حدیث مبارکہ کا مفہوم ہے’’صدقہ مصیبتوں کو ٹالتا ہے‘‘۔ صدقہ انسان کو بُری موت سے بچاتا ہے۔ صدقہ سے روزی میں اضافہ ہوتا ہے۔ قرض ادا ہوجاتا ہے۔ عمر میں اضافہ ہوتا ہے۔ سترقسم کی بیماریوں سے بچاتا ہے۔ جو شخص صبح کو صدقہ دے گااس دن وہ آسمانی بلاؤں سے محفوظ رہتا ہے۔ اگر رات کے پہر صدقہ دے تو اس رات وہ آسمانی بلاؤں سے محفوظ رہے گا۔ درج ذیل صدقات علم النجوم کے حساب سے آپ کے برج کو سامنے رکھتے ہوئے رکھے گئے ہیں۔ ہر ماہ اپنے صدقہ کی تفصیل شمارہ عبقری میں پڑھنا ہرگز نہ بھولیے۔ صدقہ ہمیشہ حسب توفیق دیجئے۔ چاہے پانچ روپے‘ ہو اس دن ضرور دیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں