اس دنیا میں جس طرح لکڑی کا دشمن دیمک ہے اسی طرح یہاں انسانوں میں بھی ایک دوسرے کے دشمن ہیں۔
ٹیک (teak) ایک عمارتی لکڑی ہے ٹیک کا سب سے بڑا پیداواری ملک برما ہے۔ اس کے بعد ہندوستان‘ تھائی لینڈ‘ انڈونیشیا اور سری لنکا میں ٹیک کی پیداوار ہوتی ہے۔ ہندوستان میں تقریباً دوہزار سال سے اس کا استعمال کیا جارہا ہے۔ ٹیک کی سب سے اہم صفت ایک ماہر کے الفاظ میں‘ اس کی غیرمعمولی طویل عمر ہے۔ ہزار سال پرانی عمارتوں میں بھی ٹیک کی لکڑی کے بیم اچھی حالت میں پائے گئے ہیں۔ قدیم زمانہ میں کشتی اورپل وغیرہ اکثر اسی لکڑی کے بنائے جاتے تھے۔ ٹیک کی لکڑی کے دیرپا ہونے کا خاص سبب یہ ہے کہ عام لکڑیوں کی طرح اس میں دیمک نہیں لگتا۔ دیمک لکڑی کا دشمن ہے‘ دیمک لگنے کے بعد کوئی لکڑی دیر تک صحیح حالت میں باقی نہیں رہتی۔ مگر ٹیک کیلئے دیمک کا خطرہ نہیں۔ اس لیے اس کی دیرپائی کو کوئی چیلنج کرنے والا بھی نہیں۔
ٹیک کی وہ کون سی صفت ہے جس کی بنا پر وہ دیمک کے خطرہ سے محفوظ رہتی ہے۔ اس کی وجہ بالکل سادہ ہے۔ ٹیک کی لکڑی میں ایک قسم کا کڑوا ذائقہ ہوتا ہے۔ یہ ذائقہ دیمک کو پسند نہیں ۔ لکڑی ہی دیمک کی خوراک ہے۔ مگر ٹیک کی لکڑی استشنائی طور پر دیمک کے ذائقہ کے مطابق نہیں‘ اس لیے دیمک اس کو اپنی خوراک بھی نہیں بناتا۔
اس مثال سے قدرت کا طریقہ معلوم ہوتا ہے۔ قدرت نے یہ چاہا کہ وہ ٹیک کو دیمک سے بچائے۔ اس مقصد کیلئے اس نے ٹیک کو شوروغل اور احتجاج کا طریقہ نہیں سکھایا۔ قدرت نے سادہ طور پر یہ کہاکہ خود ٹیک کے اندر ایک ایسی صفت پیدا کردی جس کے نتیجہ میں دیمک اپنے آپ اس سے دور ہوجائے۔
اس دنیا میں جس طرح لکڑی کا دشمن دیمک ہے اسی طرح یہاں انسانوں میں بھی ایک دوسرے کے دشمن ہیں اب انسان ان سے بچنے کیلئے کیا کرے۔ اس کو یہ کرنا ہے کہ وہ اپنے اندر ایسی صفت پیدا کرے کہ اس کا دشمن اپنے آپ ہی اس سے دور رہے۔ وہ اس کے خلاف کارروائی کرنے سے خودبخود رک جائے۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 347
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں