تکلیف شدید ہو تو اس کے لیے پانی میں چنبیلی کے پتے ابال کر نیم گرم یا ٹھنڈا کر کے کلیا ں کریں یا سفید کتھے کے سفوف میں تھوڑا سا کا فو ر پیس کر ملا لیں اورمنہ میں اسے چھڑکتے رہیں۔ خمیر کی وجہ سے منہ کی اس تکلیف کے لیے چھاچ سے کلیا ں کر نا بھی ایک بڑی موثر تدبیر ہے
جی ہا ں ! ایسی کئی جدید دوائیں ہیں جن کے ضمنی اثرات کی وجہ سے آپ کے منہ اور دانتو ں کی صحت آپ سے چھن سکتی ہے۔ ان اثرات سے نجا ت کے لیے یہ ضروری ہے کہ آپ شکایت کا خود اندا زہ لگائیں اوراپنے معالج سے بھی مشورہ کر کے دوا بد لوائیں یا پھر اس کی خورا ک کم کروالیں ۔ ویسے آپ یہا ں دئیے گئے رہنما اصولو ں سے چند ایسی شکایات کا خو د کھوج لگا کر ان کا علا ج بھی کر سکتے ہیں۔
منہ کی خشکی
اسے طبی اصطلا ح میں زیرو سٹومیا (xerostomia ) یعنی خشکی دہن کہتے ہیں ۔ اس شکا یت میں منہ میں بننے والے لعاب کی مقدا ر کم ہو جا تی ہے جس کی وجہ سے منہ میں جلن ہو تی ہے اور ہو نٹ پھٹ جا تے ہیں ۔ منہ کی خشکی سے دانتو ں کو بھی نقصان پہنچتا ہے ۔ وہ کمزور ہونے لگتے ہیں ۔ مسوڑھو ں میں ورم ہو جا تاہے اورمنہ میں سوزش یا اس میں بننے والے خمیر کی وجہ سے چھوت (انفیکشن )کی شکا یت ہو جا تی ہے ۔
ممکنہ اسباب
بھوک کم کرنے والی دوائیں ، فکر و تشویش روکنے والی ادویہ ، سر عت قلب ( تیز رفتار نبض ) کم کرنے والی دوائیں ، حساسیت ( الرجی ) ، بند نا ک کھو لنے اور دوران سفر چکر روکنے والی ادویہ ، ہائی بلڈ پریشر اور عضلا ت ڈھیلے کرنے والی دواﺅ ں سے بھی یہ شکا یت ہو تی ہے ۔
علا ج
الکحل سے بچئے اور الکحل آمیز اشیا ءمثلا غراروں کی دواﺅ ں کا استعمال نہ کیجئے ۔ تھوڑی تھوڑی دیر سے پانی کی چسکیا ں لیتے رہیے یا بغیر شکر کے چیونگم سونف ، الائچی ، وغیرہ منہ میں رکھیے ۔ نمکین یا سا دہ پانی سے کلیا ں کرتے رہیے ۔
خمیر کی چھوت
اس کی وجہ سے منہ اندر سے سر خ رہتا ہے ، جلن ہو تی ہے اور سفید دھبے ہو جا تے ہیں ۔زبان پر کانٹے سے ابھر آتے ہیں۔ ہونٹو ں کے کو نو ں میں پپڑی سی جم جاتی ہے ۔
ممکنہ اسبا ب
ٹیڑا سائیکلین اور پنسلین جیسی ہیوی (اینٹی بایو ٹیکس )دوائیں ، کا رٹی سون ، ہا ئڈروجن پر آکسائڈ والی کلیو ں کی دوائیں ، دمے کےلئے سونگھی جانے والی اسٹیرائڈ سے یہ شکا یت ہو سکتی ہے ۔
علا ج
:تکلیف شدید ہو تو اس کے لیے پانی میں چنبیلی کے پتے ابال کر نیم گرم یا ٹھنڈا کر کے کلیا ں کریں یا سفید کتھے کے سفوف میں تھوڑا سا کا فو ر پیس کر ملا لیں اورمنہ میں اسے چھڑکتے رہیں۔ خمیر کی وجہ سے منہ کی اس تکلیف کے لیے چھاچھ سے کلیا ں کر نا بھی ایک بڑی موثر تدبیر ہے ۔ اس تکلیف میں بھی کلیا ں کرنے کی ایسی دوا استعمال نہیں کر نی چاہیے ۔ جس میں الکحل شامل ہو ۔
مسو ڑھو ں کی سو جن
اس تکلیف میں مسوڑھو ں میں جو سوجن ہوتی ہے وہ نرم نہیں بلکہ سخت ہو تی ہے ، درد بھی نہیں ہو تا ۔ سامنے اور اوپر کے دانتوں کے اطرا ف سے گو شت کے ریشے بڑ ھ جاتے ہیں جس سے ان میں جلن ہو نے لگتی ہے ۔ تکلیف شدید ہو تو مسوڑھے سو ج کر دا نتو ں کو چھپا لیتے ہیں ۔
ممکنہ اسباب
سٹیرائیڈ کا استعمال زیادہ کرنے سے اور شراب نوشی کرنے والے کے بھی مسوڑھے سوج جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ چاول اور زیادہ گرم تر چیزیں، ڈالڈ گھی کھانے سے بھی مسوڑوں کی بیماری ہو جاتی ہے۔
علا ج
دانتو ں کی صفائی پو ری توجہ سے کیجئے ۔ مضبو ط دھاگے سے دانتو ں پر جمنے والا پلا ک دور کیجئے اور ضروری ہو تو معالج دنداں سے دانت صاف کر الیجئے ۔ سو جن کم کرنے کے لیے سعد کو فی ، پو ست ہلیلہ زرد کز ما زو، دار فلفل ، عاقر قرحا ، کالی مر چ، خشک دھنیا ، ہم وزن باریک کر کے دن میں دو تین مرتبہ مسوڑھو ں پر مل کر رطو بت خارج کرتے رہیں یا بھونا ہوا سہا گا ، ما زو سبز اورکبا ب چینی ہم وزن کا سفو ف اسی طر ح استعمال کریں ۔ مسوڑھو ں کا گوشت بہت بڑھ جانے کی صورت میں بذریعہ آپریشن اسے نکلوانا بھی پڑتاہے ۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں