Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

متفرقات

ماہنامہ عبقری - مارچ 2010ء

قبلہ حکیم صاحب کی ایبٹ آباد آمد قارئین کے اصرار پر جون 2010ءمیں حکیم صاحب ایبٹ آباد یا اس کے قرب و جوار میں تشریف لائینگے۔ روحانی و جسمانی مسائل کیلئے فری ملاقات کرینگے۔ زیادہ تعداد میں ملاقات نہ ہوسکے گی۔ خط یا فون کے ذریعے ابھی سے نام لکھوائیں۔ وقت اور جگہ کا اعلان بعد میں اس لئے ہوگا کہ حکیم صاحب کی میزبانی کرنیوالے بہت ہیں اور میزبانوں کے نام مسلسل بڑھ رہے ہیں جس کے پاس جگہ کشادہ ہوگی تاکہ ملاقاتیوں کو سہولت رہے اس جگہ کا اعلان بعد میں ہوگا۔ ٭٭٭٭٭ دھماکہ خیز خاص نمبر کا اعلان ”قارئین کے خصوصی مشاہدات اور تجربات نمبر“ کے عنوان سے صرف قارئین کے طبی اور روحانی تجربات ہی قارئین تک پہنچائیں گے۔ یہ صدیوں تک کارخیر کا ذریعہ ہے۔ لہٰذا ہر قاری کو چاہیے وہ حکیم‘ ڈاکٹر‘ عامل یا کاروباری ہے یا گھریلو عورتیںہی کیوں نہ ہوں اپنے نہایت آزمودہ اور حلفیہ صرف تین تجربات ارسال کریں۔اب آپ چاہیں تو خاص ایڈیشن جلدی شائع ہو تو فوراً قلم اٹھائیے اور اپنے تین حلفیہ تجربات جتنا جلدی بھیجیں گے اتنی جلدی شائع ہونگے۔ صرف تین طبی یا روحانی وہ تجربات ہوں جو صرف اورصرف نہایت آزمودہ ہوں ہر تحریر تفصیل اور واقعات کیساتھ لکھیں بے ربط لکھیں‘ کاغذ کے ایک طرف لکھیں۔ (ادارہ) ٭٭٭٭٭ تحریریں بھیجنے والے شکوہ نہ کریں عبقری کے متعلق تمام تحریریں طبی یا روحانی ارسال کرنے والوں کی شکایت ہے کہ ہماری تحریریں شائع نہیں ہوتیں۔ التماس ہے کہ آپ کی کوئی تحریر ضائع نہیں ہوتی۔ محفوظ ہوجاتی ہے اور باری آنے پر ضرور شائع کی جاتی ہے۔ الحمدللہ لاکھوں قارئین عبقری پڑھتے ہیں اور تحریریں بھیجتے ہیں اس لیے تحریر چھپنے میں تاخیر ہوجاتی ہے۔ اگر کسی وجہ سے ڈاک ہم تک نہ پہنچے تو وہ مجبوری ہے آپ کے تعاون کا شکریہ۔آپ ہمیشہ اعتماد سے لکھتے رہیں اور ضرور لکھیں۔ ٭٭٭٭٭ سبزی خوری کے فوائد سبزی خوروں کی خوراک بہت سے غذائی فوائد کی حامل ہوسکتی ہے بشرطیکہ اس میں فروٹ اور سبزیاں شامل ہوں اور اگر کچھ بیج، بادام اور اخروٹ، مونگ پھلی، ثابت اناج اور دالیں بھی ان میں موجودہوں تو اس سے سبزی کی افادیت میں مزید اضافہ ہوسکتاہے۔ اس کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ اس غذا میں حجم کے مقابلے میںکیلوریز (حرارے) کم ہوتے ہیں جس کی وجہ سے سبزی خور، وزن بڑھنے کے عارضے میں مبتلا نہیں ہوتے۔ ٭٭٭٭٭ عبقری کی گزشتہ فائلیں دستیاب ہیں کون عبقری کے گزشتہ رسائل سے سو فی صد فائدہ لینا چاہتا ہے اسکے روحانی انکشافات ، سینے کے رازاور طبی معلومات ہر صفحہ پر موتیو ں کی طر ح بکھرے ہوئے ہیں یہ رسالہ نسلوں کا معالج اور ہمدرد ہے ۔روحانی ، طبی اور نفسیا تی عمر بھر کی محنتو ں کا انمول نچوڑ ہے ۔ گزشتہ سال کے رسالہ کی مکمل فائل بارہ رسالو ں پر مشتمل خوبصورت مجلد کا میا ب روحانی جسمانی معا لج ثابت ہو گی۔ قیمت 500/- سوروپے علا وہ ڈاک خرچ ۔ منی آڈر پر پتہ مکمل لکھیں اور رقم کس مقصد کے لئے بھیجی گئی ہے ، وضاحت کریں۔ جوابی لفافے یا منی آڈر پر پتہ خوشخط اور اردو میں لکھیں فون نمبر ضرور لکھیں مکمل پتہ لکھا ہوا جوابی لفافہ اگر نہ بھیجا تو جواب نہ ملے گا۔ نیز افسوسناک پہلو یہ ہے کہ VP منگوانے کے بعد اکثر وصول نہیں کرتے اور واپس کر دیتے ہیں۔ ٭٭٭٭٭ ہائی بلڈ پریشر کے لیے ” فشاری “ پر اعتما د مشینی اور ٹیکنالوجی کے جدید دور نے انسانوں کو بظاہر سہولت، لیکن دراصل ایسے بھیانک عذاب میں مبتلا کردیا ہے جو زندگی کی تمام سہولیات کے باوجود انسان کو عاجز کردیتا ہے۔ ان عاجز کردینے والی بیماریوں میں ہائی بلڈپریشربھی ہے۔اچھا خاصا انسان سر چکرانے، نیند نہ آنے اور وقت بے وقت ماحول سے پریشان ہوکر اپنے حواس کھو بیٹھتا ہے یا پھر کسی سے الجھ کر بعد کے مستقل پچھتاوے اور ندامت کے عذاب میں مبتلا ہوجاتا ہے۔ایسے انسان کو کہتے ہیں کہ آپ اپنے بلڈ پریشر کا علاج کریں یا پھر انسان خود کہتا ہے کہ بے بس ہوں۔ کیا کروں ہائی بلڈ پریشر نے عاجز کردیا اور مجبور کردیا ہے روزانہ جب تک یہ ادویات نہ کھاﺅں، بلڈپریشر کنٹرول نہیں ہوتا۔ایسے مجبور اور بے بس لوگوں کے لئے خوشخبری ہے کہ وہ جڑی بوٹیوں سے استفادہ کریں اور ہائی بلڈ پریشر سے انشاءاﷲ تعالیٰ ہمیشہ کے لئے نجات پائیں۔ قیمت:100/-روپے علاوہ ڈاک خرچ(دوائی برائے دس یو م ) ٭٭٭٭٭٭ کان کی تکلیف سے نجات میری بیٹی چار ماہ کی تھی تو اس کا ایک کان بہت بہتا تھا ہر وقت خراب رہتا تھا۔ پیپ صاف کرکے تھک جاتی تھی ہر اچھی سے اچھی دوائی ڈالی لیکن فرق نہیں پڑتا تھا۔ ڈاکٹر کہتے تھے کہ یہ لیٹ کر فیڈر پیتی ہے بڑی ہوگی تو ٹھیک ہوجائے گا لیکن فرق نہیں پڑا دس ماہ کی ہوگئی ایک مرتبہ ایک عورت ہمارے گھر آئی تو ایسے ہی باتوں میں اس سے کان کا ذکر کر بیٹھی اس نے بتایا کہ کالی زیری کے چھے سات دانے رات کو بھگو دو صبح نہار منہ اس کا پانی اسے پلاو یقین کریں پانچ چھ ر وز میں نے وہ پانی پلایا اب ماشاءاللہ وہ سات سال کی ہے دوبارہ اس کا کان خراب نہیں ہوا۔ اس عورت کو دعائیں دیتی ہوں جس نے مجھے یہ نسخہ بتایا۔ یاسمین راولپنڈی ٭٭٭٭٭ طب اور عملیات سیکھنے کی کلاسیں شائقین کے اصرار پر حکیم صاحب طب اور عملیات سیکھنے والوں کیلئے عنقریب تربیتی کلاسوں کے اوقات کار کا اعلان کرنے والے ہیں طلب رکھنے والے فوری رابطہ کریں۔ محدود کلاسوں کی وجہ سے پہلے آئیں پہلے پائیں کی ترتیب ہوگی۔ فوری دفتر ماہنامہ عبقری میں اپنا نام لکھوائیں۔ لاہور کے علاوہ باہر سے آنے والوں کیلئے قیام و طعام کا انتظام فری ہوگا۔ جب کلاسیں شروع ہونگی تو اس کا اعلان ضرورہوگا۔(نہ فیس نہ نذرانہ) (حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی) ٭٭٭٭٭ حافظہ کیلئے میری یا داشت بہت زیا دہ کمزورتھی ۔ ذہنی طور پر غیر حاضر ہو جاتا تھا ۔ معمولی معمولی سی با تیں دماغ سے نکل جاتی تھیں۔ حافظے کی کمزوری کی بنا ءپر بہت سے کام خراب ہو جاتے تھے اور شدیدذہنی کو فت اور پریشانی اٹھانی پڑتی ۔ فجر کی نماز کے بعد تین مرتبہ”رَبِّ یَسِّر وَلَا تُعَسِّر “ پڑھ کر پانی پر دم کر کے پانی نہار منہ استعمال کیا۔ اللہ کی مہربانی سے حافظہ بالکل ٹھیک ہوگیا۔ وظیفے کی مدت40روز ہے ۔ (راناطارق ‘ چھانگا مانگا) ٭٭٭٭٭ موتیا بند کرنے کیلئے نوشادر ٹھیکری کو باریک پیس لیں اور شیشی میں بند کرلیں نمی والی سلائی اس میںنہ ڈالیں ایک سلائی صرف موتیا والی آنکھ میں لگائیں تھوڑی سی تکلیف ہوگی اور آنکھ سے پانی نکلے گا لیکن نقصان کچھ نہ ہوگا اسے مسلسل استعمال کرتے رہیں۔ انشاءاللہ بہت جلد افاقہ ہوگا۔ محمدشہزاد‘ لاہور ٭٭٭٭٭ رزق میں کشادگی کیلئے رزق میں کشادگی اور فراوانی کیلئے روزانہ خلوص دل سے اِیَّاکَ نَعبُدُوَ اِیَّاکَ نَستَعِینُ یَااَللّٰہُ یَارَزَّاقُ کثرت سے پڑھیں جتنا زیادہ پڑھیں گے اتنا نفع ہوگا۔کامل یقین کے ساتھ پڑھیں۔ محمود الحسن‘ بہاولپور ٭٭٭٭٭ فالتو کتابیں رسالے صدقہ جاریہ بنیں اگر آپ کے پاس کتابیں نئی یا پرانی کسی بھی موضوع یا کسی بھی عنوان کی ہوں یا رسائل ڈائجسٹ میگزین وغیرہ کسی بھی موضوع کے ہوں اور آپ چاہتے ہوں کہ وہ صدقہ جاریہ کیلئے استعمال ہوں اور اللہ کی مخلوق اس سے نفع حاصل کرے اور آپ کی آخرت کی سرخروئی ہو مزید وہ رسائل و کتابیں محفوظ ہوں یا پھر یہ رسائل و کتب آپ کے پاس زائد ہوں تو دونوں صورتوں میں یہ رسائل و کتب ایڈیٹر ماہنامہ عبقری کو ہدیے کی نیت سے ارسال کریں وہ محفوظ ہوجائینگے اور افادہ عام کیلئے استعمال ہوں گے۔آپ صرف اطلاع کریں منگوانے کا انتظام ہم خود کرینگے یا پھر آپ ازراہ کرم ارسال فرمادیں۔ نوٹ: درسی اور نصابی کتب ارسال نہ کریں۔ ( ایڈیٹر: حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی) ٭٭٭٭٭ جگرکی اصلاح انار کارب بنا کر استعمال کرائیں‘ برم ڈنڈی ایک تولہ رات کو ڈیڑھ گلاس پانی میں بھگو دیں صبح اس کا پانی پلائیں 50 گرام خام کالے چنے پانی میں بھگودیں صبح چنے توے پر ہلکے گرم کرکے نمک لگا کر کھالیں اوپر سے پانی لیں۔ ٭٭٭٭٭ سنیں لفافہ آٹھ روپے کا ہوگیا قارئین مسائل کے حل کیلئے جو خطوط کے اندر جوابی لفافہ ڈالتے ہیں۔ ڈاکخانہ کے شیڈول کے مطابق 8 روپے کا ٹکٹ لگتا ہے اور بعض حضرات 8 روپے کے ٹکٹ کی بجائے 4 روپے کا ٹکٹ لگا کر بھیجتے ہیں۔ درخواست ہے پورا 8 روپے کا ٹکٹ لگا کر بھیجیں تاکہ آپ کو واپسی جواب مل سکے۔ ورنہ معذرت! ٭٭٭٭٭ عبقری آپ کے شہر میں کراچی: رہبر نیوز ایجنسی اخبارمارکیٹ، 0333-2168390۔ پشاور: اطلس نیوز ایجنسی اخبار مارکیٹ، 0300-9595273۔ راولپنڈی: کمبائنڈ نیوز ایجنسی اخبار مارکیٹ، 051-5505194۔ لاہور: شفیق نیوز ایجنسی اخبار مارکیٹ، 042-7236688۔ سیالکوٹ: ملک اینڈ سنز رےلوے روڑ، 0524-598189 ملتان:ادارہ اشاعت الخیر ملتان، 0322-6748121۔ رحیم یار خان: امانت علی اینڈ سنز، 068-5872626۔ خانیوال: طاہر سٹیشنری مارٹ۔ علی پور: ملک نیوز ایجنسی، 0333-7684684۔ ڈیرہ غازی خان: عمران نیوز ایجنسی، 064-2017622۔ جھنگ: حافظ طلحہ اسلام صاحب، جامعہ عثمانیہ سیٹلائٹ ٹاﺅن 0334-6307057۔ حاصل پور: گلزار ساجد صاحب نیوز ایجنٹ، 062-2449565۔ درگاہ پاکپتن: مہرآباد نیوز ایجنسی ساہیوال روڑ پاکپتن 0333-6954044۔ کلور کوٹ: محمد اقبال صاحب، حذیفہ اسلامی کیسٹ ہاﺅس۔ مظفرگڑھ:مولانامحمد یوسف الحبیب نیوز ایجنسی، 0333-6031077۔ گجرات: خالد بک سنٹر مسلم بازار، 0333-8421027۔ چشتیاں: حافظ محمد اظہر، اکبر بوٹ ہاﺅس 0632-508841۔ شورکوٹ کینٹ:حبیب اللہ ندیم مکتبہ اسلامیہ والے، 0302-7296211۔ بہاولپور:ابومعاویہ، قاسمی نیوز ایجنسی 0333-6367755 بوریوالہ: سید شیح احمد شہید تحصیل والی گلی 0300-7591190۔ وہاڑی: فاروق نیوز ایجنسی ٹھینگ موڑ، 0333-6005921۔ بھیرہ شریف: شیخ ناصر صاحب نیوز ایجنٹ، 0301-6799177۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ: حاجی محمد یسیٰن جنگ نیوز ایجنسی 0462-511845۔ وزیر آباد:شاہد نیوز ایجنسی، 0345-6892591۔ ڈسکہ: نایاب نیوز ایجنسی، 0300-6430315۔ حیدرآباد: الحبیب نیوز ایجنسی اخبار مارکیٹ، 0300-3037026۔ سکھر:الفتح نیوز ایجنسی مہران مرکز، 071-5613548۔ کوئٹہ: خرم نیوز ایجنسی اخبار مارکیٹ، 0333-7812805 حضرو: نعیم پنسار سٹور حضرو ضلع اٹک، 0301-5514113۔ اٹک شہر: ظفراقبال مکتبہ مقصود احمد شہید 0321-5247893۔ مےلسی: امتیاز احمد صاحب نیو شوکت کلاتھ ہاﺅس، 0321-7982550۔ خان پور: چوہدری فقیر محمد صاحب، انیس بک ڈپو، 068-5572654۔ واہ کینٹ: حبیب لائبریری اینڈ بک ڈپو لیاقت علی چوک، 0514-543384۔ فیصل آباد: ملک کاشف صاحب، نیوز ایجنٹ اخبار مارکیٹ، 0300-6698022۔بہاولنگر: المدینہ بکڈپو تحصیل بازار بہاولنگر 0333-6320766 صادق آباد: عاصم منیر صاحب، چوہدری نیوز ایجنسی، 068-5705624۔ قلعہ دیدار سنگھ: عطاءالرحمن مکہ مےڈیکل سٹور، سول ہسپتال قلعہ دیدار سنگھ، 0300-7451933۔ بھکر: ممتاز احمد، نیوز ایجنٹ چشتی چوک، 0300-7781693۔ کوٹ ادو: عبدالمالک صاحب، اسلامی نیوز ایجنسی، 0333-6008515۔ منڈی بہاﺅالدین: آصف مےگزین اینڈ فریم سنٹر 0345-5861514۔ احمد پور شرقیہ: بخاری نیوز ایجنسی، 0322-9650302 بنوں:امیر احمد جان 0333-9748847۔ نارووال: محمد اشفاق صاحب، باﺅجی نیوز ایجنسی ضیاءشہید چوک ظفروال۔ جہانیاں: حافظ نذیر احمد، جمال کالونی نزد تھانہ، 0333-7646085 گوجرانوالہ: رحمن نیوز ایجنسی، 0300-6422516 سرگودھا: احمد حسن، مدنی کیسٹ اینڈ جنرل سٹور مدنی مسجد سرگودھا،0301-6762480، چکوال: عمران فاروق، 0333-5778810۔لیاقت پور، بدر نیوز ایجنسی مین بازار 0345-8709947۔قیوم صاحب لندن 00442084724146۔ گوجرخان: الفلاح اسلامک نیوز ایجنسی 0332-5878032۔ شمالی علاقہ جات گلگت: نارتھ نیوز ایجنسی مدینہ مارکیٹ گلگت۔گاہگوچ ،غذر: جاوید اقبال ہیلپ لائن نیوز ایجنسی مین روڈ گاہگوچ، غذر۔ ہنزہ: ہنزہ نیوزایجنسی علی آباد ہنزہ۔سکردو: سودے بکس اسٹور، لنک روڈ سکردو۔ سکردو: بلستان نیوز ایجنسی نیا بازار سکردو۔ ٭٭٭٭٭٭ موتی جھرا (خسرہ)سے نجا ت پائیں علامتیں:(پسینہ کازیادہ آنا‘کھانسی‘بخار‘سردرد‘سانس کا پھولنا )خوب کلاں (خاکسی)‘ عناب‘ منقیٰ‘ ہر ایک 50 گرام‘ انجیر 7 عدد‘ مصری 100 گرام کی 7 خوراک بنالیں ایک گلاس پانی ڈال کر مٹی کے برتن میں رات کو بھگودیں اور صبح کو ابال کر ایک کپ بنالیں اور مریض کو نہار منہ پلادیں ابلے ہوئے سامان میں دوبارہ پانی کا ایک گلاس ڈال دیں اور اسی طرح رات کو ابال کر پلائیں اب اس سامان کو پھینک دیں اور رات کو دوسرا حصہ بھگو دیں اس طرح سات دن رات پلائیں موتی جھرا اگر ہڈیوں میں بھی پھنسا ہوا ہوگا تو بہت جلد نکل جائے گا اور انشاءاللہ مکمل آرام آجائے گا۔یہ ٹوٹکہ نہایت مجرب ہے۔ (کامران پاشا‘ لاہور) ٭٭٭٭٭٭ تمام امراض جسم کیلئے ایک پاو برہمی بوٹی‘ آدھا کلو بڑھ کے دو پتے جو زرد ہوکر گرگئے ہوں ایک پاو بڑی ہڑگٹھلی نکال کر ایک مٹکے میں پانی بھر کر بھگودیں بڑھ کے پتوں کو قینچی سے کاٹ کر باریک کرکے ڈالیں تین دن کے بعد اچھی طرح ابالیں پھر چھان لیں اور رُب بن جائے تو اُتار لیں اور گولی بننے کے قابل ہوجائے تو چنے کے برابر گولیاں بنالیں ایک ایک گولی صبح و شام دودھ سے لیں۔ 50 گرام کشتہ مرگانگ بھی شامل کریں ملائی سے ایک ایک گولی دیں اور دودھ خوب استعمال کرائیں انشاءاللہ ہفتہ عشرہ میں قوت مردمی اس قدر بڑھ جائے گی کہ ضبط کرنا مشکل ہوجائے گا۔ فالج‘ جذام اور رعشہ والے گرم پانی سے ایک ایک گولی صبح و شام دیں اور دودھ‘ دہی سے پرہیز کرائیں گھی زیادہ کھلائیں‘ آتشک والے کو مویز منقیٰ میں رکھ کر کھلائیں صحت ہوگی‘ ریحی دردوں میں عرق گاوزبان کے ساتھ ایک ایک گولی کھلائیں اور قدرتِ الٰہی کا تماشا دیکھیں۔ (محمد یو نس قادر ی ، سانگھڑ ٹنڈو آدم سندھ) ٭٭٭٭٭ بیٹی کی شادی کیلئے بیٹی کے رشتے کیلئے پریشان تھی‘لوگ آتے جہیز دیکھ کر خوش ہوکر چلے جاتے لیکن بعد میں انکار کردیتے‘ مختصراً یہ کہ میں نے اس لڑکی کو بعد نماز عشاءسورہ ممتحنہ 7مرتبہ، پارہ 28 اول و آخر 11مرتبہ درود پاک، یقین جانیے اسی دن رشتہ طے پا گیا اور 6ماہ کے اندر اندر منگنی اور شادی ہو گئی اور آج شادی ہوئے 8ماہ گزر گئے۔ (ثمرہ ظفر‘لاہور) ٭٭٭٭٭ دہی اور درازی عمر انسان کی بڑی آنت میں ہر وقت جراثیم موجود رہتے ہیں۔ یہ جراثیم غذا کے صرف شکری اور نشاستی اجزا پر عمل کرتے ہیں جس سے ترشی پیدا ہوتی ہے ان جراثیم کی موجودگی میں دوسرے جراثیم پرورش نہیں پاسکتے۔ لیکن بعض اوقات ایسے جراثیم پیدا ہوجاتے ہیں جو خوراک کے لحمی اجزا کے متعفن کرکے مضرصحت اور زہریلے مواد پیدا کرتے ہیں جس سے اسہال، بدہضمی، بھوک کا کم ہونا، کلیجہ جلنا اور بوجھ معلوم ہوتا ہے۔ چہرہ زرد اور پژمردہ ہوجاتا ہے کام کاج کو دل نہیں لگتا۔ ایسی حالت میں دہی کھلائیں دہی عام جسمانی کمزوری،کمی خون اور آنتوں کے امراض میں دوا بھی ہے اور غذا بھی ہے۔ آنتوں کی بیماریوں میں اور خطرنات بخاروں میں بہت فائدہ پہنچاتا ہے۔ کھٹا دہی مضرصحت ہے دہی تازہ اور میٹھا ہونا چاہیے۔ (نصیراحمد) ٭٭٭٭٭٭ ایجنسی کے خواہشمند توجہ فرمائیں " عبقری "کی ایجنسی اوراس سے متعلق معاملات کیلئے اس پتہ پر رابطہ فرمائیں ۔نیز حکیم صاحب کی تمام کتب ادارہ اشاعت الخیر پر دستیاب ہیں۔ ادارہ اشاعت الخیر اردوبازار۔ بیرون بوہڑ گیٹ، ملتان۔ فون:061-4514929-0300-7301239 ٭٭٭٭٭ ہر گمشدہ چیز کیلئے ہماری ایک جاننے والی ہیں ان کا سونے کا کڑا گم ہوگیا۔ میکے سے دعوت سے واپس آکر اپنی ساس کے پاس کڑا رکھوایا۔ اب ساس بھی بھول گئیں۔ کہاں رکھا تھا؟ کسی کو دیا بھی تھا یا نہیں؟ اگر دیا تھا تو واپس دے دیا تھا؟ اب ان خاتون نے جب اپنی ساس سے پوچھا تو ان کو یاد ‘نہ ان کو یاد۔ بہت تشویشناک بات تھی اڑھائی تولے کا سونے کا کڑا کہاں غائب ہوگیا۔ سارا گھر چھان مارا۔ الماری خالی کرڈالی۔ پرس کھنگال لیے۔ مگر بے سود۔ کسی سے پتہ کروایا تو انہوں نے بتایا کہ جن لے گئے۔ کسی اللہ والے کے ذریعے ان کو کہا کہ سوا لاکھ دفعہ اِنَّا لِلّٰہِ پورا پڑھیں ابھی انہوں نے بمشکل قریباً 20 ہزار دفعہ ہی پڑھا تھا کہ اسی پرس میں سے مل گیا جس کو ایک مہینہ پہلے اچھی طرح کھنگال لیا تھا۔ (عدین شمسی‘ لاہور) ٭٭٭٭٭ پڑھیں اور ڈھیروں ثواب پائیں آپ نے کوئی روحانی یا جسمانی نسخہ ‘ ٹوٹکہ آزمایا ہو اور آپ کے مشاہدے میں اس کے فوائد آئے ہوں یا آپ نے کسی سے کوئی حیرت انگیز یا پراسرار واقعہ سنا ہو یا خود آپ کے ساتھ بیتا ہو تو عبقری کے صفحات آپ کیلئے حاضر ہیں۔ اپنے معمولی سے معمولی تجربہ کو بھی بیکار نہ سمجھئے یہ کسی دوسرے کیلئے مشکل کا حل ثابت ہوسکتا ہے اور آپ کیلئے صدقہ جاریہ بن سکتا ہے۔ چاہے بے ربط ہی لکھیں مگر ضرور لکھیں۔ صفحہ کے ایک طرف اور صاف صاف لکھیں نوک پلک ہم خود سنوار لیںگے۔ (ادارہ) ٭٭٭٭٭٭ چہرے کے حسن کا آسان نسخہ ماش کی دال:1کھانے کا چمچہ ماش کی دال رات کو کسی شیشے کے برتن میں بھگودیں صبح اس کا پانی پھینک کر اسے پیس لیں اور پھر وہ پیسٹ چہرے پر لگانے سے کیل‘ مہاسے‘ دانے سب ختم ہوجاتے ہیں اور رنگ بھی نکھرتا ہے۔ (ثمرہ ظفر) ٭٭٭٭ باغات کا خالص شہد دنیا کے ہر مشروب سے اعلیٰ اور بہترین ٹانک جو جسم کی رگ رگ میں طاقت اور قوت بخشے۔ چھوٹے، بڑے، بوڑھے، جوان ایک بڑا چمچ دن میں 3 سے 5بار تازہ پانی میں گھول کر استعمال کریں۔ باغات کا خالص شہد بہترین پیکنگ میں، اعتماد کے ساتھ ماہنامہ عبقری کے دفتر سے حاصل کریں۔ سہولت کیلئے 330 گرام کی پیکنگ قیمت200/-روپے علاوہ ڈاک خرچ۔ شہد سے زیادہ سے فائدہ اٹھانے کیلئے( شہد کی کرامات) کتاب ضرور پڑھیں۔ ٭٭٭٭٭ ایڈیٹر عبقری کی اپیل ایڈیٹرنے نواب آف بہاولپور صادق محمد عباسی مرحوم کی خدمات‘ ان کا حسن سلوک صحرائے بہاولپور یعنی چولستان کی آباد کاری‘ رعایا کے ساتھ غریب پروری ‘ دینی خدمات پاکستان بنانے میں سچا جذبہ خصوصاً لوگوں کے ساتھ انوکھے اور سبق آموز بیتے واقعات جو ہم اپنے بڑے بزرگوں سے سنتے چلے آرہے ہیں فلاحی ادارے ‘شاہی مساجد” نواب بہاولپور“ کی خدمات اور ”قلعہ ڈیراور “کی تاریخی حیثیت ان دو موضوعات پر ہمیں آپ کا تعاون مطلوب ہے جو حضرات ایسی معلومات پر مبنی کونی رسالہ یا کتاب یا فوٹو اسٹیٹ یا تحریر ہدیہ کرنا چاہیں یا قیمتاً دینا چاہے تو وہ عبقری کے پتہ پر ارسال کر دیں۔ ﴾ حکیم محمد طارق محمود عبقری مجذوبی چغتائی﴿ ٭٭٭٭٭ فالتو کتا بیں، رسالے صدقہ جا ریہ بنیں اگر آپ کے پاس کتابیں نئی یا پرانی کسی بھی موضوع یا کسی بھی عنوان کی ہوں یا رسائل ڈائجسٹ میگزین وغیرہ کسی بھی موضوع کے ہوں اور آپ چاہتے ہوں کہ وہ صدقہ جاریہ کیلئے استعمال ہوں،مخلوقِ خدا اس سے نفع حاصل کرے اور آپ کی آخرت کی سرخروئی ہو، مزید وہ رسائل وکتابیں محفوظ ہوں یا پھر یہ رسائل وکتب آپ کے پاس زائد ہوں تو دونوں صورتوں میں یہ رسائل و کتب ایڈیٹر ماہنامہ عبقری کو ہدیے کی نیت سے ارسال کریں وہ محفوظ ہو جائیں گی اور افادہ عام کیلئے استعمال ہونگی۔آپ صرف اطلاع کریں منگوانے کا انتظام ہم خود کریں گے یا پھر آپ ارسال فرما دیں۔ نوٹ: درسی اور نصابی کتب ار سا ل نہ کریں۔ (ایڈیٹر ) ٭٭٭٭٭ کینسر‘ سیلان الرحم‘ سوزاک 3 کلو پھٹکڑی سفید لے کر سفوف بنا کر چھ حصے کرلیں ایک حصہ میں 3 تولہ رسکپور رکھ دیں اور ہلکی آگ پر پکائیں پھٹکڑی بریاں ہونے پر اتار لیں اور احتیاط سے رسکپور نکال لیں جو پھٹکڑی رسکپور کے ساتھ چمٹی ہوئی ہو اسے رہنے دیں اب اس رسکپور کو پھٹکڑی کے دوسرے حصے میں رکھ کر بریاں کریں اس طرح چھ حصوں میں بریاں کرے نکال کر کھرل کرلیں اس رسکپور کا ایک چاول مکھن سے صبح نہار منہ دیں اور مریض کو صرف گھی اور روٹی کھلائیں سالن اور ہر چیز بند کردیں جب تک مرض ختم نہ ہو دوا جاری رکھیں۔ سیلان الرحم کیلئے یہ پھٹکڑی اور سفید رال ہم وزن کھرل کرکے ایک ماشہ کی خوراک مکھن سے دیں اور سوزاک کیلئے صرف یہ پھٹکڑی ایک ماشہ کچی لسی سے صبح وشام دیں اکسیر ہے۔ (ماسٹر عبدالمجید، فاروق آباد) ٭٭٭٭٭ پیدائش میں آسانی کیلئے عورت کو جیسے ہی تکلیف شروع ہو اس عورت کا شوہر یا اس کا محرم مرد اس کے پاس ہو۔ کورائی کا پیالہ لے کر داڑھی کے چند بال پیالے میں ڈبو دیں اور درو د ابراہیمی 100 دفعہ پڑھنے ہیں پھر اس پانی میں پھونک مارنی ہے اور وہی پانی خاتون کو پلا دیں اور پانی کے چھینٹے اس عورت کے پیٹ پر چھڑک دیں۔ ولادت نہایت آسانی اور نارمل طریقے سے ہوگی۔ (ڈاکٹرغزالہ حمید) ٭٭٭٭٭ بڑے لوگوں کی بڑی باتیں ٭تمہارا چال چلن اس بات سے معلوم ہوسکتا ہے کہ تم کس چیز کو دیکھ کر خوش ہورہے ہو۔ ٭عورت کی ہاں اور نہ میں اتنا قرب ہوتا ہے کہ ان کے درمیان سوئی بھی نہیں سما سکتی۔ ٭میگزین آدھی دنیا کو یہ تو بتاتے ہیں کہ باقی دنیا کس طرح زندگی بسر کررہی ہے مگر یہ نہیں بتاتے کہ وہ ایسی زندگی کیوں گزار رہی ہے۔ ٭دنیا میں سب سے بڑی مصیبت یہ ہے کہ بے وقوف یقین اور عقلمند شک وشبے میں گھرے رہتے ہیں۔ ٭برداشت عقلمند آدمی کا وہ صبر ہے جس کا مظاہرہ وہ جاہل کی باتیں سننے کے وقت کرتا ہے۔ ٭بیمار ہونے پر اپنے دشمنوں کو معاف کردیجیے تاکہ آپ صحت مند ہوجائیں۔ (محمد اکمل، میلسی) ٭٭٭٭٭ ادویات کی ایجنسی کے خواہشمندمتوجہ ہوں عبقری کی آزمودہ اور پرتاثیرادویات معیار اور اعتمادمیں اپنی مثال آپ ہیں جو خالص اور قیمتی اجزاءکیساتھ نہایت محنت کیساتھ محدود مقدار میں تیار کی جاتی ہیں۔ قارئین کا پرجوش اصرار ہے کہ عبقری کی ادویات کی ایجنسی ہر شہر میں ہو‘ تاکہ خریدنے میں آسانی ہو اس لیے ادویات کی ایجنسی کے خواہشمند حضرات عبقری کے فون نمبروں پر رابطہ کریں۔ (پہلے آئیں پہلے پائیں) (ادارہ) ٭٭٭٭٭٭ اقوال زریں ٭جو لوگ دکھی انسانیت کی خدمت کرتے ہیںاللہ ان کے دکھ دور کرتا ہے‘ حقیقت پسند لوگ کبھی شرمندہ نہیں ہوتے۔ ٭کسی کو حقیر نہ جانو ہوسکتا ہے وہ تم سے زیادہ اللہ کے قریب ہو۔ ٭کوئی شیشہ انسان کی اتنی حقیقی تصویر پیش نہیں کرسکتا جتنی اس کی بات چیت اس کی تصویر پیش کرتی ہے۔ ٭موتی کیچڑ میں گرجائے تو بھی قیمتی ہے دھواں آسمان پر چڑھ جائے تو بھی بے قیمت ہے۔ ٭دو بھائیوں میں صلح کرا دینا نماز‘ روزہ اور صدقے سے بڑی نیکی ہے۔ ٭جب تک بھوک سے بے تاب نہ ہوجاو تب تک کچھ نہ کھاو۔ ٭لوگوں کے آگے جھکنے سے ان سے مایوس ہونا اچھا ہے۔ ٭صحیح معنوں میں آزاد وہ ہے جو خواہش کا غلام نہ ہو۔ ٭اصل کمال علم اور عمل دونوں کو جمع کرنے میں ہے۔ ٭موت کو یاد رکھنا نفس کی تمام بیماریوں کا علاج ہے۔ ٭وقت کی قدر کرنے والے کبھی نہیں پچھتاتے۔ ٭کسی کا دل کبھی نہ دکھاو کیونکہ دلوں میں اللہ تعالیٰ رہتے ہیں۔ ٭تعصب کا جنم جہالت کی گود میں ہوتا ہے۔ ٭سورج کہلانے کا شوق ہوتو روشنی پیدا کرو۔ ٭آسمان کا بہترین اور آخری تحفہ ماں ہے۔ ٭کردار انسان کا وہ حسن ہے جسے زوال نہیں۔ ٭چاقو انگلی کاٹتا ہے قلم نہیں تراشتا۔ ٭زندگی کی کامیابی سچائی میں ہے۔ (احمد رضا جمیل) ٭٭٭٭٭ ہچکی کا علاج معدے کی خشکی کی وجہ سے ہوتی ہے یہ الٹی کی ایک قسم ہے جسے الٹی روکنے والی کسی بھی دوا سے روکا جاسکتا ہے ایک تولہ بڑی الائچی بمع چھلکے سمیت کوٹ کر آدھا پاو پانی میں جوش دیں آدھا رہنے پر اتار لیں سرد ہونے پر پلائیں بفضلہ تعالیٰ حلق سے اترتے ہی ہچکی بند ہوجائے گی۔ (ریحان یوسف) ٭٭٭٭٭ آنکھ دکھنے کےلئے اَلّٰلھُمَّ مَتِّعنِی بَصَرِی وَاجعَلہُ الوَارِثَ وَاَرِنِی فِی العَدُوِّ ثَارِی وَانصُرنِی عَلٰی مَن ظَلَمَنِی (اے اللہ میری نگ
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 388 reviews.