محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!قارئین کی خدمت میں آنکھوں کےمختلف امراض سے متعلق تحریر لکھ رہا ہوں‘آپ سے درخواست ہے اسے عبقری رسالہ میں ضرور شائع کریں‘ ان شاءاللہ لوگوں کو اس سے فائدہ ہوگا۔
آنکھوں کے امراض میں مبتلا ہونے کی مختلف وجوہات ہیں جن میں قریب سے اور زیادہ دیر ٹی وی یا موبائل دیکھنا‘دماغی و اعصابی کمزوری‘سر درد‘ضعف ہضم‘ جریان‘قبض‘نشہ آور اشیاء کا استعمال اور بڑھاپا شامل ہیں۔ان عوامل کی وجہ سے انسان مختلف آنکھوں کے امراض یعنی نظر کی کمزوری کے باعث دور یا نزدیک کی اشیاء بخوبی نہ دیکھ پانا‘باریک حروف کا دکھائی نہ دینا‘آنکھوںکے سامنے اندھیرا آجانا‘پڑھنے لکھنے سے آنکھوں کا جلد تھک جانا‘ ہلکا سردرد‘ بعض اوقات آنکھوں سے پانی کا بہناوغیرہ شامل ہیں۔چالیس سال کی عمر کے بعد عموماً لوگ ان میں سے کسی مرض کا شکار ہو جاتے ہیں۔آنکھوں کے ان تمام امراض سے نجات کے لئے مجرب نسخہ تحریر کررہا ہوں‘ استعمال کریں‘ ان شاءاللہ بہت فائدہ ہوگا۔
ھوالشافی:انار شیریں اور انار ترش کے دانے اور دونوں کے بیچ کے پردے اور گودے کچلیں اور موٹے کپڑے میں چھان لیں‘جو عرق نکلےگا اسے آب انار کہتے ہیں۔اب اس عرق کو تین چھٹانک لیں اور شہددو چھٹانک ملا کر مٹی کی ہانڈی میں ہلکی آنچ پر پکائیں اور اس دوران اوپر آنے والی جھاگ کو اتارتے رہیں‘ یہاں تک کہ یہ شربت گاڑھا ہو کر جمنے کے قریب ہو جائے‘ ہانڈی کو اتار لیں اور احتیاط سے مواد شیشی میں ڈال لیں۔اب رات سوتے وقت اس کی ایک ایک سلائی دونوں آنکھوں میں لگائیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں