کے کھاتے ہی بے قرار ہوکر حاضر ہوجائے گا۔ یہ تعویذ ان دو شخصوں کے آپس میں صلح کرانے کیلئے بھی بے حد مفید ہے کہ جو ایک دوسرے کے جان کے دشمن ہوں۔ دشمن کو دوست بنانے کیلئے سورة اَرَاَیتَ الَّذِی (سورة ماعون)سات روز 71 بار ہر روز بوقت دوپہر کسی بیابان جنگل میں جاکر دشمن کا تصور کرکے پڑھیں انشاءاللہ دشمن دوست بن جائیگا ۔ دعا وباء مویشیوں میں جب وبا پھیلتی ہے اس وقت یہ دعا اول و آخر سات بار درود شریف پڑھ کر لکھے: یَااُمِّ مَلدَمَتَہ وَیَااُمِّ صَلدَمَتَہ وَیَااُمِّ الوَبَائِ بِقَولِ لَکَ الشَّیخُ عَبدُالقَادِرِ اِرتَحِل مِنَ البِلَادِ اِلَی الجِبَالِ بِحَقِّ یَاشَیخُ عَبدُالقَادِرِ انشاءاللہ۔(صفحہ نمبر 168) برائے تپ لرزہ اگر کسی کو تپ لرزہ ہو اور کسی دوا یا دعا سے آرام نہ آئے تو یہ تعویذ پلائے۔ انشاءاللہ آرام آجائیگا۔ سات پتے پیپل لے کر ان پر تعویذ لکھے اور ان پتوں کو ایک ایک گھنٹہ کے بعد مریض کو کہے کہ اس پر لکھی ہوئی عبارت چاٹ لے۔ تین روز کے بعد انشاءاللہ بخار جاتا رہے گا۔ یَاتَمخَشِیَا یَاشَعُوثَا وَیَاشَعِیثَا بِرَحمَتِکَ یَااَرحَمَ الرَّاحِمِینَ۔ (صفحہ نمبر 167) برائے زہرباد:آیت: اَلیَومَ اَکمَلتُ لَکُم دِینَکُم (سورة المائدہ آیت نمبر 3)41بار باوضو پڑھ کر دم کرے اور اسی آیت کا تعویذ لکھ کر گلے میں باندھ دے۔ انشاءاللہ آرام آجائیگا۔ (صفحہ نمبر 169) چوہوں کی زیادتی اگر کھیت کو چوہے کھاجاتے ہوں تو کھیت کے شمال کی طرف سورة فاتحہ دس بار‘ مغرب کی طرف دس بار‘ جنوب کی طرف دس بار اور مشرق کی طرف دس بار پڑھ کر دم کرے انشاءاللہ تمام چوہے بھاگ جائینگے۔(صفحہ نمبر 172) (مزید ایسے بہترین روحانی نسخے حاصل کرنے کیلئے ”کالی دنیا کالا جادو وظائف اولیاءاور سائنسی تحقیقات کا مطالعہ کریں“نوٹ: جو عمل آزمائیں تفصیل سے لکھیں لاکھوں کا نفع‘ آپ کا صدقہ جاریہ)
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 343 reviews.