السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ میں چار اگست کو فالج کی بیماری کے سلسلے میں چیک اپ کرانے آیا تھا عبقری رسالہ کی افادیت کے بارے میں بات ہوئی تھی میں نے بلڈپریشر کے ایک نسخہ کی بات تھی جو میں نے استعمال کیا 15/11/07 سے آج تک دوبارہ بلڈپریشر نہیں ہوا۔پہلے میں نسخہ درج کردیتا ہوں
نسخہ: خالص شہد لے کر صبح نہار منہ پانی ابال لیں اس سے آدھا گلاس لے کر نیم گرم ہونے دیں۔ دو چمچ شہد (یاحسب ذائقہ) حل کرکے آدھا لیموں درمیانی سائز کا نچوڑ لیں اور نوش فرمائیں کھانا دو گھنٹے بعد کھائیں۔ رات کو سوتے وقت ایک گلاس دودھ نیم گرم حسب ذائقہ شہد (دوچمچ) حل کرکے پئیں تقریبا دو ہفتہ استعمال کریں انشاءاللہ ہائی بلڈپریشر نہیں ہوگا۔
2005ءمیں مجھے فالج ہوا تھا ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ فالج بلڈپریشر سے ہے آرام آبھی جائے بلڈپریشر کی گولی پوری زندگی کھانا ہوگی۔ رات کو سوتے وقت دودھ میں شہد ملا کر اکثر استعمال کرتا رہتا تھا اس نسخہ کو اس لیے استعمال نہیں کیا کہ صبح نہار منہ لیموں کے ساتھ استعمال کرنے کا اضافہ لگا میں نے سمجھا کہ اسے استعمال کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ اسلام آباد کے ایک ڈاکٹر کو چیک اپ کروایا۔ ڈاکٹر کا نسخہ 15 یوم استعمال کرکے میں دوبارہ وہی نسخہ ہری پور کے میڈیکل سٹورسے لینے گیا تقریباً3بجے تھے ایک بزرگ بیٹھے ہوئے تھے شاید روٹی وغیرہ کھانے لگے ہونگے نسخہ دیکھ کر کہنے لگے بیٹا ایک ہفتے کا 700 روپے کا نسخہ ہے اور ساری دوائیاں بلڈپریشر کے متعلقہ ہیں اب اس کو چھوڑیں اب یہ نسخہ استعمال کریں (مندرجہ بالا) انشاءاللہ صحت نصیب ہوگی۔ میں نے کہا باباجی آپ نے یہ نسخہ عبقری سے لیا ہے اس نے کہا کہ عبقری کیا ہے میں نے کہا کہ ایک روحانی اور جسمانی شفا ءکا رسالہ ہے مگر میں اپنا آزمایا ہوا نسخہ بتارہا ہوں میں نے کسی رسالہ سے نہیں پڑھا۔ اس سے میرایقین بندھ گیا میں نے اللہ کو یاد کرکے استعمال کیا اور ایسے ٹھیک ہوا کہ کبھی بلڈپریشر ہوا نہیں اس کے بعد آج تک بلڈپریشر کی کوئی گولی کبھی نہیں کھائی۔ خاندان میں کئی ایک کو بتایا تقریباً سب ہی ٹھیک ہیں۔ اللہ عبقری لکھنے والے کو اسی طرح عوام کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 371
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں