کالا یرقان ایک وائرل انفیکشن ہے جس کی وجہ سے جگر سوزش کا شکار ہو جاتا ہےاور کئی مرتبہ اس کی وجہ سے جگر کو شدید نقصان بھی پہنچتا ہے۔ کالا یرقان کو ایک خطرناک مرض سمجھا جاتا ہے کیوں کہ یہ انفیکشن بہت سے لوگوں کے لیے خاموش قاتل ثابت ہوتا ہے۔ ایک عام اندازے کے مطابق اس وقت پوری دنیا میں دو سو چھیانوے ملین لوگ ہیپاٹائٹس بی کا شکار ہیں جب کہ اٹھاون ملین ہیپاٹائٹس سی کا شکار ہیں۔ کالا یرقان کے برعکس پیلا یرقان ایک کم شدت والی بیماری ہے جو کئی مرتبہ خودبخود ٹھیک ہو جاتی ہے۔ پاکستان میں تقریباً سات سے نو ملین لوگ ہیپاٹائٹس بی کا شکار ہیں جو کہ کل آبادی کا تین سے پانچ فیصد بنتے ہیں، جب کہ تیرہ ملین لوگ ہیپاٹائٹس سی کا شکار ہیں۔کالا یرقان لاحق ہونے کی صورت میں آگے بیان کی گئی علامات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، یہ علامات درمیانے درجے کی ہو سکتی ہیں یا پھر کئی افراد میں یہ علامات شدت بھی اختیار کر سکتی ہیں۔ جوڑوں کا درد ،کالے رنگ کا پیشاب آنا ،پیٹ درد،متلی ،قے بھوک نہ لگنا ،تھکاوٹ ،بخار،آنکھوں یا جلد کا پیلا پن ،معمولی چوٹ لگنے کی وجہ سے زیادہ خون بہنا ،جِلد کی الرجی یا خارش ،پاخانے کا رنگ کالا ہو جانا،وزن میں کمی اورٹانگوں میں سوزش وغیرہ۔ مرض کا جڑ سے خاتمہ اس کے علاج کے لئے بہت مجرب ٹوٹکہ لکھ رہی ہوں۔جس مریض کو کسی بھی علاج سے فرق نہ پڑے اس علاج سے یہ مرض جڑ سے ختم ہوجائے گا۔ میرے شوہر بہت بیمار تھے ، انہیں کالا یرقان تھا، بہت حالت خراب تھی۔ کسی علاج سے انہیں افاقہ نہیں ہوتا تھا۔ کسی نے یہ ٹوٹکہ بتایا ھو الشافی: ارنڈ کے پتے جو بالکل نرم اور باریک ہوتے ہیں ، انہیں لے کر کوٹ لیں ، اس میں ایک چائے کا چمچ رس چھان لیں ، ایک چمچ سے نہ کم ہو اور نہ ہی زیادہ ہو۔ پھر گائے کے دودھ کی بنی ہوئی دہی آدھا کلو لیں اچھی طرح پھینٹ لیں۔ صبح نہار منہ پہلے ایک چمچ ارنڈ کے پتے کا جوس پی کر فوراً دہی کھا لیں ۔اس کے ایک گھنٹے بعد جو کھانا ہو کھا سکتے ہیں ۔ گیارہ دن یہ ٹوٹکہ کرنا ہے، نہ گیارہ دن سے کم ہوں اور نہ ہی زیاد ہ ہوں ۔ اللہ کے فضل سے کالا یرقان جڑ سے ختم ہو جاتا ہے۔ میرے شوہر ماشاء اللہ اب بالکل ٹھیک ٹھاک ہیں ۔یہ ٹوٹکہ میرے شوہر کے علاوہ تین سے چار لوگ آزما چکے ہیں اور سو فیصد نتائج ملے ہیں ۔ (شاہینہ بی بی ، ملتان )
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں