Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

لڑکے لڑکیوں اور والدین کیلئے (حکیم ضیاءالرحمان)

ماہنامہ عبقری - مارچ 2010ء

محنت سے جی نہ چرائیے ایک بزرگ سے کسی نوجوان نے سوال کیا کہ مجھے اپنا کل سنوارنے کا نسخہ بتائیے تو اس نے کہا ” اپنا آج درست کر لو“ کیونکہ آج نقد ہے اور کل ادھار‘ جو کچھ تمہارے پاس ہے اسے کام میں لاﺅ‘ کل کی فکر نہ کرو‘ کیونکہ کل کا کوئی وجود نہیں ہوتا‘ جوں ہی کل پہنچتا ہے وہی آج ہے بڑوں سے سیکھئے ایک بوڑھے کسان سے جو اپنی پوری زندگی زراعت میں گزار چکا تھا کسی نے سوال کیا کہ ”تمہاری نظر میں فلاں چیز کی کاشت اور نشوونما کےلئے کس قسم کی زمین موزوں ہے؟“ اس تجربہ کار اور روشن ضمیر بوڑھے نے جواب دیا۔ ”زمین خواہ کسی قسم کی بھی ہو‘ اس کی اہمیت نہیں بلکہ اس آدمی کی صلاحیت اور کارکردگی ہر چیز سے اہم ہے جو زمین میں ہل چلاتا ہے“۔ یہ امر حقیقت پر مبنی ہے کہ ایک ہوشیار اور تجربہ کار انسان اپنی کوشش و محنت اور حوصلے سے خراب اور بنجر زمین کو بھی کارآمد و مفید بنالیتا ہے لیکن سست و کاہل اور ناتجربہ کار کسان زرخیز و شاداب زمینوں کے باوجود بھوکا رہتا ہے۔ یہ مثل آج کے ان نوجوان لڑکے اور لڑکیوں پر پوری اترتی ہے جن کے پاس علم‘ جسمانی قوت اور مال و متاع تو ہے لیکن تجربہ نہیں ہے اور وہ اپنے زعم میں اپنے آپ کو اس بوڑھے اور روشن ضمیر بوڑھے سے بر تر سمجھ کر ان سے کسب فیض حاصل کرنے میں اپنی توہین خیال کرتے ہیں۔ اپنے گھر کی چار دیواری اور اپنے اردگرد موجود ایسے بزرگوں کو نظر انداز کرکے اپنا آنے والا کل سنوارنے کی کوشش میں غلطاں و پیچاں اپنا آج بھی ضائع کررہے ہیں۔ عقل مند اوراپنے تجربات کی بناءپر اصول کے پابند یہ بزرگ جن کی روح میں وقار اور جن کے کردار میں اعتدال ہوتا ہے او رجو دل پر قابو رکھتے ہیں اور حرص و ہوس کے پنجے سے آزاد ہوتے ہیں۔ اپنے بڑھاپے میں بھی طوفان حوادث کے درمیان پہاڑ بن کر ثابت قدم رہتے اور زندگی کی حفاظت کررہے ہیں۔ اپنا آج بہتر بنائیں ایک بزرگ سے کسی نوجوان نے سوال کیا کہ مجھے اپنا کل سنوارنے کا نسخہ بتائیے تو اس نے کہا ” اپنا آج درست کر لو“ کیونکہ آج نقد ہے اور کل ادھار۔ جو کچھ تمہارے پاس ہے اسے کام میں لاﺅ۔ کل کی فکر نہ کرو‘ کیونکہ کل کا کوئی وجود نہیں ہوتا۔ جوں ہی کل پہنچتا ہے وہی آج ہے۔ ”کل“ تیز رفتار‘ بلند پرواز اور وحشی پرندے کی مانند ہمیشہ ہمارے قابو سے باہر ہو کر فرار ہو رہا ہے۔ جونہی ہم اس کے قریب پہنچتے ہیں وہ اپنی شکل بدل لیتا ہے اور ہم بیچارے ہوس بازوں کو اپنی تلاش میں بے چین و مضطرب چھوڑ دیتا ہے۔ اس طرح ہماری پوری عمر تمنا و آرزو میں بسر ہو جاتی ہے اور ہم ہمیشہ کل کی امید میں خیالی و دلفریب محل تیار کرتے ہیں۔ ہمیں اس کی خبر نہیں کہ مستقبل کی بنیاد ہوا پر ہے۔ زندگی کی بنیادآج پر ہے۔ ماضی گزر گیا۔ مستقبل کا پتہ نہیں۔ ان دوفانی دنوں کے درمیان ہم بجز موجودہ لمحوں کے اور کچھ نہیں رکھتے۔ حسرت وامید چھوڑئیے آج کے نوجوان طبقے کو اس کی عادت سی ہو گئی ہے کہ اپنی زندگی پر کسی طرح راضی نہ ہوں۔ جو کچھ ان کے قبضے میں ہے اس سے بہرہ ور نہیں ہوتے اور جو چیز ان کے قابو سے باہر ہے اس کی تلاش میں سرگرداں ہیں۔ آج سے بیزار اس لئے ہیں کہ آج ان کے قبضے میں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اکثر نوجوان زمانے کی شکایت کرتے اور اپنی بد بختی کار رونا روتے ہیں۔ زندگی سے ناراض اور آسمان سے پریشان اپنے دن تشویش اور بد بختی میں گزارتے ہیں اور ان کے ساتھ ہوتا یہ ہے کہ ان کی زندگی کا ایک اور دن‘ ایک اور آج گزر جاتا ہے اور اپنا کام انجام دینے ‘ کوشش کرنے اور آگے بڑھنے کا ایک اچھا موقع ہاتھ سے نکل جاتا ہے اور مستقبل کے بارے میں حسرت و افسوس کےلئے ایک اور میدان ہموار ہو جاتا ہے۔ ماضی گزر گیا‘ مستقبل آیا نہیں اور ہم آج کے سوا اپنے اختیار میں کچھ نہیں رکھتے۔ اس کے باوجود بہت سے نوجوان آج کو گزرے ہوئے کل پر بھینٹ چڑھا دیتے اور ہمیشہ ان بدنصیب واقعات و حوادث کو دہراتے ہیں جو گذشتہ زندگی میں ان کو پیش آئے۔ اس طرح بد بختی کے شعلے جو غفلت کی وجہ سے اپنی روح کی بھٹی میں جلائے ہوئے ہیں ہوا مزید دے کر اور تیز کرتے اور بھڑکاتے ہیں۔ بھول جانا خوش نصیبی کا ایک لازمہ ہے۔ کامیابی کا راز:ضروری ہے کہ ہم گزشتہ بد نصیب یادوں اور غم انگیز واقعات کو فراموش کر کے سکون و اطمینان کے ساتھ زندگی کی راہ طے کریں۔ آپ جو کچھ حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔ اپنے آپ سے مانگیں ‘ جنت آپ کی روح میں اور خوش بختی کا سرچشمہ آپ کے دل میں پوشیدہ ہے۔ اگر آپ اس ابدی سرچشمے کو اپنے اندر پیدا نہیں کر سکتے تو اس کی تلاش میں دنیا کی خاک چھاننے کی بجائے اپنے گھر میں یا اپنے اردگرد موجود تجربہ کار بوڑھوں کو اپنا رہبر و رہنما بنا لیں۔ ان کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں۔ اور اگر اللہ نہ کرے آپ کو یہ سہولت حاصل نہیں ہے تو بزرگوں کے تجربات پر مبنی کتب کو اپنا دوست بنا لیں۔ ایک کتاب جو آج چھپ کر مارکیٹ میں آتی ہے وہ یقینی طور پر کسی نہ کسی بزرگ کے عمر بھر کے تجربات کا نچوڑ ہو گی اور آپ کے آج کو کامیاب بنانے کےلئے بہتر رہنما ہو گی۔ ہمارا جہان خوشحالی اور نشاط کا سرچشمہ ہے۔ جہاں کہیں ہم قدم رکھیں گے۔ وہیں خوش بختی کے سونے ہمارے پاﺅں کے نیچے دبے ہوئیہیں۔ ان کے نکالنے اور جگانے کے طریقے ان تجربہ کار بزرگوں اور ماہرین کی لکھی ہوئی کتب کی مدد حاصل کر کے ان چشموں سے فیض حاصل کریں۔ بہت سے نوجوان جو اپنے علم ‘ قوت اور دولت کی بناءپر عقل و دانش کا دعویٰ کرتے ہیں اپنی زندگی میں خوش بختی کے راز کو معلوم کرنے کی سکت نہیں رکھتے۔ راہ ِسبق کیا ہی اچھا ہوتا کہ وہ شہد کی مکھی سے سبق حاصل کرتے کہ یہ کمزور و ناتواں ثابت قدمی‘ محنت اور کارکردگی میں اپنی نظیر نہیں رکھتی ۔ پھولوں اور سبزہ زاروں میں سے شیریں مادہ کو جس کی اسے ضرورت ہوتی ہے‘ حاصل کر لیتا ہے۔ لیکن دوسرے تمام جانور بے پرواہی سے پھولوں اور سبزوں پر سے گزرتے ہیں۔ ان سے کوئی فائدہ نہیں اٹھاتے۔ لیکن ایک حقیر شہد کی مکھی حوصلہ اور ہمت کے ساتھ ان پھولوں اور سبزوں سے ایسی بیش قیمت مٹھاس حاصل کر لیتی ہے کہ دنیا اس کی لذت و کیفیت پر سردھنتی ہے۔ کوئی شخص بیٹھے بٹھائے مفت میں خوش نصیب نہیں ہوجاتا۔ خوش بختی سونے کی طرح فراواں بھی ہے اور کمیاب بھی۔ فراواں ہے ان اشخاص کےلئے جو محنت سے جی نہیں چراتے۔ کوشش اور جدو جہد سے زمین کا سینہ چیر کر اس درخشاں اور گراں قیمت دھات کو حاصل کر لیتے ہیں اور کمیاب ہے ان اشخاص کےلئے جو چاہتے ہیں کہ بغیر کوشش و محنت کے خزانہ ہاتھ آجائے اور کوئی حادثہ ان کا ہاتھ سونے کے تودے پر رکھ دے۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 348 reviews.