Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

پیچیدہ بیماریوں کا تسبیح خانہ میں بالکل مفت آپریشن!

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2024ء

محترم شیٰخ الوظائف صاحب السلام علیکم!میرا معمول ہے کہ جب بھی زندگی میں کوئی ایسی مشکل پیش آجائے جس سے نکلنا نا ممکن نظر آرہا ہو تو تسبیح خانہ میں تین دن روحانی چلہ کرنے کی برکت سے اللہ تعالیٰ نا ممکن کو ممکن کردیتا ہے‘ بڑے بڑے نقصانات‘ مشکلات اور مسائل سے بچا لیتا ہے۔

گھریلو جھگڑے انتہاء کو پہنچ گئے

گزشتہ چند ماہ سے گھر میں کچھ مسائل‘ گھریلو ناچاقیاں بڑھتی چلی جارہی تھیں اور حالات کشیدہ ہوتے جا رہے تھے۔میں نے حسب موسم بستر لیا اور جمعرات کو تسبیح خانہ لاہور میں تین دن روحانی چلہ کی نیت سے پہنچ گئی۔نماز مغرب کے بعد شب جمعہ کی محفل ہوئی جس میں شامل ہونے سے تمام دکھ درد بھول گئے اور ذہن پُرسکون ہو گیا۔محفل کے آخر میں دعا کے بعد خوب رو رو کر اللہ تعالیٰ سے دعا کی۔اگلے دن گھر سے خبر ملی کہ گھر میںبہو اور بیٹے کا شدید جھگڑا ہوا جو اس حد تک بڑھ گیا تھاکہ جان جانے کا خطرہ تھا ۔میں نے فیصلہ کیا کہ گھر جانے سے بہتر ہے یہی بیٹھ کر اعمال پر توجہ کروں اور اللہ تعالیٰ سے عافیت طلب کروں۔اللہ تعالیٰ نے کرم کیا‘ چلہ میں ہونے والےاعمال کی برکت سےاللہ تعالیٰ نے خیرو عافیت والا معاملہ فرمایااور بڑا نقصان ہونے سے بچ گیا۔اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ادا کیا ‘گھر میں امن و امان قائم ہو گیا۔

سڑکوں پر آگئے مگر اللہ کو ترس آگیا!

گزشتہ سال کی بات ہے کہ شوہر سے کسی بات پر جھگڑا ہوا جس کے بعد انہوں نے گھر سے بے دخل کر دیا‘ میکہ میں رہنا بھی محال ہو چکا تھا‘بھائی قبول نہ کر رہے تھے‘بچوں سمیت سڑکوں پر آچکی تھی۔ان دنوں میرے جو حالات تھے انہیں کبھی فراموش نہیں کرسکتی۔ان دنوں بھی تسبیح خانہ لاہور میں تین دن کا روحانی چلہ کیا جس کی برکت سے شوہر خود منانے آئے اور باعزت طریقے سے گھر واپس لے گئے۔یہ روحانی چلہ کی ہی برکت تھی ورنہ میں بچوں سمیت دربدر ہو چکی تھی مگر اللہ تعالیٰ کو میرے حالات پر ترس آگیا۔الحمدللہ اس چلہ کی برکت سے سارا سال سکون رہا۔ جب بھی کوئی مشکل ہو تو روحانی چلہ میں ہونے والے اعمال کی برکت سے اللہ تعالیٰ جانی و مالی نقصان سے بچا لیتے ہیں۔(ب‘ لاہور)

سالہا سال پرانی بیماریاں پل بھر میں ختم

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!میں گزشتہ چھ سال سے عبقری کے ساتھ منسلک ہوں۔میرا جسم بیماریوں کی آماجگاہ بن چکا تھا‘ جگر سکڑ چکا تھا‘کالا یرقان‘جوڑوں ‘ گردے میں درد‘ معدہ اور مثانہ کے جملہ امراض میں مبتلا تھا۔ان امراض کے علاج کے سلسلہ میں مختلف علاج کروا چکا‘ عبقری دواخانہ بھی اسی سلسلہ میں معائنہ کروانے کے لئے آپ کے اسسٹنٹ صاحب کے پاس آیا ‘ انہوں نے تسبیح خانہ میں جا کر روحانی آپریشن کروانے کا مشورہ دیا جو بالکل مفت ہے۔میں تسبیح گیا اور روحانی آپریشن کروایا۔ میںحیران ہوا کہ جہاں اتنی مہنگی ایلو پیتھک اور دوسرے علاج کام نہ آئے وہاں چند منٹ کے روحانی آپریشن سے میرا جسم ہلکا پھلکا ہو گیا‘ورنہ بیماریوں کی وجہ سے جسم پر ہر وقت کوئی بوجھ سا محسوس ہوتا تھا۔ بیماریاںکافی حد تک ختم ہو گئیںا ور بہت بہتری محسوس ہوئی۔

چند ہفتوں بعد دوبارہ روحانی آپریشن کروایا جس سے طبیعت میں مزید بہتری آئی اور گھریلو معاملات بھی بہتر ہوئے۔ میرے ساتھ بہت سے روحانی مسائل بھی ہیں‘طبیعت میں بے چینی‘ عجیب سا ڈر لگا رہتا اور نیند نہ آتی تھی‘ الحمدللہ نیند پُرسکون آنا شروع ہو گئی ہے۔بہت سے وساوس اور برے خیالات آتے تھے جو کم ہو چکے ہیں۔(عامر علی چغتائی‘ لاہور)

محترم شیٰخ الوظائف صاحب السلام علیکم!میرا معمول ہے کہ جب بھی زندگی میں کوئی ایسی مشکل پیش آجائے جس سے نکلنا نا ممکن نظر آرہا ہو تو تسبیح خانہ میں تین دن روحانی چلہ کرنے کی برکت سے اللہ تعالیٰ نا ممکن کو ممکن کردیتا ہے‘ بڑے بڑے نقصانات‘ مشکلات اور مسائل سے بچا لیتا ہے۔گھریلو جھگڑے انتہاء کو پہنچ گئےگزشتہ چند ماہ سے گھر میں کچھ مسائل‘ گھریلو ناچاقیاں بڑھتی چلی جارہی تھیں اور حالات کشیدہ ہوتے جا رہے تھے۔میں نے حسب موسم بستر لیا اور جمعرات کو تسبیح خانہ لاہور میں تین دن روحانی چلہ کی نیت سے پہنچ گئی۔نماز مغرب کے بعد شب جمعہ کی محفل ہوئی جس میں شامل ہونے سے تمام دکھ درد بھول گئے اور ذہن پُرسکون ہو گیا۔محفل کے آخر میں دعا کے بعد خوب رو رو کر اللہ تعالیٰ سے دعا کی۔اگلے دن گھر سے خبر ملی کہ گھر میںبہو اور بیٹے کا شدید جھگڑا ہوا جو اس حد تک بڑھ گیا تھاکہ جان جانے کا خطرہ تھا ۔میں نے فیصلہ کیا کہ گھر جانے سے بہتر ہے یہی بیٹھ کر اعمال پر توجہ کروں اور اللہ تعالیٰ سے عافیت طلب کروں۔اللہ تعالیٰ نے کرم کیا‘ چلہ میں ہونے والےاعمال کی برکت سےاللہ تعالیٰ نے خیرو عافیت والا معاملہ فرمایااور بڑا نقصان ہونے سے بچ گیا۔اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ادا کیا ‘گھر میں امن و امان قائم ہو گیا۔سڑکوں پر آگئے مگر اللہ کو ترس آگیا!گزشتہ سال کی بات ہے کہ شوہر سے کسی بات پر جھگڑا ہوا جس کے بعد انہوں نے گھر سے بے دخل کر دیا‘ میکہ میں رہنا بھی محال ہو چکا تھا‘بھائی قبول نہ کر رہے تھے‘بچوں سمیت سڑکوں پر آچکی تھی۔ان دنوں میرے جو حالات تھے انہیں کبھی فراموش نہیں کرسکتی۔ان دنوں بھی تسبیح خانہ لاہور میں تین دن کا روحانی چلہ کیا جس کی برکت سے شوہر خود منانے آئے اور باعزت طریقے سے گھر واپس لے گئے۔یہ روحانی چلہ کی ہی برکت تھی ورنہ میں بچوں سمیت دربدر ہو چکی تھی مگر اللہ تعالیٰ کو میرے حالات پر ترس آگیا۔الحمدللہ اس چلہ کی برکت سے سارا سال سکون رہا۔ جب بھی کوئی مشکل ہو تو روحانی چلہ میں ہونے والے اعمال کی برکت سے اللہ تعالیٰ جانی و مالی نقصان سے بچا لیتے ہیں۔(ب‘ لاہور)سالہا سال پرانی بیماریاں پل بھر میں ختممحترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!میں گزشتہ چھ سال سے عبقری کے ساتھ منسلک ہوں۔میرا جسم بیماریوں کی آماجگاہ بن چکا تھا‘ جگر سکڑ چکا تھا‘کالا یرقان‘جوڑوں ‘ گردے میں درد‘ معدہ اور مثانہ کے جملہ امراض میں مبتلا تھا۔ان امراض کے علاج کے سلسلہ میں مختلف علاج کروا چکا‘ عبقری دواخانہ بھی اسی سلسلہ میں معائنہ کروانے کے لئے آپ کے اسسٹنٹ صاحب کے پاس آیا ‘ انہوں نے تسبیح خانہ میں جا کر روحانی آپریشن کروانے کا مشورہ دیا جو بالکل مفت ہے۔میں تسبیح گیا اور روحانی آپریشن کروایا۔ میںحیران ہوا کہ جہاں اتنی مہنگی ایلو پیتھک اور دوسرے علاج کام نہ آئے وہاں چند منٹ کے روحانی آپریشن سے میرا جسم ہلکا پھلکا ہو گیا‘ورنہ بیماریوں کی وجہ سے جسم پر ہر وقت کوئی بوجھ سا محسوس ہوتا تھا۔ بیماریاںکافی حد تک ختم ہو گئیںا ور بہت بہتری محسوس ہوئی۔چند ہفتوں بعد دوبارہ روحانی آپریشن کروایا جس سے طبیعت میں مزید بہتری آئی اور گھریلو معاملات بھی بہتر ہوئے۔ میرے ساتھ بہت سے روحانی مسائل بھی ہیں‘طبیعت میں بے چینی‘ عجیب سا ڈر لگا رہتا اور نیند نہ آتی تھی‘ الحمدللہ نیند پُرسکون آنا شروع ہو گئی ہے۔بہت سے وساوس اور برے خیالات آتے تھے جو کم ہو چکے ہیں۔(عامر علی چغتائی‘ لاہور)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 939 reviews.