Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

مناقب صحابہ و اہل بیعت (قسط نمبر 4)

ماہنامہ عبقری - مارچ 2010ء

حضرت علی رضی اللہ عنہ فرما تے ہیں اپنی اولاد کو تین چیزیں سکھا ﺅ۔ اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اہل بیت کی محبت اور قرآن مجید پڑھنا۔ ٭حضرت علی رضی اللہ عنہ فرما تے ہیں اپنی اولاد کو تین چیزیں سکھا ﺅ۔ اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اہل بیت کی محبت اور قرآن مجید پڑھنا۔ (جامع الصغیر1:17) ٭حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ نے کعبہ کا دروازہ پکڑتے ہوئے فرمایا میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے۔ خبردار ہوجاﺅ! تم میں میرے اہل بیت کی مثال حضرت نوح علیہ السلام کی کشتی جیسی ہے جو اس میں سوار ہوا وہ نجات پاگیا اور جو پیچھے رہا وہ ہلاک ہوگیا۔ (احمد‘ مشکوٰہ) ٭ ام حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہ سے بڑھ کر کسی کو عادات و اطوار اور نشست و برخاست میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مشابہت رکھنے والا نہیں دیکھا۔ (المستدرک) ٭ حضرت الیاس رضی اللہ عنہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ میں اس سفید خچر کی لگام پکڑ کر چلا ہوں جس پر میرے آقا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت حسن رضی اللہ عنہ اور حضرت حسین رضی اللہ عنہ سوار تھے یہاں تک کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حجرہ مبارک میں داخل ہوگئے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم آگے سوار تھے اور حسنین کریمین رضی اللہ عنہ آپ کے پیچھے بیٹھے ہوئے تھے۔ (مسند ابویعلیٰ) ٭رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے میرے تمام چچاﺅں میں سب سے بہتر حمزہ ہیں سید الشھداءحضرت حمزہ رضی اللہ عنہ ہیں۔ (مدارج النبوہ) ٭حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آقا و مولیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تمام جہان کی عورتوں میں سے مریم بنت عمران، خدیجہ بنت خویلد، فاطمہ بنت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور فرعون کی بیوی آسیہ کی فضیلت جاننا کافی ہے۔ (ترمذی) ٭ایک روایت میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا! فاطمہ رضی اللہ عنہ میرے جسم کا ٹکڑا ہے جس نے اسے تکلیف دی اس نے مجھے تکلیف دی۔ (بخاری)
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 374 reviews.