السلام علیکم قارئین! جسم کے کسی حصے پر گرنے یا کسی چیز کی ضرب لگنے سے چوٹ لگ جائے اور خون جم جائے ، تو اس کے لئے میرا آزمودہ ٹوٹکہ ہے جسے میںنے خود بے حد مفید پایا اور یہ نسخہ ہے بھی بہت آسان۔ ثابت نمک لے کر اس کو باریک پیس کراسے دیسی گھی میں تھوڑی دیر پکا کر جسم کے چوٹ شدہ حصہ پر ٹکور کریں۔ مسلسل تین چار گھنٹے گرم کر دہ نمک سے ٹکور کرتے رہیں، نمک ٹھنڈا ہو جائےتو اس کو دوبارہ گرم کر کے تسلسل سے ٹکور کرتے جائیں ، جما ہوا خون بکھر جائے گا اور جسم کا سیاہ حصہ سیاہ رنگ ختم ہو جائے گا، گھی اتنا ڈالیں کہ نمک زیادہ بھیگ نہ جائے۔میںنے ذاتی طور پر اس ٹوٹکے کو بہت مفید پایا ہے۔
مکان کی چھت سے گرنے کے چند گھنٹوں بعد صحت یاب
یہ ٹوٹکہ مجھے ایک حکیم صاحب نے بتایا تھا، ایک مرتبہ میں اپنے مکان کی چھت سے گرا اور میری کمر کے نیچے ایک پتھر آ گیا تھا۔یہ پتھر میری کمر کندھوں کے نیچے آیا تھا اور میری کمر بالکل سیا ہ ہو گئی تھی ۔پھرمیرے گھر والوں نمک کو گھی میں گرم کر کے چار گھنٹے مسلسل ٹکور کیا تو اللہ کے فضل سے میں چار گھنٹے بعد ہی اس درد سے صحت یاب ہو گیا اور اس کے بعد ظہر کی نماز کا وقت تھا میںنے معمول کے مطابق بہت آرام سے نماز پڑھی مجھے کسی قسم کی تکلیف نہیں ہوئی۔ بظاہر آسان سا ٹوٹکہ ہے لیکن اسے کے فوائد غیر معمولی ہیں ۔اب تو علاج کےجدید طریقوں میں بھی اس طرح کی تھراپی سے چوٹوں کا علاج کیا جاتا ہے ، گرم پتھر جسم پر لگائے جاتے ہیں ۔نمک سے ٹکور کا میرا اپنا تجربہ تھااس لئے میںنے عبقری قارئین کے لئے لکھا ہے تا کہ میری طرح اور لوگ بھی اس سے مستفید ہو سکیں ۔(محمد منیر بٹ، کشمیر)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں