Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

انوکھا عمل! امتحانات میں قلم خودبخود چلے گا!

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2024ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!ہمارے گھر کے حالات ایسے تھے کہ کالج کے بعد میرے لئے پڑھائی جاری رکھنا مشکل تھا لیکن اعمال اور دعاؤں کی برکت سے مجھے آگے پڑھنے کا موقع مل گیا لیکن میں گھر کی دوسری ذمہ داریوں کی وجہ سے پڑھائی پر زیادہ توجہ نہ کر سکی۔ جب امتحانات کا وقت قریب آتا میں ایک عمل شروع کر دیتی جو نبی کریم ﷺ نے حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم کو تعلیم فرمایا تھا کہ شب جمعہ میں بعد نماز عشاء چار رکعت نفل اس ترتیب سے پڑھیں کہ پہلی رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد سورۂ یٰسین شریف دوسری رکعت میں سورۂ دخان ‘ تیسری رکعت میں سورۂ الم سجدہ اور چوتھی رکعت میں فاتحہ کے بعد سورۂ ملک پڑھے‘سلام پھیرنے کے بعد درود سلام اور ایک دعا جو کہ عبقری کے ایک کتابچے" مثالی حافظہ اور آزمودہ نبویﷺ عمل " میں درج ہے ‘ اس عمل کا طریقہ بھی موجود ہے۔یہ عمل قوتَ حافظہ کے لئے معجزانہ اثر رکھتا ہے حافظہ بہت قوی یاداشت بہت مضبوط ہو جاتی ہے۔ میںنے اس عمل سے اپنی مشکل ترین ڈگری بغیر زیادہ محنت کے مکمل کی جو کہ میں سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ اتنی آسانی سے ممکن ہو سکتا ہے۔ خیر اس عمل کی برکت سے میںنے بہترین نمبروں سے ڈگری مکمل کر لی ۔ اس کے علاوہ میرے چند عمل ہیں کہ الحمد للہ میں ہر وقت با وضو رہنے کی کوشش کرتی ہوں، جب بھی پیپر دیے باوضو حالت میں ہی دئیے۔امتحان سے پہلے ایک مرتبہ سورہ قلم کی تلاوت کر کے پین پرکر دم کرتی ہوں۔اس سےامتحان کے دوران قلم خودبخودچلتا ہے اور ذہن میں جوابات خودبخود آنے لگتے ہیں۔ چند اعما ل میرے مشاہدے میں ہیں جس سے بہت ہی خیرو برکت ملی ہے۔ ان میں ایک عمل چاشت کے نوافل ہیں۔گھر سے نکلتے ہوئے یَاحَفِیظُ یَا سَلَامُ 11 مرتبہ اورراستے میں 3 مرتبہ آیۃ الکرسی پڑھتی ہوں‘ انوکھی حفاظت رہتی  ہے۔ اس کے علاوہ رزانہ 112 مرتبہ اسم الٰہی یَا عَلِیمُ پڑھنے سے بھی یادداشت بہتر ہو جاتی ہے ۔

فرزانہ جبیں ، کھوئیاں

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 924 reviews.