Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

تکلیف دہ بیماریوں سے نجات !آسان گھریلو ٹوٹکے

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2024ء

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ کو ‘ آپ کی نسلوں اور عبقری کی تمام ٹیم کو ڈھیروں خوشیاں اور دنیا وآخرت کی تمام نعمتیں عطا فرمائے‘ آمین!۔اپنے چند آزمودہ طبی تجربات تحریر کر رہی ہوں تاکہ عبقری رسالہ میں شائع ہوں اور جس طرح ہم ان سے مستفید ہو کر دعائیں دے رہے ہیں ‘ قارئین بھی اپنی دعائوں سے نوازیں ۔

بچوں کے مسائل کا آزمودہ حل!

اگر بچے بستر پر پیشاب کرتے ہوں تو جس پانی سے آٹا گوندتے ہیں وہ پانی بچے کو پلا دیا جائے تو بچوں کی بستر پر پیشاب کرنے کی عادت ختم ہو جاتی ہے۔اس کے علاوہ ایک اور ٹوٹکہ اسی مقصد کے لئے ہے‘چاول پکاتے وقت جو چاول نیچے گرتے ہیں وہ اٹھا کر بچے کو کھلا دئیے جائیں تو بچہ بستر پر پیشاب بھی نہیں کرتا اور ایسے بچے جنہیں بار بار پیشاب آتا ہو‘ تکلیف ہوتی تو ان کا مسئلہ بھی اس ٹوٹکہ کے استعمال سے حل ہو جاتا ہے۔اگر سردی لگ جائے تو دیسی انڈا ابال کر استعمال کریں اورساتھ چائے پی لیں‘ مسئلہ حل ہو جاتا ہے۔

جسمانی دردوں کا مجرب علاج

پیٹ میں درد ہورہی ہو اور کسی بھی دوا کے استعمال سے ختم ہونے کا نام نہ لے رہی ہو تو عبقری دواخانہ کی تیار کردہ روحانی پھکی استعمال کرنے سے پیٹ درد میں آرام ملتا ہے۔اس کے علاوہ اگر جسم کے کسی حصہ میں بھی درد ہو رہی ہو تو عبقری کراماتی تیل کی مالش کرنے سےتھوڑی ہی دیر میں درد میں آرام مل جاتا ہے۔

سر چکراناختم اور بدہضمی کی شکایت دور

اگر سر چکرا رہا ہو تو آملہ کے تیل سے سر کی مالش کریں‘ سر چکرانا ختم ہو جاتا ہے۔جسم میں گرمی ہو گئی ہو‘ اس وجہ سے مختلف امراض کی شکایت ہو رہی ہو تو عبقری کی ٹھنڈی مراد استعمال کرنے سے یہ جسم کی گرمی اور اس سے ہونے والے امراض بھی ختم ہو جاتے ہیں۔کان درد کی صورت میں عبقری کی کان شفاء استعمال کرنے سے آرام ملتا ہے۔عبقری کی ہاضم خاص بھی بہت لاجواب دوا ہے۔اگر بدہضمی کی شکایت ہوتو اس دوا کے استعمال سے مسئلہ حل ہو جاتا ہے۔

گلے میں کانٹا پھنس جائےتو یہ ٹوٹکہ آزمائیں

اگر مچھلی کھاتے ہوئے گلے میں کانٹا پھنس جائے تو اس تکلیف دہ صورت حال سے نکلنے کے لئے آدھا لیموں نچوڑ کر متاثرہ شخص کے گلے میں اس کا رس ڈالیں‘ ان شاءاللہ ایسا کرنے سے کانٹا ٹوٹ کر نیچے گر جائے گا اور تکلیف سے نجات مل جائے گی۔

دھدر اور جلے ہوئے زخموں کیلئے آزمودہ ٹوٹکے

کوئی شخص دھدر کے مرض میں مبتلا ہو اور کسی بھی دوا سےکوئی افاقہ نہ ہورہا ہو تو بیری کے درخت کے پتے لے کر ان کا رس نکال لیں اور متاثرہ جگہ پر لگائے‘ ان شاءاللہ افاقہ ہوگا۔

اگر جسم کا کوئی حصہ جل جائے اور زخم بن جائے تو روٹی کا ٹکڑا جلا کر ناریل کے تیل میں ملا کر لگائیں تو وہ زخم جلد ٹھیک ہو جائےگا۔جلے ہوئے زخم پر آلو کچل کر لگایا جائے تو اس سے جلن ختم ہوتی ہے‘ سکون ملتا ہے اور زخم بھی نہیں بڑھتا۔جلے ہوئےزخموں پر شہد کا لیپ لگانے سے بھی زخم جلد ہی ٹھیک ہوجاتا ہے۔

پائوں کی ایڑیاں پھٹنے کا علاج:سرد موسم میں اکثر پائوں کی ایڑیاں پھٹ جاتی ہیں اس صورت میں آیو ڈیکس لگانے سے ایڑیاں ٹھیک ہو جاتی ہیں۔(ام سلمیٰ‘ ڈیرہ غازی خان)

تکلیف دہ بیماریوں سے نجات !آسان گھریلو ٹوٹکےمحترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ کو ‘ آپ کی نسلوں اور عبقری کی تمام ٹیم کو ڈھیروں خوشیاں اور دنیا وآخرت کی تمام نعمتیں عطا فرمائے‘ آمین!۔اپنے چند آزمودہ طبی تجربات تحریر کر رہی ہوں تاکہ عبقری رسالہ میں شائع ہوں اور جس طرح ہم ان سے مستفید ہو کر دعائیں دے رہے ہیں ‘ قارئین بھی اپنی دعائوں سے نوازیں ۔بچوں کے مسائل کا آزمودہ حل!اگر بچے بستر پر پیشاب کرتے ہوں تو جس پانی سے آٹا گوندتے ہیں وہ پانی بچے کو پلا دیا جائے تو بچوں کی بستر پر پیشاب کرنے کی عادت ختم ہو جاتی ہے۔اس کے علاوہ ایک اور ٹوٹکہ اسی مقصد کے لئے ہے‘چاول پکاتے وقت جو چاول نیچے گرتے ہیں وہ اٹھا کر بچے کو کھلا دئیے جائیں تو بچہ بستر پر پیشاب بھی نہیں کرتا اور ایسے بچے جنہیں بار بار پیشاب آتا ہو‘ تکلیف ہوتی تو ان کا مسئلہ بھی اس ٹوٹکہ کے استعمال سے حل ہو جاتا ہے۔اگر سردی لگ جائے تو دیسی انڈا ابال کر استعمال کریں اورساتھ چائے پی لیں‘ مسئلہ حل ہو جاتا ہے۔جسمانی دردوں کا مجرب علاجپیٹ میں درد ہورہی ہو اور کسی بھی دوا کے استعمال سے ختم ہونے کا نام نہ لے رہی ہو تو عبقری دواخانہ کی تیار کردہ روحانی پھکی استعمال کرنے سے پیٹ درد میں آرام ملتا ہے۔اس کے علاوہ اگر جسم کے کسی حصہ میں بھی درد ہو رہی ہو تو عبقری کراماتی تیل کی مالش کرنے سےتھوڑی ہی دیر میں درد میں آرام مل جاتا ہے۔سر چکراناختم اور بدہضمی کی شکایت دوراگر سر چکرا رہا ہو تو آملہ کے تیل سے سر کی مالش کریں‘ سر چکرانا ختم ہو جاتا ہے۔جسم میں گرمی ہو گئی ہو‘ اس وجہ سے مختلف امراض کی شکایت ہو رہی ہو تو عبقری کی ٹھنڈی مراد استعمال کرنے سے یہ جسم کی گرمی اور اس سے ہونے والے امراض بھی ختم ہو جاتے ہیں۔کان درد کی صورت میں عبقری کی کان شفاء استعمال کرنے سے آرام ملتا ہے۔عبقری کی ہاضم خاص بھی بہت لاجواب دوا ہے۔اگر بدہضمی کی شکایت ہوتو اس دوا کے استعمال سے مسئلہ حل ہو جاتا ہے۔گلے میں کانٹا پھنس جائےتو یہ ٹوٹکہ آزمائیںاگر مچھلی کھاتے ہوئے گلے میں کانٹا پھنس جائے تو اس تکلیف دہ صورت حال سے نکلنے کے لئے آدھا لیموں نچوڑ کر متاثرہ شخص کے گلے میں اس کا رس ڈالیں‘ ان شاءاللہ ایسا کرنے سے کانٹا ٹوٹ کر نیچے گر جائے گا اور تکلیف سے نجات مل جائے گی۔دھدر اور جلے ہوئے زخموں کیلئے آزمودہ ٹوٹکےکوئی شخص دھدر کے مرض میں مبتلا ہو اور کسی بھی دوا سےکوئی افاقہ نہ ہورہا ہو تو بیری کے درخت کے پتے لے کر ان کا رس نکال لیں اور متاثرہ جگہ پر لگائے‘ ان شاءاللہ افاقہ ہوگا۔اگر جسم کا کوئی حصہ جل جائے اور زخم بن جائے تو روٹی کا ٹکڑا جلا کر ناریل کے تیل میں ملا کر لگائیں تو وہ زخم جلد ٹھیک ہو جائےگا۔جلے ہوئے زخم پر آلو کچل کر لگایا جائے تو اس سے جلن ختم ہوتی ہے‘ سکون ملتا ہے اور زخم بھی نہیں بڑھتا۔جلے ہوئےزخموں پر شہد کا لیپ لگانے سے بھی زخم جلد ہی ٹھیک ہوجاتا ہے۔پائوں کی ایڑیاں پھٹنے کا علاج:سرد موسم میں اکثر پائوں کی ایڑیاں پھٹ جاتی ہیں اس صورت میں آیو ڈیکس لگانے سے ایڑیاں ٹھیک ہو جاتی ہیں۔(ام سلمیٰ‘ ڈیرہ غازی خان)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 936 reviews.