محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!عبقری سے جو ملا اور پایا ہے‘سمجھ ہی نہیں آرہا کہ کہاں سے شروع کروں اور کن الفاظ کا انتخاب کروں ۔آپ نے فرمایا تھا کہ گھریلو جھگڑوں کو ختم کرنے‘آپس کی ناچاقیوں کو دور کرنے کے لئے کوئی آزمودہ عمل ہو تو ضرور تحریر کریں۔اسی ضمن میں اپنا ایک آزمودہ عمل قلمبند کررہی ہوں،اسے عبقری میں ضرور شائع کیجئے گا۔
آج کل گھریلو جھگڑے‘ آپس کی ناچاقیاں‘زوجین کی آپس میں نفرتیں بڑھتی چلی جارہی ہیں۔اس ضمن میں عبقری سے ملا نہایت ہی مجرب عمل تحریر کر رہی ہوں۔اس عمل کا ایک مشاہدہ بھی بتانا چاہوں گی ‘ان شاءاللہ لوگوں کو نفع ہو گا۔
ہم بچپن سے مشترکہ خاندانی نظام میں پل کر جوان ہوئے‘ والد صاحب بچوں کے معاملہ میں طبیعتاً سخت مزاج تھے ‘بات بعد میں کرتے تھے پہلے ہاتھ اٹھاتے تھے۔اس لئے ہم سب ڈرے اور سہمے رہتے تھے۔لیکن اس کے باوجود تایا ابو اورگھر کےتمام افراد میں آپس میں پیار و محبت اور سلوک مثالی تھا مگر جیسے جیسے وقت گزرتا گیا‘بچے بڑے ہوتے گئے تو نوک جھوک شروع ہو گئی ‘آہستہ آہستہ لڑائی جھگڑے بڑھتے چلے گئے۔جو پیار اور شفقت تایا ابو سے ملتی وہ بھی ختم ہو گئی۔دوریاں بڑھتی چلی گئیں اور آخر ایسا وقت آیا کہ ایک دفعہ بغیر کسی بات پر جھگڑا ہوا‘تایا ابو ناراض ہوگئے اورانہوں نے ہم سے بات چیت کرنا بھی ختم کر دی۔ان دنوں گھر میں لڑائی جھگڑے بڑھ چکے تھے‘ سکون ختم ہو گیا تھا۔اس وقت میں میٹرک میں تھی۔ہمارے گھر میں عبقری رسالہ آتا تھا جسے ہر ماہ شوق سے پڑھتی تھی۔ان دنوں نفرتوں کو محبتوں میں تبدیل کرنے لئے ایک عمل پڑھا‘ آزمایا اور تیر بہدف پایا۔تایا ابو بھی مان گئے‘خاندان کے افراد کی آپس میں صلح ہو گئی اور لڑائی جھگڑے بھی ختم ہوگئے۔گھر میں پہلے کی طرح پیار‘ محبت اور سلوک مثالی ہو گیا۔ والد صاحب کے مزاج میں بھی نرمی آئی۔وہ عمل یہ ہے۔
زندگی میں صرف ایک مرتبہ جمعہ والے دن نماز مغرب سے پہلے اول و آخر درود پاک کے ساتھ اسم الٰہی ’’یَا وَدُوْدُ‘‘ تین ہزار ایک سو پچیس بار پڑھیں‘اس عمل کی زکوٰۃ ادا ہو جائے گی۔اب جس شخص کو بھی صلح کے لئے آمادہ کرنا ہو یا اس کے دل میں نفرت کی جگہ محبت ڈالنی ہو تو ہر نماز کے بعد صرف اکیس 21مرتبہ یَا وَدُوْدُ پڑھ کر مطلوبہ شخص کو تصور میں لاکر دم کریں‘ مطلوبہ شخص کے دل سے نفرتیں اور کدورتیں ختم ہو جائیں گی‘نہایت آزمودہ عمل ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں