نوجوانوں کے مسائل کا مجرب حل
السلام علیکم !رمضان تسبیح خانہ میں گزارنے سے اللہ تعالیٰ نے جہاں روحانیت میں ترقی عطا فرمائی ہیں وہیں صحت مند زندگی گزارنے اور شفایابی کے لئے ایسے قیمتی نسخے ملے ہیںجن سے خود بھی مستفید ہورہاہوں اور دوسروں کے لئے بھی شفاء کاذریعہ بنا رہا ہوں۔شیخ الوظائف کا بتایا ہوا ایک نسخہ جس سے سب سے زیادہ فائدہ ہوا اس کے بارے میں بتانا چاہوں گا۔یہ معدہ کے امراض اور نوجوانوں کے پیچیدہ مسائل کے لئے بھی شفاء کا لاجواب خزانہ ہے۔اس نسخہ کی وجہ سےبے شمار افراد معدہ کے امراض نوجوان پیچیدہ مسائل سے چھٹکارا پاچکے ہیں۔ نسخہ درج ہے:۔
ھوالشافی:چینی باریک ایک پائو پسی ہوئی‘ میٹھا سوڈا ایک چھٹانک اور ست پودینہ ایک تولہ‘ چینی اور میٹھا سوڈا آپس میں ملائیں اور پھر ست پودینہ اس میں ملا کر خوب رگڑیں ‘اتنا کہ چینی میٹھا سوڈا اور ست پودینہ آپس میں یکجان ہوجائیں۔ کسی ہوا بند ڈبے میں یابوتل میں محفوظ رکھیں۔ زیادہ مقدار میں نہ بنائیں‘ نمی کے موسم میں جم جاتا ہے۔ بناتے رہیں‘ استعمال کرتے رہیں‘ آدھا چمچ کھانے کے بعد‘ دن میں تین دفعہ بھی لے سکتے ہیں‘ اگر طبیعت زیادہ خراب ہو تو بار بار بھی لے سکتے ہیں۔اس وقت جو موسم کی تبدیلی کے مسائل ہیں یانوجوانوں کے مسائل ہیں ان کے لیے بہترین چیز ہے۔
ویٹ لفٹر حضرات کے لیےطاقتور ترین ٹانک
محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم !ہر سال تسبیح خانہ میں رمضان گزارنے سے اللہ تعالیٰ نے بہت سی مشکلات اور مصائب نجات دی ہے۔اپنا ایک آزمودہ تجربہ پیش کر رہا ہوں۔میرا ویٹ لفٹ کا جِم ہے۔ میرے پاس لوگ ویٹ لفٹنگ کے لیے آتے ہیں‘ باڈی بلڈر حضرات مختلف قسم کے ٹانک استعمال کرتے ہیں جو کہ بعد میں نقصان دیتے ہیں۔ مگر میں انہیں ہمیشہ فطری اصولوں پر چلاتا ہوں ۔ میں اکثر ویٹ لفٹر حضرات کو درج ذیل ٹانک بتاتاہوں اس کو استعمال کرنے والے ہمیشہ تندرست‘ فٹ اور ان کا جسم بہترین بنتا ہے۔ تھکاوٹ نہیں ہوتی۔ سارا دن دماغی و جسمانی کام کرنے والے اگر استعمال کریں تو بہت بہترین رزلٹ ملتا ہے۔ وہ ٹانک یہ ہے۔
ھوالشافی:ایک کلو دودھ،بارہ عدد کیلے ،تین عدد کھجوریں ،تین عددمربہ آملہ اور سات عدد بادام کی گری لیں ۔کیلے کے علاوہ باقی سب چیزوں کو دودھ میں بھگو دیں اور صبح آملہ مربہ کی گٹھلیاں نکال لیں‘کیلے شامل کر لیں اور ان سب کو گرائنڈ کرلیں۔ نہارمنہ یہی ناشتہ ہو گا ۔اس کے بعد شام کے وقت ورزش کریں‘ پھر چھ کیلے اور ایک پاؤ دہی استعمال کریں۔ ایک صاحب کو یہی ٹانک استعمال کروا رہا ہوں‘ اب وہ تھائی کی مشق(ٹانگ کی گیم ) کرتے ہیں پہلے تیس کلو نہیں لگا سکتے تھے اب سو کلو باآسانی وزن اٹھا کر مشق کر لیتے ہیں۔ جہاں بڑے بڑے ٹانک ناکام ہو جاتےہیں وہاں یہ ٹانک لاجواب ہے ۔
