محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! مجھے جب بھی کوئی مشکل مصیبت پیش آتی ہے اور کہیں سےکوئی کام نہیں بن رہا ہوتا تو 41 دن روزانہ ایک بار سورہ بقرہ کی تلاوت کرتی ہوں، سچے دل کے ساتھ اللہ سے دعا کرتی ہوں تو الحمد للہ ثم الحمد للہ وہ کام اور وہ مشکل حل ہو جاتی ہے، تلاوت کے اول آخر گیارہ بار درود ابراہیمی پڑھتی ہوں ۔ میںنے بہن کے رشتہ کے لئے بھی یہ عمل کیا ، ہماری پسند کے عین مطابق ایک رشتہ ملا اور شادی ہوگئی ۔
کیا طلاق کے بعد زندگی ختم ہو جائے گی ؟
میری پہلی شادی ہوئی اور طلاق ہو گئی تو پھر میںنے یہ دعا پڑھ لی اِنَّا لِلٰهِ وَاِنَّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ اَللّٰهُمَّ اْجُرْنِي فِي مُصِيْبَتِيْ وَأَخْلِفْ لِي خَيْرًا مِنْهَا ۔کچھ عرصے بعد میری دوسری شادی ہو گئی اور اللہ نے اتنے اچھے شوہر سے نوازا کہ میں نے سوچا بھی نہیں تھا کہ کسی مطلقہ کواتنا اچھا رشتہ مل سکتا ہے ورنہ ساری زندگی طلاق یافتہ خواتین کو کوئی رشتہ نہیں دیتااور وہ ساری عمر سسکتے اور تڑپتے زندگی گزارتی ہیں۔ اگر ان کی شادی ہو جائے تو رشتہ نہیں نبھایا جاتا، مطلقہ ہونے کا داغ اس کےساتھ ساری زندگی رہتا ہے، یہ نصیب کی بات ہے کہ اگر مطلقہ کو کوئی اچھا عزت کرنے والے اور اس کے حقوق کا خیال رکھنے والا ساتھی مل جائے ۔مجھے اس دعا کی برکت سے اللہ نے عزت کی زندگی سے نوازا او ر مجھے بہترین جیون ساتھی سے نوازا ۔ اس دعا میں اللہ نے یہ خاصیت رکھی ہے کہ جب بھی کسی پر کوئی مصیبت آ جائے اور وہ اس پرصبر کرتے ہوئے یہ دعا پڑھے ، اللہ اس کو اس کا بہتربدل عطا فرمائیں گے اور میں نے اس کا سو فیصد مشاہدہ کیا ہے ۔ (شائستہ عثمان، شیخوپورہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں