فروری 2010ءکے جواب
٭ آپ پابندی کے ساتھ روزانہ 1900بار بسم اللہ مکمل پڑھیں ‘توجہ اور یقین سے پڑھیں اور پھر کھانے پینے کی چیزوں پر پھونک مار دیا کریں اور شوہر پر بھی تصور کرکے پھونک دیا کریں۔
٭بیٹا آپ سب سے پہلے کھٹی اور تلی ہوئی چیزوں سے پرہیز شروع کردو اور عبقری کی خون صفا خون صاف کرنے والی موثر دوا ہے۔ دوامستقل2ماہ استعمال کریں اور روزانہ 121بار یَاسَلَامُ یَاشَافِی پڑھ کر چہرے پر پھونک لیا کریں۔ انشاءاللہ چہرہ صاف ہو جائے گا۔
٭ آپ بہن 5 وقت کی نماز کا معمول بنائیں اور دوائی کے طور پر ماہانہ عبقری کا حسن و جمال کورس مستقل مزاجی کے ساتھ 3 ماہ استعمال کریں۔
٭ بیٹا آپ خاص طور پر گرمی میں گردن کو ڈھانپ کر دھوپ میں نکلا کریں۔آپ روزانہ نیم سوپ صابن کے ساتھ نہائیںاور صفائی کا خاص خیال رکھیں۔
٭ بھائی آپ کیلئے لاجواب دیسی نسخہ حاضر ہے۔ کوارگندل، گھیگوار، (Alovera) یہ اس پودے کے نام ہیں اس کا تازہ پتہ لیکر اس کا چھلکا اتارلیں اندر لیس دار مادہ کو کسی چیز سے الگ محفوظ کرلیں یہ گودا جو لیسدار ہوگا اس کو متاثرہ جگہ پر کریم کی طرح صبح وشام ملا کریں کچھ ہفتہ کریں۔ پھر کمال دیکھیں جلد صاف ہو جائے گی۔
٭بھائی آپ اپنی غذا پر توجہ کریں سادہ اور ہلکی غذا کھائیں پھل زیادہ سے زیادہ استعمال کریں‘ روغن زیتون اور روغن کدو‘ روغن کلونجی ہموزن ملا کر پورے جسم کی مالش کریں‘ ٹھیک ہوجائیں گے۔
٭بیٹا آپ روزانہ 7عدد بادام 3عدد کالی مرچ کے ساتھ کھایا کرو پھر دودھ پی لیا کرو دماغ کو تقویت ملے گی۔ سبق یاد ہوا کرے گا اور رَبِّ زِدنِی عِلمًا یَافَتَّاحُ یَاعَلِیمُ یَااَللّٰہُ کی ایک تسبیح پڑھ کر دل پر پھونک لیا کرو، چندماہ میں قرآن حفظ کر جاﺅگے۔ انشاءاللہ۔
مارچ 2010ءکے سوالات
میری 1سال پہلے ہی شادی ہوئی ہے والدین نے جہیز بھی خوب دیا ہے میں خوش شکل اور پڑھی لکھی ہوں سسرال والوں سے محبت رکھتی ہوں ‘اس کے باوجود ساس اور جٹھانی کبھی میری حوصلہ افزائی نہیں کرتیں بلکہ چھوٹی چھوٹی باتوں پر ٹوکتی ہیں۔ نقص نکالتی ہیں مگر میں پھر بھی اپنی غلطی مان کر ہاں میں ہاں ملاتی ہوں۔میرے مسئلے کا حل بتائیں مہربانی ہوگی۔
(عالیہ سلیم، اسلام آباد)
سوال : میں پہلے خوشحال تھا لیکن کچھ عرصہ پہلے کاروبار وسیع کرنے کی غر ض سے کچھ رقم سود پر اٹھائی ۔ اس سود کی بے برکتی اور نحو ست کی وجہ سے اب میں اٹھا رہ لاکھ کا قرض دار ہوں ۔ ہر روحانی وظیفہ کر چکا ہو ں لیکن اس سو د کی نحوست کی وجہ سے کوئی عمل کا رگر نہیں ہو رہا۔ آخری منزل موت نظر آرہی ہے ۔ اللہ کیلئے مجھے کوئی بہن یا بھائی اس مسئلہ کا حل بتائے ساری عمر دعا گو رہو ں گا ۔ (اختر علی ۔ راولپنڈی
سوال :میرا جسم بہت زیادہ کمزور ہے چہرہ بالکل بھرا ہوا نہیں ہے کوئی ایسا ٹوٹکا جس سے جسم بھر جائے ٹوٹکے میں استعمال چیزیں گرم نہ ہوں جسم گرمائش برداشت نہیں کرسکتا۔ میرا قد پانچ فٹ 3 انچ ہے وزن 50 کلو ہے لیکن جسم بہت کمزور ہڈیوں کا ڈھانچہ دکھائی دیتا ہے۔ (طاہر عالم‘لاہور)
سوال: میری دو بہنوں کے گلے میں غدود ہیں بڑی کا آج سے 18 سال پہلے آپریشن ہوا تھا ایک نکال دی ایک کی چھوٹی سی جڑ رہ گئی تھی اب وہ بہت زیادہ ہوگئی ہے ان کو گلے میں درد بھی رہنے لگا ہے وہ آپریشن نہیں کروانہ چاہتی ڈرتی ہیں ایک ہی بیٹی ہے ا س کےلئے ایسا ٹوٹکا بتائیں کہ بغیر آپریشن کے غدود ختم ہوجائیں ۔دوسری کے گلے میں بھی غدود ہیں ڈاکٹر کی دوائیں لگا تار بہت کھائیں لیکن افاقہ نہیں ہواڈاکٹر نے آپریشن تجویز کیا ہے لیکن ایسا کوئی ٹوٹکا یا کلام جس سے بغیر آپریشن کے غدود ختم ہوجائیں۔
(عطاءمحمد‘ ڈیرہ اسماعیل)
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 364
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں