Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

من پسند شادی‘اولاد نرینہ اور ہر مقصد میں کامیابی کا خاص عمل!

ماہنامہ عبقری - مئی 2024ء

اجڑے گھرانے آباد
آپس کی ناچاقیاں‘رنجشیں اور نفرتوں نے گھر کا چین و سکون برباد کر دیا ہے تو نقش دریائے نیل کا درج ذیل عمل روزانہ تین مرتبہ کریں‘ اجڑے گھرانے آباد ہو جائیں گے۔ ان شاءاللہ

امتحانات میں یقینی کامیابی
امتحانات میں نمایاں نمبروں سے کامیابی چاہتے ہیں تو نقش دریائے نیل کے درج ذیل عمل کو صبح و شام نتیجہ آنے تک جاری رکھیں‘ تعلیمی میدان میں کامیابی نصیب ہو گی‘ان شاءاللہ۔

مال ودولت کی فراوانی
غربت‘ افلاس اوربڑھتی ہوئی مہنگائی نے جینا دو بھر کر رکھا ہے تو اپنی آمدن اور مال کا تصور کر کے نقش دریائے نیل کا عمل کریں‘ مال و دولت کی فراوانی نصیب ہو گی‘ رزق وسیع ہوگا۔

تمام مرادیں پوری ہوں گی
آپ کی کوئی ایسی مراد جو پوری نہیں ہو رہی تو نقش دریائے نیل کا درج ذیل عمل روٹی کے ٹکڑوں پر دم کر کے پرندوں کو کھلائیں‘ تمام جائز مرادیں ان شاءاللہ پوری ہوں گی۔

من پسند شادی
شادی کی وجہ سے پریشان ہیں‘ چاہتے ہیں کہ کسی اچھے گھرانے میں رشتہ ہو تو نقش ِدریائے نیل کا عمل کرکےدعا مانگیں‘ ان شاءاللہ شادی کے تمام معاملات بخوبی انجام پائیں گئے۔

نرینہ اولاد کے لئے
نرینہ اولاد کے خواہش مند ہیں تو روزانہ نقش دریائے نیل کا عمل کر کےکسی میٹھی چیز پر دم کر کے میاں بیوی دونوں کھائیں‘ ان شاءاللہ نرینہ اولاد کی نعمت نصیب ہو گی۔

روحانی دنیا میں ترقی
نقش دریائے نیل میں روحانی دنیا کے ایسے خزانے موجود ہیں کہ سالوں کی منزلیں دنوں میں طے ہو جائیں ‘یہ تاثیر پانا چاہتے ہیںتو فجر اور عشاء کے بعد نقش دریائے نیل کا عمل کریں۔

