حدیث شریف میں آقاﷺ کا فرمان ہے’’ ساری مخلوق اللہ تعالیٰ کا کنبہ ہے مخلوق میں سب سے زیادہ محبوب اللہ کے نزدیک وہ شخص ہے جو اللہ کے عیال کے ساتھ بھلائی کے ساتھ پیش آئے۔‘‘ بے شمار واقعات ہیں جس میں مخلوق خدا کیلئے راحت کا سامان پیدا کرنے والے کی اللہ نے دنیا وآخرت کو سنوار دیا۔ایسا ہی ایک آنکھوں دیکھا واقعہ تحریر کرر ہی ہوں۔
ہمارے ہمسائے میں ایک خاتون نہایت سخی تھی‘دوسروں کی مدد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی‘خصوصاً جب کسی سفید پوش گھرانے سے تعلق رکھنے والی لڑکی کی شادی ہو رہی ہوتی تو اس کے جہیز کے سامان اور شادی کے دوران ہونےوالے خرچہ میں بھر پور تعاون کرتی۔ان کے اچھے اخلاق سے ہر کوئی متاثر تھا۔ذکر اور اعمال بھی خوب کرتی۔وہ عمرہ کرنے کی خواہش مند تھیں مگرر کاوٹ آجاتی ‘اس کے علاوہ ان کا بیٹا تھا جس کی شادی نہیں ہو رہی تھی۔ان پر آزمائش کا وقت آیا‘ بیمار ہوئیںاور اس دوران ان کا تسبیح خانہ سے تعارف ہوا۔ علاج کرواتی رہی مگر شفایاب نہ ہو سکیں اور بستر مرگ پر پڑ گئیں۔میں نے انہیں سورئہ یٰسین کی آیت نمبر 82 اور اسمائے بدرین کے نام پڑھنے کے لئے بتائے۔انہوں نے اس عمل کو بھی پڑھا مگر وہ کلمہ بہت زیادہ پڑھتی تھیں اور تا دم غریب اور سفید پوش بچیوں کی شادی میں تعاون کرتی رہیں۔ ایک دن ان کی طبیعت بہت زیادہ خراب ہو گئی‘ ہسپتال لے گئے اور وہاں وہ نزع کی حالت میں چلی گئی‘اس دوران بھی وہ کلمہ کا ورد کرتی رہیں‘پھر کچھ دیر کے بعد ہوش سنبھلی تو انہوں نے پاس موجود لوگوں کو بتایا کہ آپ سب میرے کلمہ کے گواہ رہنا۔پھر دوبارہ ان پر جب نزع کی حالت ہوئی تو پاس موجود اپنے بھائی سے کہنے لگیں کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے ابھی جنت میں میرا محل دکھا دیا ہے اور پھر کلمہ پڑھتے ہوئے ان کی روح پرواز کر گئی۔وہاں موجود لوگوں نے دیکھاکہ انتقال کےوقت اس سخی عورت کی پیشانی پر ’’اللہ‘‘ کا نام لکھا ہوا تھا۔
انتقال کے بیس دن بعد اپنی بزرگ والدہ کی خواب میں آئیں اور بتانے لگیں کہ اللہ تعالیٰ نے میرے ساتھ کرم والا معاملہ فرمایا ہے‘عمرہ بھی کروادیا ہے۔پھر تھوڑا ہی عرصہ گزرا تھا کہ ان کے بیٹے کی ایک اچھے گھرانے میں شادی بھی ہو گئی۔مخلوق خدا کی خدمت کرنے والی خاتون کا اللہ تعالیٰ نے خاتمہ بالخیر فرمایا اور نسلوں میں بھی خوشیاں عطا فرمائیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں