Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

بھائی کیلئےموت کی بد دعا کرنے پر مجبور ہوں!

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2024ء

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!میں اپنا اور اپنے والدین کا ایک دکھ لے کر حاضر ہوئی ہوں جن میں دن رات ہم کڑھ رہے ہیں۔دنیا میں کوئی ایسا انسان نظر نہیں آرہا جو ہمارے غموں کا مداوا کر سکے۔آپ روزانہ بے شمار لوگوں کے مسائل حل کروانے اور دکھ درد ٹلوانے کا ذریعہ بن رہے ہیںجنہیں عبقری رسالہ میں ہر ماہ پڑھتے ہیں۔ایک آس اور امید کے ساتھ آپ کو خط لکھ رہی ہوں تاکہ سالہا سال سے کٹ رہی دکھی زندگی میں خوشیوں کی بہار آجائے۔

ہمارے دکھوں اور غموں کی وجہ کوئی اور نہیں بلکہ میرا سگا بھائی ہے جس نے میرے والدین کی زندگی عذاب بنا رکھی ہے۔چھوٹی بہن کے علاوہ سب کی شادیاں ہو چکی اور اپنے گھروں میں خوشحال زندگی گزار رہی ہیں مگر بھائی والدین کے لئے بہت بڑی مصیبت بن چکا ہے۔وہ بات بات پر بدتمیزی کرتا ہے اور اگر والدین کسی بات پر اسے سمجھانے کی کوشش کریں تو انہیں مارنا شروع کر دیتا ہے اور بہت بے دردی کے ساتھ ان پر تشدد کرتا ہے۔والدین کو ڈر لگا رہتا ہے کہ یہ انہیں جان سے مار دے گا۔اگر خاندان کا کوئی فرد سمجھانے کی کوشش کرتے تو اسے بھی برا بھلا کہتا ہے اور کسی کی نہیں سنتا۔بیٹیاں شادی کے بعد والدین کے گھر اس امید سے جاتی ہیں کہ والدین اور بہن بھائیوں کے ساتھ کچھ پل گزار کر زندگی میں موجود تلخیوں اور غموںکو کم کیا جا سکے مگر یقین کیجئے کہ اب میکہ جانے کو دل نہیں کرتا اور نہ ہی والدین ہمارے پاس آنے کو تیار ہیں ‘ وہ اس بات کو مناسب نہیں سمجھتے ۔گھر سے پیسے اور حتیٰ کے زیورات چوری کر چکا ہے جس سے حاصل ہونے والی رقم کو اپنی عیاشیوں میں خرچ کرتا ہے۔

لاکھ کوششیں کیں مگرسفاک انسان کی غیرت نہ جاگی!

ہمارے کچھ حاسدین ہیں ‘ ان کے ساتھ مل کر گھر والوں کے خلاف سازشیں کرتا ہے اور جی بھر کے ان کی تذلیل کرتا ہے۔چند روپوں کی خاطر اپنی عزت اور سب کچھ بیچ دیتا ہے اور ہمارے لئے رسوائی اور تباہی کا سبب بن رہا ہے۔ہم بہنیں سال بعد چھٹیوں میں والدین کے پاس آتی ہیں تو یہ دکھ درد اور تلخ یادیں لے کر گھروں کو جاتی ہیں۔جب سے ہوش سنبھالا ہے والدین کو دکھی حالات میںدیکھا ہے‘ ہماری اچھی پرورش کی خاطر انہوں نے اپنی خوشیاں قربان کیں‘ دن رات محنت کر کے ہمیں اپنے پائوں پر کھڑا کیا اور پھر بڑی مشکل کے ساتھ ہم بہنوں کی شادیاں کیں مگر جب اولاد جوان ہوئی‘ان کے سکھ لینے کا وقت آیا تومزید دکھوں میں مبتلا ہو گئے۔ان کی حالت اور صحت دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے وہ جیتے جی مر گئے ہوں۔جب بھائی کی کوئی بات پوری نہ ہو تو وہ سارا گھر سر پر اٹھا لیتا ہے ‘و الدہ کے منہ پر تھپڑ مارتا ہے اور اب گلا دبانا بھی شروع ہو گیا ہے۔بعض اوقات دل میں آتا ہے کہ کسی طرح بھائی کو قتل کردوں مگر ہمت نہیں پڑتی‘پھر اسے بدعائیں دیتی ہوں کہ کاش اسے موت آجائے تاکہ والدین سکھ کا سانس لے سکیں۔میں نے بہت کوشش کیں کہ کسی طرح اس سفاک انسان کی غیرت جاگ جائے ‘ وہ کم از کم والدین کا اگر ادب نہیں کرسکتا تو انہیں اس طرح ذلیل بھی نہ کرے مگر میں تھک چکی ہوں‘ہمت ہار چکی ہوں۔اللہ کے لئے آپ کوئی ایسا عمل بتادیں کہ والدین کو اور ہمیں اس ذلت سے نجات مل جائے‘آپ کو سدا دعائیں دوں گی۔(ک‘اسلام آباد)

ایسے دکھی اور نازک حالات سے نکلنے کا تیر بہدف عمل

آپ روزانہ کسی بھی وقت اول وآخر درود پاک کے ساتھ اکتالیس مرتبہوَ لَا تَحْسَبَنَّ اللّٰهَ غَافِلًا عَمَّا یَعْمَلُ الظّٰلِمُوْنَoپڑھ کر تصور میں بھائی کے سینے پر دم کریں۔مزیددرود پاک کی ایک تسبیح پڑھ کر بھائی کے دل کو ہدیہ کریں۔یہ عمل ہر حالت میں کر سکتے ہیں۔

عمل کا ہدیہ : چالیس دن بعد حسب توفیق سفید رنگ کی شیرینی بانٹ دیں‘ اس عمل کا ثواب  حضرت رقیہ ؓ کی روح مبارکہ کوہدیہ کردیں۔اس عمل کی سب کو اجازت ہے۔

بھائی کیلئےموت کی بد دعا کرنے پر مجبور ہوں!محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!میں اپنا اور اپنے والدین کا ایک دکھ لے کر حاضر ہوئی ہوں جن میں دن رات ہم کڑھ رہے ہیں۔دنیا میں کوئی ایسا انسان نظر نہیں آرہا جو ہمارے غموں کا مداوا کر سکے۔آپ روزانہ بے شمار لوگوں کے مسائل حل کروانے اور دکھ درد ٹلوانے کا ذریعہ بن رہے ہیںجنہیں عبقری رسالہ میں ہر ماہ پڑھتے ہیں۔ایک آس اور امید کے ساتھ آپ کو خط لکھ رہی ہوں تاکہ سالہا سال سے کٹ رہی دکھی زندگی میں خوشیوں کی بہار آجائے۔ہمارے دکھوں اور غموں کی وجہ کوئی اور نہیں بلکہ میرا سگا بھائی ہے جس نے میرے والدین کی زندگی عذاب بنا رکھی ہے۔چھوٹی بہن کے علاوہ سب کی شادیاں ہو چکی اور اپنے گھروں میں خوشحال زندگی گزار رہی ہیں مگر بھائی والدین کے لئے بہت بڑی مصیبت بن چکا ہے۔وہ بات بات پر بدتمیزی کرتا ہے اور اگر والدین کسی بات پر اسے سمجھانے کی کوشش کریں تو انہیں مارنا شروع کر دیتا ہے اور بہت بے دردی کے ساتھ ان پر تشدد کرتا ہے۔والدین کو ڈر لگا رہتا ہے کہ یہ انہیں جان سے مار دے گا۔اگر خاندان کا کوئی فرد سمجھانے کی کوشش کرتے تو اسے بھی برا بھلا کہتا ہے اور کسی کی نہیں سنتا۔بیٹیاں شادی کے بعد والدین کے گھر اس امید سے جاتی ہیں کہ والدین اور بہن بھائیوں کے ساتھ کچھ پل گزار کر زندگی میں موجود تلخیوں اور غموںکو کم کیا جا سکے مگر یقین کیجئے کہ اب میکہ جانے کو دل نہیں کرتا اور نہ ہی والدین ہمارے پاس آنے کو تیار ہیں ‘ وہ اس بات کو مناسب نہیں سمجھتے ۔گھر سے پیسے اور حتیٰ کے زیورات چوری کر چکا ہے جس سے حاصل ہونے والی رقم کو اپنی عیاشیوں میں خرچ کرتا ہے۔لاکھ کوششیں کیں مگرسفاک انسان کی غیرت نہ جاگی!ہمارے کچھ حاسدین ہیں ‘ ان کے ساتھ مل کر گھر والوں کے خلاف سازشیں کرتا ہے اور جی بھر کے ان کی تذلیل کرتا ہے۔چند روپوں کی خاطر اپنی عزت اور سب کچھ بیچ دیتا ہے اور ہمارے لئے رسوائی اور تباہی کا سبب بن رہا ہے۔ہم بہنیں سال بعد چھٹیوں میں والدین کے پاس آتی ہیں تو یہ دکھ درد اور تلخ یادیں لے کر گھروں کو جاتی ہیں۔جب سے ہوش سنبھالا ہے والدین کو دکھی حالات میںدیکھا ہے‘ ہماری اچھی پرورش کی خاطر انہوں نے اپنی خوشیاں قربان کیں‘ دن رات محنت کر کے ہمیں اپنے پائوں پر کھڑا کیا اور پھر بڑی مشکل کے ساتھ ہم بہنوں کی شادیاں کیں مگر جب اولاد جوان ہوئی‘ان کے سکھ لینے کا وقت آیا تومزید دکھوں میں مبتلا ہو گئے۔ان کی حالت اور صحت دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے وہ جیتے جی مر گئے ہوں۔جب بھائی کی کوئی بات پوری نہ ہو تو وہ سارا گھر سر پر اٹھا لیتا ہے ‘و الدہ کے منہ پر تھپڑ مارتا ہے اور اب گلا دبانا بھی شروع ہو گیا ہے۔بعض اوقات دل میں آتا ہے کہ کسی طرح بھائی کو قتل کردوں مگر ہمت نہیں پڑتی‘پھر اسے بدعائیں دیتی ہوں کہ کاش اسے موت آجائے تاکہ والدین سکھ کا سانس لے سکیں۔میں نے بہت کوشش کیں کہ کسی طرح اس سفاک انسان کی غیرت جاگ جائے ‘ وہ کم از کم والدین کا اگر ادب نہیں کرسکتا تو انہیں اس طرح ذلیل بھی نہ کرے مگر میں تھک چکی ہوں‘ہمت ہار چکی ہوں۔اللہ کے لئے آپ کوئی ایسا عمل بتادیں کہ والدین کو اور ہمیں اس ذلت سے نجات مل جائے‘آپ کو سدا دعائیں دوں گی۔(ک‘اسلام آباد)ایسے دکھی اور نازک حالات سے نکلنے کا تیر بہدف عملآپ روزانہ کسی بھی وقت اول وآخر درود پاک کے ساتھ اکتالیس مرتبہوَ لَا تَحْسَبَنَّ اللّٰهَ غَافِلًا عَمَّا یَعْمَلُ الظّٰلِمُوْنَoپڑھ کر تصور میں بھائی کے سینے پر دم کریں۔مزیددرود پاک کی ایک تسبیح پڑھ کر بھائی کے دل کو ہدیہ کریں۔یہ عمل ہر حالت میں کر سکتے ہیں۔عمل کا ہدیہ : چالیس دن بعد حسب توفیق سفید رنگ کی شیرینی بانٹ دیں‘ اس عمل کا ثواب  حضرت رقیہ ؓ کی روح مبارکہ کوہدیہ کردیں۔اس عمل کی سب کو اجازت ہے۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 941 reviews.