کالے جادو کا ایک طاقتور وار جو ہنومان کے ذریعے ہوتا ہے جو برتن کو ریزہ ریزہ ‘ انسان کو بوٹی بوٹی‘ ہڈیوں کو چورہ چورہ دکان کی اینٹ سے اینٹ بجا دیتا ہے‘ گھر کو برباد ‘ ویران اور قبرستان بنا دیتا ہے‘ نسلیں سسکتی ہیں‘ روحیں تڑپتی ہیں‘ وجود منتشر ہوجاتا ہے‘ کھلی کلیاں بکھر جاتی ہیں‘ پھول مرجھا جاتے ہیں‘ قہقہے‘ سسکیوں میں بدل جاتے ہیں‘ کامیابیاں ناکامیوں میں بدل کر ہمیشہ کیلئے کالی مہریں لگ جاتی ہیں۔ ہنومان بندر کی شکل کا ایک وجود‘ جس کے اوپر بڑے بڑے بال لیکن چلتا انسانوں کی طرح ہے باقی تمام جسم بندر کی طرح ہے۔یہ کالے جادو کا خطرناک ترین وار ہے‘ کیا آپ نے کبھی سوچا کہ ہم اس خطرناک وار سے کیسے بچیں۔ خاص طور پر یہ خطرناک وار 5 انسانوں پر ہوتا ہے:1۔ نئی نویلی دلہن یا دولہا پر۔ 2۔ پیدا ہونے والے چھوٹے بچے پر۔
3۔ ایسی بیٹی یابیٹا جو ترقی کی راہیں‘ تعلیمی منازل طے کررہا ہو‘ اس میں رکاوٹیں۔ 4۔چلتی روزی پر تیل ڈال کر جلا دیا جاتاہے۔ 5۔ گھر میں آگ‘ جلن‘ بیماریاں‘ دکھ‘ تکالیف‘ اور طوفان۔ بس یہ ہنومان کا کام ہے ۔
ہنومان کے وار اور طاقتور روحانی اعمال
ہنومان سے بچنا ہر کسی کے بس کا کام نہیں‘بڑے بڑے عاملین اس کے آگے بے بس ہو جاتے ہیں لیکن شیخ الوظائف کی نگرانی میں طاقتور روحانی اعمال کی برکت سے ہم ہنومان کے وار سے سوفیصد بچ سکتے ہیں ’’بس اس ماہ مئی میں ہر اتوار والےدن سات بار اول و آخر درود پاک کے ساتھ سات مرتبہ وَلَا یُظْلَمُوْن فَتِیْلًاoپڑھ کرتمام شیطانی واروں کا تصور کرتے ہوئے پہلے دائیں جانب پھونک ماریں‘ پھر سات مرتبہ پڑھ کر بائیں جانب‘پھر آگے اور پیچھے‘ اسی طرح سات مرتبہ یہی مذکورہ کلمات پڑھ کر اوپر آسمان کی طرف اور آخر میں نیچے زمین کی طرف پھونک مار دیں۔بوجہ کسی سخت مجبوری کے تحت اگر یہ عمل چُوک جائے تو اگلے دن مکمل کر لیں۔
آپ محسوس کریں گے کہ آپ کے کندھوں کا بوجھ ہلکا‘ جسم ہلکا‘ پریشانیاں اور بندشیں ٹوٹ رہی ہیں‘ ان شاء اللہ‘ بس عمل مکمل ہوا۔ یہ عمل بظاہر چھوٹا لیکن جو شخص ہنومان کے جادو میں جکڑا ہے یا اس سے بچنا چاہتا ہے وہ آنکھوں سے جلوے دیکھے گا‘ کمال دیکھے گا‘ مظاہر اورمناظر دیکھے گا اور اپنی زندگی میں سکھ‘ سکون دیکھے گا۔ عبقری آپ کو ہنومان سے بچنے کا ایک عمل ہر ماہ بتاتا رہے گا۔ نوٹ:یہ عمل ہر حالت میں کر سکتے ہیں۔
عمل کا ہدیہ:اس ماہ 70 روپے کسی مستحق کو صدقہ کر دیں اور اس تمام عمل کا ثواب حضرت بلال حبشی رضی اللہ عنہ اور حضرت امام جعفر صادق سلام اللہ ورضوانہ علیہ کی ارواح مبارکہ کو ہدیہ کردیں۔ قارئین!اس عمل سے بے شمار لوگ فائدہ پارہے اور اپنے مشاہدات لکھ کر بھیج رہے‘اگر آپ کو بھی اس عمل سے فائدہ ہوا تو بذریعہ خط ضرور لکھیں اور تفصیل سے لکھیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں