محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم! عبقری رسالہ دکھیاروں اور غم کے ماروں کے دلوں کی راحت کا سبب ہے، یہ رسالہ برکتوں کا خزانہ ہے۔مجھے اللہ نے ہر نعمت سے نوازا رزق، عزت، اولاددی اور ہر نعمت جس کی کوئی عام انسان خواہش کر تا ہے ، مجھے وہ نعمت میسر ہے۔ میری زندگی میں اچانک ایک موڑ آیا جس نے مجھے بے حال کر دیا ۔ میرے بیٹے کے کالج میں لڑکوںکی لڑائی ہوئی جس میں کچھ بد معاش قسم کے لوگ بھی شامل تھے اور انہوںنے بہت مار پیٹ کی ، پولیس آگئی اور کالج کے بہت سے لڑکوں کے ساتھ میرے بیٹے کو بھی پکڑ کر لے گئی ۔ میرا بیٹا اس کام میں ملوث نہیں تھا لیکن پولیس نے وہاں موجود لڑکوں کو پکڑ کرحوالات میں بند کر دیا اور ان کے خلاف کاروائی ہونے لگی۔ ہمارے گھر میں خبر پہنچی تو کہرام مچ گیا، میرا اکلوتا بیٹا اور جس خاندان کا کوئی فرد آج تک حوالات نہیں گیا تھا اس گھر کا بیٹا حوالات میں بند تھا، سمجھ نہ آئے خود کو سنبھالوں یا اہلیہ کو تسلی دوں ۔ میںنے مختلف لوگوں سے رابطے کیے لیکن اس وقت سب نے مدد سے انکار کر دیا۔ پریشانی میں بیٹھا ہوا تھا کہ مجھے اچانک عبقری کا کتابچہ " آزمودہ وطائف سے گھریلو الجھنوں کا حل" تقسیم کرنے کے فائدے ذہن میں آئے تو میںنے فوراً عبقری کے یہ کتابچے خرید کر ہسپتالوں اور بس اڈوں پر تقسیم کروا دیے ۔تھوڑی دیر میں ہی خبر ملی کہ میرے بیٹے کو رہا کر دیا گیا ہے ، حوالات میں موجود لڑکوں نے خود کہہ دیا کہ اس لڑکے کا ہمارے معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس عمل کی برکت سے اللہ پاک نے میرے بیٹے کو بغیر کسی تکلیف اور بڑی پریشانی کے رہائی دے دی ۔ اس عمل کے ساتھ اللہ کی فوری مدد آتی ہے۔ میںنے اس سے پہلے بھی رسالے میں اس کتابچے کو تقسیم کرنے کے انوکھے مشاہدے پڑھے ہیں اور اب میں خود دیکھ چکا ہوں ۔(انور شہباز، کراچی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں