بخت چمک اٹھا‘نسلیں سنور گئیں!
محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!کافی عرصہ سے کاروبار تنزلی کا شکار تھا۔ہر حربہ اختیار کر کے دیکھ لیا مگر ہرتدبیر الٹ پڑ جاتی تھی۔چند ماہ قبل عبقری رسالہ میں دو رکعت نفل حاجات پڑ ھ کر تین بار سورئہ یٰسین کے عمل کے مشاہدات پڑھے تو اس عمل کا اہتمام کرکے اس کا ہدیہ آپ اور آپ کی نسلوں کو کرنا شروع کر دیا۔الحمدللہ چند ہفتوں میں ہی حیران کن نتیجہ ملا‘آرڈر پر آرڈر آنا شروع ہو گئے ہیں ‘ فرصت نکالنا مشکل ہو گیاہے۔اس سے بخت جاگ گیا اور اتنا مل رہا ہے کہ ان شاءاللہ نسلیں سنور گئی ہیں۔(میاںجمشید‘ناروال)
سالہا سال پرانی بندشیں ٹوٹ گئیں
محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!ہم چار بہن بھائی ہیں‘بڑی بہن اور بھائی کی شادی کی عمر نکلی جارہی تھی مگر سخت بندش کی وجہ سے کسی کی بھی شادی نہ ہو پارہی تھی۔عبقری رسالہ میں سے دیکھ کر ہم نے آپ اور آپ کی نسلوں کا تصور کر کے دو رکعت نفل حاجات اور تین بار سورئہ یٰسین پڑھ کر اس عمل کا ہدیہ کرنا شروع کیا‘دو ماہ کے اندر بڑے بھائی اور بہن کا رشتہ ہو گیا اور شادی کی تاریخ بھی پکی ہو چکی ہے۔(نائلہ‘کوہاٹ)
بیمار والد صحت یاب
والد صاحب کافی عرصہ سے علیل تھے‘شفاء نہ مل رہی تھی۔میں نے دو رکعت نفل حاجات اور تین بارہ سورئہ یٰسین کا عمل حضرت جی اور ان کی نسلوں کو ہدیہ کرنا شروع کیا‘الحمدللہ انہیں کافی افاقہ ہوا‘صحت دن بدن بہتری ہو رہی ہے۔(شکیل خان‘پشاور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں