Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

کالے دانےجلائیں !جو دعا مانگو قبول

ماہنامہ عبقری - مئی 2024ء

تسبیح خانہ میںکالی دنیا‘ کالے لوگ‘ کالےروگ اور دعائے حضرت علیؓ کے گیارہ جمعراتوں کےچلہ کا آغاز25 اپریل 2024 سے ہو چکا

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! تسبیح خانہ کی نسبت ملنے کے بعد بہت کچھ ملا ہے ۔میں نے تسبیح خانہ میں کالی دنیا کالے لوگ کالے روگ کا عمل کیا۔ یہ عمل گیارہ جمعراتوں پر محیط ہوتا ہے جس میں کالی تھیلی میںکالے ماش، کالی مرچ، ہرمل اور کلونجی پچاس پچاس گرام ڈال کر لانی ہے اور تسبیح خانہ روحانی محفل کے بعداس پر اجتماعی ’’یَا لَطِیْفُ یَا وَدُوْدُ‘‘ پڑھایا جاتا ہے اور گیارہویں جمعرات کے عمل کے بعد گھر جا کر ان چیزوں کو روزانہ ایک چٹکی جلانا ہے۔
سرکاری نوکری ملی
میں نے کالی تھیلی کے عمل کے بعد جب یہ چیزیں جلانا شروع کیں‘ بس اس دن سے میرے بھاگ کھل گئے اور قسمت کا ستارہ چمک اٹھا۔اس عمل کی برکت سے میں مستجاب الدعوات بن گئی ہوں‘ جو خواہش دل میں ہوتی ہے اللہ پاک پوری فرما دیتے ہیں۔میری یونیورسٹی کی تعلیم میں میرے گمان سے بڑھ کر نمبر آئے ہیں‘پڑھائی سے فارغ ہوتے ہی سرکاری تعلیمی ادارے میں ٹیچنگ کی نوکری مل گئی۔کلاس کوجو مضمون میں پڑھاتی ہوں اس کا رزلٹ 98%آیا۔ دوسری تمام ٹیچرز حیران ہوئیں کہ ابھی تو آپ کا پڑھانے کا پہلا تجربہ ہے‘ اتنا اچھا رزلٹ کیسے آ گیا جبکہ اس سے پہلے اتنا اچھا رزلٹ کبھی نہیں آیا۔ ادارے میں میرے عزت و مرتبے میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔
شوہر چھوڑ کر چلا گیا
حتی کہ اب لوگ مجھ سے دعا ئیںکرواتے ہیں‘میں نے جس کے لئے بھی دعا کی ان کو رنگ لگ گئے ۔ میرے ساتھ ایک ٹیچر ہیں ان کے چار بچے ہیں‘ ان کے شوہر نے دوسری شادی کر لی۔ انہوں نے روروکر مجھ سے دعا کروائی ‘ میں نے دعا کی تو ان کا شوہر واپس ان کے پاس آ گیا۔
تسبیح خانہ کے اس عمل سے میں نے جو کچھ پایا ہےوہ بیان سے باہر ہے۔میری بہن کی شادی کا مسئلہ تھا اس کی شادی ہو گئی ہے۔والدین کی صحت کے لئے دعا کی‘ اللہ نے صحت عطا فرما دی ‘ میراماہواری کا مسئلہ تھا وہ مسئلہ حل ہو گیا۔ میرے اندر بہت سی مثبت تبدیلیاں آ ئی ہیں‘اب مجھے سمجھ آئی ہے کہ کب کہاں کیا بات کرنی‘ کب خاموش رہنا بہتر ہے۔ میرے اخلاق اچھے ہو گئے ہیں
خوابوں میں راہنمائی ملتی ہے
ایک انوکھی بات یہ ہے کہ مجھے خوابوں کے ذریعے آپ کی راہنمائی ملتی ہے‘ میرا اگر کوئی مسئلہ ہو آپ خواب میں آ کر مجھے اس مسئلے کا حل بتا دیتے ہیں اور میں حادثات سے بچ جاتی ہوں۔میں جس کے لئے دعا کرتی ہوں اس کو اللہ پاک رنگ دیتے ہیں۔ کالی تھیلی کے عمل کے بعد مثبت تبدیلیاں آرہی ہیں‘ گھریلو الجھنیں ختم ہو گئیں۔مجھے کھوئے ہوئے رشتے واپس مل گئے۔زندگی میں کھوئی ہوئی چیزیں واپس مل گئی ہیں۔ قارئین !کالی تھیلی کا یہ عمل تسبیح خانہ میں ہر سال ہوتا ہے اور اس کے ساتھ حضرت علیؓ کی دعا کا گیارہ جمعراتوں کا چلہ ہوتا ہے۔آپ بھی اس عمل میں شامل ہو کر اپنی زندگی کو خوشحال بنائیں ۔(طیبہ عامر، لاہور )

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 833 reviews.