میری ِخالہ کا بڑا بیٹا جیل میں قید تھا‘ کیس اتنا پیچیدہ تھا کہ اسےساری زندگی ہی قید میں گزارنی پڑنی تھی۔ وہ شادی شدہ تھے‘ مجھے ان پر اور ان کے بیوی بچوں پر بہت ترس آتا تھا اور میں سوچتی رہتی کہ کاش کسی طرح سے ان کی مدد کر پاتی اور اپنے خالہ زاد کو قید سے رہائی دلوا پاتی۔ اسی اثنا میں ہجوریری محل آستانہ منت مراد کا افتتاح ہوا اورمیں اپنے شوہر کے ساتھ افتتاح میں شامل ہوئی لیکن اس دن ہجوم بہت زیادہ تھامیں آستانہ منت مراد میں اعمال نہیں کر پائی البتہ میرے خاوند نے وہاں کچھ اعمال کیے۔ پھر ہم کچھ دن کے بعد دوبارہ آستانہ منت مراد حاضری کے لئے گئے۔وہاں خاص نقش ہیں جن پر انگلی سے حاجت لکھی جاتی ہے‘ وہاں ایک جگہ قیدیوں کی رہائی کے لئے منت کا پڑھا تو فوراً اپنے خالہ زاد کا دل میں خیال آیا اور میں نے اس کی رہائی کے لئے وہاں دعا کی اور انگلی سے حاجت لکھی۔ الحمد للہ ٹھیک ایک ماہ
کے بعد اللہ نے اس کی رہائی کے اسباب بنا دیے‘ میں نے سنا تو میرے رونگٹےکھڑے ہو گئے‘ ہجویری محل آستانہ منت مراد کے عمل کی کیسی انوکھی برکت اور اللہ کے ہاں مقبولیت ہے کہ ایک ماہ میں نا ممکن ممکن ہو گیا اوران رہائی کے اسباب بنے اور آج اللہ پاک کے فضل سے اور ہجویری محل کی برکت سے وہ اپنے بیوی بچوں کے ساتھ خوشحال زندگی بسر کر رہا ہے۔ قارئین یہ ہجویری محل کےایک عمل کا کمال ہےسوچیں وہاں خدمت کرنےوالے کو تمام اعمال کا نور کیا رنگ لگا دے گا۔(صبیحہ یاسمین، لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں