محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! جب سے عبقری سے جڑے ہیں ، بہت فوائد ہوئے ہیں ۔ اللہ پاک آپ کو شادو آباد رکھے۔مجھے عبقری سے جڑے تقریباً سال ہونے والاہے۔ میںنے آپ کواپنے گھریلو حالات کے بارے تفصیل سے خط لکھا تھا ،جس میں تفصیل سے اپنے گھر کے مسائل اور بے روزگاری کا ذکر کیا تھا ۔
فاقے اور کسمپرسی کے حالات
ہمارے گھر کے حالات یہ تھے کہ گھر میں فاقے اور کسمپرسی کا عالم تھا، میرے بھائی جس کام میں ہاتھ ڈالتے تھے اس کام میں ناکامی ہوتی تھی۔ برے حالات تھے، جب انسان کے پاس پیسہ اور مرتبہ نہ ہو تو اپنے بھی پرائے لگنے لگتے ہیں اورہر طرف سے مایوسی چھا جاتی ہے۔میں خود تعلیم یافتہ ہوں لیکن میں ناکام زندگی گزار رہی تھی۔کسی طرف سے بہتری کی کوئی امید نظر نہیں آتی تھی، میرے بھائی بھی مسلسل کوشش اور محنت میں لگے رہتے لیکن بری طرح سے ناکام ہو جاتے۔آخر ایک بھائی کو بڑی مشکل سے دبئی بھیجا کہ شاید وہاں جا کر کوئی کامیابی مل جائے لیکن وہاں بھی برے حالات سے دو چار ہونا پڑا۔ ہمیں گھر میں غیر مرئی چیزیں بھی محسوس ہوتی تھیں جیسا کہ گھر میں گندی بدبو آنا، گھر میں گلے سڑے گوشت کے ٹکڑے، بدبو دار پانی کے چھینٹے اور خواب میں اکثر سانپ اور کالی بھینسیں نظر آتی تھیں۔سالہا سال اسی درد اور مایوسی میں گزارنے کے بعد ہمیں ایک مسیحا نے عبقری رسالہ دیا۔
فقیر سے امیر
اس رسالے کے پڑھتے ہی ہمیں امید کی کرن نظر آئی اور آپ کو خط لکھا، مجھے اس کا جواب ایک مہینے کے بعد ملا۔ اس میں جو وظیفہ تھامیںنے وہ پوری توجہ اور دھیان سے پڑھا۔ آپ نے وضو کی دعا کا وظیفہ دیا تھا جس کی تفصیل یہ ہے کہ احادیث میں ہر وقت باو ضو رہنے کے اور وضو کی دعا کی انوکھے فضائل اور کمالات ہیں جس کے ذریعے روزی میں برکت، وسعت اور غیبی خزانے ملنے کے وعدے ہیں۔ طریقہ عمل : جب بھی وضو کریںبِسْمِ اللّٰہِ وَالْحَمْدُلِلہ پڑھ کر وضو شروع کریں اور پھر وضو کے دوران یہ دعا اَللّٰهُمَّ اغْفِرْ لِیْ ذَنْبِیْ وَوَسِّعْ لِیْ فِیْ دَارِیْ وَبَارِكْ لِیْ فِیْ رِزْقِیْ مسلسل پڑھتے رہیں ۔اس کے علاوہ سارا دن کثرت سے یہی دعا پڑھتے رہیں ۔ جب وضو ٹوٹ جائے تو دوبارہ وضو کریں ، ہر وقت وضو کی حالت میں رہنے کی کوشش کریں، اگر بیت الخلاء میں وضو کریں تو زبان سے مت پڑھیں بلکہ دل ہی دل میں پڑھیں۔ انوکھی دعا ہے رزق کی وسعت برکت کے خزانے اور خیر کے خزانوں کے لئے ، ہر نماز کے بعد بھی تین مرتبہ یہی دعا پڑھیں۔ ہم تمام گھر والوںنے یہ عمل کیا، اللہ نے ہم پر برکت کے دروازے کھول دئیے، اللہ نے میرے لئے اسباب پیدا کر دئیے اور مجھے سرکاری ادارے میں 14ویں سکیل کی نوکری مل گئی اور جو بھائی دبئی گئے تھے ان کو بھی وہاں بہت اچھی نوکری مل گئی۔ اس عمل کی برکت سے چند دن میں ہمارے حالات یکسر بدل گئے۔ یہ سب آپ کے بتائے اس بے مثال عمل سے ممکن ہوا اور اللہ نے ان مشکل حالات سے نکال دیا، ہمارے گھر پہ مسلط بلائیں اور جادو اچانک ختم ہو گیا اور اللہ کی رحمت نے گھر میں چھاؤں کر دی۔ہمیں زندگی کی خوشیاں نصیب ہوئیں۔والد صاحب کی صحت خراب رہتی تھی اب ان کی صحت بھی ٹھیک ہو گئی ہے،آپ کی دعائوں اور توجہات کا بے حد شکریہ ۔
دن رات فاقوں میں ڈوبا خاندان دولت مند کیسے ہوا؟
اس سلسلے میں قارئین کی آزمودہ تحریریں ’’ ان کی مشکلات‘ فاقے‘ بے روزگاری‘ بیماری کیسے ختم ہوئی؟ کیسے ایک فاقوں میںمبتلا‘ دولت مند ہوا‘‘ شائع کی جائیں گی۔ آپ بھی اپنا یا اپنے کسی عزیز کا آنکھوں دیکھا واقعہ یا سنا ہوا ضرور لکھیں۔ لاکھوں کا بھلا اورآپ کا صدقہ جاریہ!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! جب سے عبقری سے جڑے ہیں ، بہت فوائد ہوئے ہیں ۔ اللہ پاک آپ کو شادو آباد رکھے۔مجھے عبقری سے جڑے تقریباً سال ہونے والاہے۔ میںنے آپ کواپنے گھریلو حالات کے بارے تفصیل سے خط لکھا تھا ،جس میں تفصیل سے اپنے گھر کے مسائل اور بے روزگاری کا ذکر کیا تھا ۔ فاقے اور کسمپرسی کے حالاتہمارے گھر کے حالات یہ تھے کہ گھر میں فاقے اور کسمپرسی کا عالم تھا، میرے بھائی جس کام میں ہاتھ ڈالتے تھے اس کام میں ناکامی ہوتی تھی۔ برے حالات تھے، جب انسان کے پاس پیسہ اور مرتبہ نہ ہو تو اپنے بھی پرائے لگنے لگتے ہیں اورہر طرف سے مایوسی چھا جاتی ہے۔میں خود تعلیم یافتہ ہوں لیکن میں ناکام زندگی گزار رہی تھی۔کسی طرف سے بہتری کی کوئی امید نظر نہیں آتی تھی، میرے بھائی بھی مسلسل کوشش اور محنت میں لگے رہتے لیکن بری طرح سے ناکام ہو جاتے۔آخر ایک بھائی کو بڑی مشکل سے دبئی بھیجا کہ شاید وہاں جا کر کوئی کامیابی مل جائے لیکن وہاں بھی برے حالات سے دو چار ہونا پڑا۔ ہمیں گھر میں غیر مرئی چیزیں بھی محسوس ہوتی تھیں جیسا کہ گھر میں گندی بدبو آنا، گھر میں گلے سڑے گوشت کے ٹکڑے، بدبو دار پانی کے چھینٹے اور خواب میں اکثر سانپ اور کالی بھینسیں نظر آتی تھیں۔سالہا سال اسی درد اور مایوسی میں گزارنے کے بعد ہمیں ایک مسیحا نے عبقری رسالہ دیا۔ فقیر سے امیراس رسالے کے پڑھتے ہی ہمیں امید کی کرن نظر آئی اور آپ کو خط لکھا، مجھے اس کا جواب ایک مہینے کے بعد ملا۔ اس میں جو وظیفہ تھامیںنے وہ پوری توجہ اور دھیان سے پڑھا۔ آپ نے وضو کی دعا کا وظیفہ دیا تھا جس کی تفصیل یہ ہے کہ احادیث میں ہر وقت باو ضو رہنے کے اور وضو کی دعا کی انوکھے فضائل اور کمالات ہیں جس کے ذریعے روزی میں برکت، وسعت اور غیبی خزانے ملنے کے وعدے ہیں۔ طریقہ عمل : جب بھی وضو کریںبِسْمِ اللّٰہِ وَالْحَمْدُلِلہ پڑھ کر وضو شروع کریں اور پھر وضو کے دوران یہ دعا اَللّٰهُمَّ اغْفِرْ لِیْ ذَنْبِیْ وَوَسِّعْ لِیْ فِیْ دَارِیْ وَبَارِكْ لِیْ فِیْ رِزْقِیْ مسلسل پڑھتے رہیں ۔اس کے علاوہ سارا دن کثرت سے یہی دعا پڑھتے رہیں ۔ جب وضو ٹوٹ جائے تو دوبارہ وضو کریں ، ہر وقت وضو کی حالت میں رہنے کی کوشش کریں، اگر بیت الخلاء میں وضو کریں تو زبان سے مت پڑھیں بلکہ دل ہی دل میں پڑھیں۔ انوکھی دعا ہے رزق کی وسعت برکت کے خزانے اور خیر کے خزانوں کے لئے ، ہر نماز کے بعد بھی تین مرتبہ یہی دعا پڑھیں۔ ہم تمام گھر والوںنے یہ عمل کیا، اللہ نے ہم پر برکت کے دروازے کھول دئیے، اللہ نے میرے لئے اسباب پیدا کر دئیے اور مجھے سرکاری ادارے میں 14ویں سکیل کی نوکری مل گئی اور جو بھائی دبئی گئے تھے ان کو بھی وہاں بہت اچھی نوکری مل گئی۔ اس عمل کی برکت سے چند دن میں ہمارے حالات یکسر بدل گئے۔ یہ سب آپ کے بتائے اس بے مثال عمل سے ممکن ہوا اور اللہ نے ان مشکل حالات سے نکال دیا، ہمارے گھر پہ مسلط بلائیں اور جادو اچانک ختم ہو گیا اور اللہ کی رحمت نے گھر میں چھاؤں کر دی۔ہمیں زندگی کی خوشیاں نصیب ہوئیں۔والد صاحب کی صحت خراب رہتی تھی اب ان کی صحت بھی ٹھیک ہو گئی ہے،آپ کی دعائوں اور توجہات کا بے حد شکریہ ۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں