Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

کھوئی ہوئی طاقتوں کا با کمال اور بے مثال ٹانک

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2024ء

تقریباً 3سے 4 سال پہلے یہ نسخہ عبقری میں شائع ہو چکا ہے۔ یہ نسخہ شوگر ، پٹھوں کے درد اور کھوئی ہوئی طاقتوں کا خصوصی علاج ہے۔میں نے خود استعمال کیا اوربے شمار لوگوںکو بتایا، اس نسخے کے بہت حیرت انگیز کمالات ہیں۔ نسخہ یہ ہے کہ تمر ہندی کا اوپر والا چھلکا جو گہرے براؤن رنگ کاہوتا ہےاتار کر اندر سے سفید گودا جو تھوڑا سخت ہوتاہے ، نکال باریک پیس لیںاور 100 گرام پاؤڈر میں 10 گرام الائچی کلاں (بڑی الائچی) باریک پیس کر پاؤڈر میں مکس کر لیں اور بڑے سائز کے کیپسول بھر لیں۔ صبح ناشتہ کے بعد اور رات کے کھانے کے بعد ایک ایک کیپسول ٹھنڈے پانی سے کھائیں اور آدھ گھنٹے کے بعد ایک کپ نیم گرم دودھ پی لیں۔ میںنے بہت سے لوگوں کو یہ نسخہ مفت ہدیہ کیا انہیں دوبارہ تکلیف نہیں ہوئی اور بہترین تنائج ملے۔ اصلاح معدہ و جگر معدے اور جگر کی اصلاح اور معدے سے متعلق تمام مشکلات دور کرنے کے لئے ایک لاجواب قہوہ ہے۔میرے ایک جاننے والے ہیں ان کو معدے اور جگر کا مسئلہ تھا، ان کا چہرہ زرد تھا۔ معدے میں گیس اور بدہضمی کا مسئلہ تھا۔انہیں یہ قہوہ استعمال کرنے کا مشورہ دیا دن بدن ان کی صحت میں بہتری نظر آنے لگی اور ان کا رنگ روپ ہی بدل گیا۔سردی کے موسم میں اس قہوے کے فائدے اور بھی بڑھ جاتے ہیں، سردی کے مضر اثرات سے جسم محفوظ رہتا ہے، بنائیں  استعمال کریں اور دعاؤں میں یاد رکھیں۔ ھوالشافی:1۔ کلونجی 2۔ سبز چائے کی پتی 3۔ اجوائن دیسی 4۔ پودینہ دیسی 5۔ دار چینی 6۔ لونگ ۔تمام چیزوں کو برابر مقدار میں لیں اور لونگ 4/1 حصہ لیں یعنی اگر ہر چیز 250 گرام لیں تو لونگ 60 گرام لیں۔ تمام چیزوں موٹا موٹا کوٹ کر بوتل میں ڈال لیں۔ ایک کپ قہوہ بنانے کے لئے ڈیڑھ کپ پانی میں یہ پاؤڈر آدھا چائے والا چمچ ڈالیں اور پانی ابالیں جب ایک کپ رہ جائے تو نیم گرم نوش فرمائیں پیٹ کی تمام بیماریاں ختم ہو جائیں گی ۔ ان شاء اللہ

عبد الرشید ، اسلام آباد 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 938 reviews.