سر کی خشکی اور روکھے بال
میرے سر میں خشکی بہت زیادہ ہے۔اس خشکی کااندازہ اس چیز سے لگائیے کہ کپڑوں پر بھی یہ خشکی واضح نظر آتی ہے۔ میری عمر بائیس سال ہے‘ خشکی کی وجہ سے بال بھی بے رونق ہو گئے ہیں اور گرنے لگے ہیں۔براہ مہربانی کوئی آسان سا گھریلو نسخہ بتا دیں؟(انیسہ محمود ، حیدر آباد )
مشورہ : سر کی خشکی دور کرنے کے لئے روغن ناریل میں تھوڑا سا لیموں کا عرق ملا کر روزانہ سونےسے پہلےسر پر خوب مالش کریں تا کہ تیل سر کی جلد میں جذب ہو جائے۔صبح اٹھ کر عبقری ہربل شیمپو سےسر دھو لیں ، خشکی ختم ہو جائے گی اور بالوں کی جڑیں مضبوط ہوں گی۔
چار بہنیں ایک ہی بیماری میں مبتلا
ہم چار بہنیں ہیں ‘ اتفاقی طور پر چاروں کے چہرے کی جلد انتہائی خشک ہے‘ جلد کے مختلف موئسچرائزر استعمال کر کے عاجز آ گئے ہیں مگر چہرے کی جلد کی خشکی پہلے دن کی طرح موجود ہے بلکہ مزید خراب ہو رہی ہے ۔ہماری عمریں اٹھارہ سے چوبیس سال کے درمیان ہیں۔مہربانی فرما کر اس کا کوئی حل بتا دیجئے ۔(ثناء محبوب ، لاہور)
مشورہ: عرق گلاب میں ملتانی(چکنی) مٹی اچھی طرح گھول کر تین گھنٹے تک رکھیں۔ دوپہر کے وقت چہرے پر اچھی طرح لیپ کریں اور دو گھنٹے تک لیپ چہرے پر لگا رہنے دیں۔ پندرہ منٹ کے وقفہ سے ذرا ذرا سا پانی لیپ کے اوپر چھڑک دیں تاکہ لیپ جلد ی خشک نہ ہو ‘ ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھونے کے بعد خالص زیتون کا تیل تھوڑا سا لے کرہلکے ہاتھوں سے چہرے پر ملیں۔ غذا میں پھلوں کے رس اور سبزیوں کا استعمال زیادہ کریں۔
رنگت میںنکھارلائیے
میری عمر 22 سال ہے اور میری رنگت زرد اور سیاہ ہے۔ میری شادی چھ ماہ بعد ہونے والی ہے ۔ میں اپنی رنگت کی وجہ سے کافی پریشان ہوں جو دن بہ دن سیاہ ہوتی جا رہی ہے جبکہ ایک ڈیڑھ برس پہلے تک رنگت صاف تھی۔کوئی ایسانسخہ عنایت فرمائیں کہ جس کے استعمال سے شادی سے قبل میری رنگت بہتر ہو جائے ۔(پوشیدہ)
مشورہ: چہرے اور پورے جسم کی رنگت اکثر آنتوں کی خشکی کی وجہ سے اثرا انداز ہوتی ہے‘ رنگت زرد اور سیاہ ہونے لگتی ہے۔ اکثر قبض کی شکایت بھی رہتی ہے۔آنتوں کی خشکی کو ختم کرنے کے لئے فائبر سے بھرپور غذا ئیںاور دودھ سے بنی اشیاء کا استعمال زیادہ کرنا چاہیے‘ دیسی گھی دودھ میں ملا کر پئیں۔ کھانےسے پہلے کچی سبزیوں کا سلاد کھائیں۔چھلکا اسپغول کا استعمال بھی کر سکتے ہیں۔چہرے پر لگانے کے لئے رات سونے سے قبل لیموں ، زعفران اور روغن زیتون کو باہم ملا کر چہرے پر لگائیں ۔
چہرے پر دانے اورداغ دھبے
میرا چہر ہ دانوں سے بھرا ہوا ہے ‘ بار بار چہرہ دھونے کے باوجود دانوں پر تو کوئی فرق نہیں پڑا البتہ چہرہ دھونے اور خشک کرنے سے دانوں سے خون نکلنے لگتا ہے اور اگر اس کو صاف کیا جائے تو وہاں نشان چھوڑ جاتا ہے۔میں نے کئی صابن‘کریمیں استعمال کیں لیکن خاص فرق نہیں پڑا۔ادویات بھی کھا کر دیکھ لیںمگر نا امیدی کے سوا کچھ نہ ملا‘ آپ مجھے ایسا علاج بتائیں جو قدرتی اجزاء سے تیار ہو کیونکہ مصنوعی ادویات کے استعمال سے میں تھک چکی ہوں۔ اب دانوں کے نشانات بھی بہت زیادہ ہو گئے ہیں اور چہرہ پر بہت بد نما لگتے ہیں۔ (رامین ، حید ر آباد)
مشورہ: چہرے پر دانوں کے لئے عبقری دواخانہ کی چہرہ شفاء اور ٹھنڈی مراد استعمال کریں۔رات سونے سے پہلے چہرہ دھو کر خشک کرنے کے بعد چہرے پر عرق گلاب سپرے کا استعمال کریں۔ خون کی خرابی دور ہو کر چہرہ صاف شفاف اور خوبصورت ہو جائے گا‘ بے شمارکا آزمودہ علاج ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں