حضرت عبداللہ بن مسعود رحمتہ اللہ علیہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں اس عظیم رب سے بخشش مانگتا ہوں جس کے سوا کوئی معبود نہیں وہی زندہ اور تھامنے والا ہے اور میں اسی کے سامنے توبہ کرتا ہوں۔
یہ تین دفعہ کہہ لے اللہ تعالیٰ اس کے تمام گناہ معاف کردیتے ہیں خواہ سمندر کی جھاگ کی مثل ہی کیوں نہ ہوں۔ ”ابوقلابہ رحمتہ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے جب ابلیس کو ملعون قرار دیا تو اس نے مہلت مانگی ۔ اسے مہلت دیدی گئی تو کہنے لگا تیری عزت کی قسم میں تیرے بندے کے سینے سے نہیں نکلوں گا حتیٰ کہ اس کی جان نکل جائے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا مجھے اپنی عزت و جلال کی قسم میں اپنے بندوں کیلئے توبہ عام کردوں گا حتیٰ کہ انہیں موت آجائے۔ اللہ تعالیٰ کی اپنے بندوں پر رحمت تو دیکھو کہ گناہ کے بعد انہیں مومنین کے لقب سے ذکر فرماتے ہیں جیسا کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اے ایمان والو! تم سب اللہ تعالیٰ کے سامنے توبہ کرو تاکہ تم فلاح پاو “اور توبہ کرلینے کے بعد انہیں محبوب قرار دیا جیسا کہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں :”یقینا اللہ تعالیٰ محبت رکھتے ہیں توبہ کرنے والوں سے اور محبت رکھتے ہیں پاک صاف رہنے والوں سے۔“
نیک کام برائی کو مٹادیتے ہیں‘ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث مبارکہ ہے اَلتَّائِبُ مِنَ الذَّنبِ کَمَن لَاذَنبَ لَہُ (گناہ سے توبہ کرنیوالا یوں ہوجاتا ہے جیسے اس نے کبھی گناہ کیا ہی نہیں)۔ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ایک شخص نے سوال کیا کہ مجھ سے گناہ سرزرد ہوگیا۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا توبہ کرلو پھر گناہ نہ کرنا۔ سائل نے کہا میں توبہ کرنے کے بعد پھر گناہ کرچکا ہوں فرمایا پھر توبہ کرلو آئندہ گناہ نہ کرنا۔ سائل پوچھنے لگا کب تک؟ فرمایا اس وقت تک کہ شیطان تھک جائے۔
حضرت مجاہد رحمتہ اللہ علیہ ہیں کہ:”توبہ جس کا قبول کرنا اللہ تعالیٰ کے ذمہ ہے وہ ان لوگوں کی توبہ ہے جو جہالت سے کوئی گناہ کر بیٹھتے ہیں اس آیت میں جہالت کا قصد مراد ہے کہ ”ترجمہ: (وہ لوگ) پھر قریب ہی وقت میں توبہ کرلیتے ہیں۔(النساء 17)“
ہر موقع اور ہر وقت میں جو موت سے پہلے ہے قریب کہلاتا ہے۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت نقل کرتے ہیں کہ بندہ کوئی گناہ کرتاہے اور پھر کہتا ہے پروردگار مجھ سے گناہ ہوگیا ہے معاف فرما تو اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں میرے بندے نے گناہ کیا ہے اور وہ یقین رکھتا ہے کہ اس کا پروردگار ہے جو گناہوں کی مغفرت کرتا ہے اور اس پر پکڑتا بھی ہے سو میں نے اپنے بندے کی مغفرت کردی۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں