Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

حفاظت کا انوکھا نظام! جو اس دور کی اہم ترین ضرورت...

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2024ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلا م علیکم! ایک دن میری چھوٹی بیٹی اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ باہر پارک میں کھیلنے گئی ،جب واپس آئی تو بہت سہمی ہوئی تھی ، ہمیں لگا کھیلتے ہوئے چوٹ لگ گئی ہو گی یا کسی کیڑے مکوڑے کو دیکھ کر ڈر گئی ہے لیکن کچھ دیر بعد بیٹی کو کوئی مخلو ق نظر آنے لگی ، وہ زور سے چیخنے چلانے اور رونے تھی اور کہنے لگی ڈراؤنی خوفناک سی شکلیںمجھے ڈراتی ہیں۔وہ بار بار گھر میں ایسا کرنے لگی تو ہمیں پریشانی ہوئی۔ میری ہمسائی ہر جمعرات تسبیح خانہ میں آتی ہیں، وہ اکثر ہمیں جنات کے واقعات سناتی ہیں۔میں نےانہیں ساری بات بتائی تو انہوںنے بتایا کہ بیٹی بہت خوبصورت ہے اکثر جنات حسن دیکھ کر بھی حاوی ہو جاتے ہیں اور نقصان پہنچا سکتے ہیں ۔ انہوںنے ہمیں بتایا کہ تسبیح خانہ میں گوشہ طلسمات کے بہت طاقتور روحانی عملیات ہیں۔ جن میں کھجور کے تنے پر کیل ٹھونکنے کا خاص عمل ، سکندری شیشہ کا عمل اور طلسماتی خنجر کا عمل جو کالے جادو کی کاٹ اور جنات کو ختم کر دیتاہے اور ان کے علاوہ بہت سے عمل ہیں جس سے شیطانی جناتی چیزیں جوبیٹی کو تنگ کرتی ہیں وہ چھوڑ جائیں گی یا جل جائیں گی۔ جیسے ہی انہوںنے ہمیں یہ بات بتائی ہم نے ارادہ کر لیا کہ ہم تسبیح خانہ گوشہ طلسمات جائیں گے۔ جیسے ہی ہم نے ارادہ کیا اس کے بعد بیٹی کو دوبارہ کوئی چیز نظر نہیں آئی اور نہ وہ روئی ، ورنہ وہ سارا دن پریشان ڈری اور سہمی ہو ئی تھی۔ شاید وہ چیزیں ہمارے گوشہ طلسمات آنے سے پہلے اس لئے چھوڑ کر چلی گئیں کہ انہیں علم تھا کہ ان اعمال سے انہیں تکلیف پہنچنے والی ہے۔ بیٹی کے ٹھیک ہونے کے باوجود میں اپنے خاوند کے ساتھ بیٹی کو تسبیح خانہ لائی اور یہاں گوشہ طلسمات کے اعمال کیے ۔ یہ اعمال کرنے سے بہت سکون ملا اور ذہنی الجھنیں بھی ختم ہوئیں ، میرے خاوند نے بھی مردوں کی طرف گوشہ طلسمات میں جا کر یہ اعمال کیے انہوںنے بھی بتایا کہ مجھے بہت سکون ملاہے اور روحانیت محسوس ہورہی ہے۔ اس کے بعد بیٹی کو بھی کسی چیز نے تنگ نہیں کیا۔ اب میںبھی ہر جمعرات کی روحانی محفل میں حاضری دیتی ہوں اور گوشہ طلسمات کے اعمال کرکے فیضیاب ہوتی ہوں۔یہ روحانی نظام ہماری جسمانی روحانی حفاظت کے لئے بہت ضرور ی ہے ورنہ شیطانی چیزیں ہمیں جینے نہ دیں۔(خدیجہ فراز، لاہور)

 

چرخہ کاتیں ، دھاگہ نہیں نور نکلے گا!

تسبیح خانہ لاہور کے ہال نمبر ایک میں مردوں کیلئے اور تسبیح خانہ لاہور ہال نمبر دو میں خواتین کیلئے ’’گوشہ طلسمات‘‘بنا یا گیا ہے۔جس میںاولیاءؒ کے آزمودہ عمل دئیے گئے ہیں۔کھجور کا تنا اور کیل کا عمل۔بندش توڑ تالے کا انوکھاعمل‘ چابی گھمائیں اور بندش کھلوائیں۔ عملیاتی چرخہ اور حیرت انگیز طلسمات جس سے مشکلات ‘ بندشیں چند لمحوں میں دور۔صبح و شام لوگ بغیر کسی اپوائنٹمنٹ کے بالکل مفت اپنے روحانی مسائل کا حل پائیں۔گوشہ طلسمات روزانہ صبح8 تا شام 6بجے تک کھلا رہے گا۔(اجازت عام ہے۔)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 944 reviews.