امیر المؤمنین حضرت عمر فاروقؓ کی طرف سے دریائے نیل کو لکھا گیا خط جو کہ حضرت عمر و بن العاصؓ نے دریائے نیل میں ڈالا ‘جس کی برکت سے وہ دریا آج بھی بہہ رہا ہے ۔خط میں لکھے گئے ان الفاظ کی برکتیں آج بھی موجود ہیں جن کی تاثیر شیخ الوظائف کو ملک شام 2023ء کے روحانی سفر میں عطا کی گئی۔اس خط کے مستند حوالہ جات درج ذیل ہیں۔
اہل سنت کتب:(1)تفسیر ابن کثیر‘مصنف :امام المفسرین حافظ عمادالدین ابو الفدااسمعیل بن عمر بن کثیر الدمشقی سورئہ السجدہ‘جلد:6‘ناشر:دارالسلام۔(2)البدایہ والنہایہ ‘ مصنف :امام المفسرین ابو الفدااسمعیل بن عمر بن کثیر الدمشقی فصل فی البحار الانہار‘ ج:1ناشر:دار الحدیث‘ قاہرہ۔(3)العظمہ ابی الشیخ الاصبہانی‘ باب صفۃالبحر والحوت وعجائب مافیہما‘ ج:4‘ناشر:دارالعاصمہ‘ الریاض۔(4)تاریخ ابن کثیر‘تاریخ الخلفاء‘ مصنف : علامہ جلال الدین عبد الرحمن السیوطی ناشر: دارالاشاعت‘کراچی۔(5)تاریخ مدینہ دمشق، امام ابن عساکر، جلد 44 ‘مکتبہ رشید۔(6)تفسیر ابن کثیر ، جلد 3 ناشر: ضیا ء القرآن ‘مصنف :امام المفسرین حافظ عمادالدین ابو الفدااسمعیل بن عمر بن کثیر الدمشقی
اہل تشیع کتب:(1)الکامل فی اللغۃ والادب، مصنف: علامہ ابوالعباس المبرد ناشر: دارالمعرفہ، بیروت۔(2) صبح الاعشی فی صناعۃ الانشاء ، مصنف: ابوالعباس احمد بن علی قلقشندی، ناشر: دارالفکر بیروت۔ (3)کتاب الاغانی، مصنف: علامہ علی بن حسین الاصفہانی، ناشر: دار صادر بیروت۔(4) تاریخ الفخری فی آداب السلطانیہ، مصنف: محمد بن علی ابن طباطبائی، ناشر: شرکت انتشارات علمی تہران۔(5) الخِطَطُ التوفیقیۃ الجدیدہ، مصنف: ملا علی پاشا مبارک، ناشر: دارالکتب المصریہ قاہرہ۔(6)شرح نہج البلاغة جلد6، نسب عمرو بن العاصؓ وطرف من أخباره" مصنف: ابن ابی الحدید، ناشر: دارالکتب العلمیہ، بیروت لبنان۔
7.The Short History Of Saracens, Writer: Sayed Ameer AliPublished in London 18917.
دریائے نیل کا کرشمات سے بھرا خاص نقش عبقری شمارہ نومبر 2023ء کے صفحہ 4 پر شائع ہو چکا ہے۔ہر ماہ اس نقش کا ایک خاص عمل دیا جا رہا ہے جسے کرنے والا کبھی نامراد نہ ہوگا ۔اس نقش والے رسالہ کو9‘10محرم الحرام کی محفل میں تسبیح خانہ لاہور لے آئیں‘شیخ الوظائف نقش پر خاص عمل کروائیںگےجس سے نقش کی وہ تاثیر جو شیخ الوظائف کو ملی ‘آپ بھی پا لیں گے۔
نقشِ دریائے نیل کا عمل(ماہ مئی)ـ:اس ماہ روزانہ کسی بھی وقت اول وآخر سات بار درود شریف کے ساتھ دریائے نیل کے نقش کو دیکھتے ہوئے21 مرتبہ فَتَعٰلَى اللّٰهُ الْمَلِكُ الْحَقُّۚکا ورد کریں۔ اس عمل کا ثواب حضور نبی اکرم ﷺ‘ آپؐ کے تمام گھرانے(آپ ﷺ کے گھرانے میں اہل بیت اطہارؓ‘ آپ ﷺکے دامادؓ‘ امہات المومنینؓ‘ بیٹےؓ‘ بیٹیاںؓ‘ نواسے‘ نواسیاں شامل ہیں)‘ امیر المؤمنین حضرت عمر ؓ ،یاران عمرؓ(حضر ت ابوبکر صدیقؓ، حضرت عثمان غنیؓ، حضرت علی المرتضیٰؓ‘حضرت امام حسنؓ و حسینؓ)‘امام زین العابدینؒ‘امام جعفر صادقؒ‘ان کی آل اولاد‘ عشرہ مبشرہ صحابہؓ اور ان کی آل اولاد کو ہدیہ کریں۔یہ عمل وضوبے وضو ہر حالت میں کر سکتے ہیں۔جو شخص نقش دریائے نیل والا عبقری شمارہ(ماہ نومبر2023ء)7‘ 17،33،70،111 لوگوں تک پہنچائے گا تو ان سب لوگوں کے بقدر اس کی حاجتیں اور مرادیں پوری ہوں گی ۔
ہدیہ: اس ماہ40 روپے‘140 یا440 روپے گھر کے ہر فرد یا پورے گھر کی طرف سے صدقہ کر دیں۔
نوٹ :اس نقش کی فوٹو کاپی ہرگز نہ کروائیں ورنہ فوائد سے محروم رہیں گے۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 837 reviews.