اگر آنکھوں کا پانی خشک نہ ہوتا ہو تو یہ آزمائیں
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں تسبیح خانہ میں سالہا سال سےآرہا ہوں‘ یہاں مجھے روح کی دنیا کے ساتھ ساتھ اپنے دنیاوی مسائل کا حل بھی ملا اور جسمانی مسائل بھی حل ہوئے۔ میرے پاس ایک ٹوٹکہ ہے جو میں بتانا چاہتا ہوں۔
اگرکسی کی آنکھوں کا پانی خشک نہ ہوتا ہو تو سات عدد چکنی مٹی کی تازہ ٹکیاں بنائیں اور سات بیری کے بڑے خوبصورت پتے لیں ۔اب بانس کی جھاڑو کا پاک صاف تنکا لیں اور ایک ٹکی ایک پتاملا کر اس تنکے میں پرو دیں‘ پھر ایک ٹکی ایک پتا‘ اس طرح ان سات ٹکیوں اور سات پتوں کو تنکے میں پرو دیں اور اس پروئے ہوئے تنکے کوچہرے کے سامنے سات بار واریں (یعنی سات چکر دیں) اور پھر اس کو سائے میں رکھ دیں ۔ جوں جوں پتے خشک ہوتے جائیں گے آنکھوں کا پانی بھی خشک ہوتا جائے گا۔
رزق کہاں سے آ رہا کچھ خبر نہیں
السلام علیکم!تسبیح خانہ میں رمضان گزارنے کی برکات جو میں نے سمیٹیں ہی انہیں الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے۔اللہ تعالیٰ کا شکر ہے یہاں ہونے والے طاقتور روحانی اعمال کی برکت سے اللہ تعالیٰ نے زندگی کے دن رات بدل دئیے ہیں۔ میں رکشہ چلاتا تھا اور سوچتا تھا کہ کیا میرا بھی کبھی اپنا گھر ہو گا؟ ایک دن میں سواری چھوڑنے جا رہا تھا تو ان کے پاس عبقری رسالہ تھا‘ انہوں نے مجھ سے کہا کہ یہ(عبقری میگزین)لے لواور اس کو ضرورپڑھنا ،بس وہ رسالہ بنیاد بنا اور میں نے ارادہ کیا کہ رمضان تسبیح خانہ میں گزاروں گا ۔2021 ءمیں رمضان تسبیح خانے میں گزارا اور اس کے بعد رب نےجو بخت لگائے کمال ہو گیا۔میرا ایک بیٹا رکشہ چلاتا ہے چالیس پچاس لاکھ کا گھر بنا لیا ،کچھ پتا نہیں پیسے کہاں سے آئے دوسرے بیٹے نے بھی جگہ خرید لی ہے حالانکہ وہ کوئی اتنا بڑا ملازم نہیں ہے بس اتنا کہوں گا کہ برکتوں کی بارش ہو گئی ہے ۔
حاملہ کے پیٹ میں بچہ ٹیڑھا ہوتو یہ عمل کریں
السلام علیکم !اگر حاملہ خاتون کے پیٹ میں بچہ ٹیڑھا یا الٹا ہوگیا ہو تو میرے پاس اس کے علاج کے لئے بارہا کا آزمودہ عمل ہے۔ دوسرا کوئی بھی دم کر کے دے سکتا ہے۔ سورئہ انشقاق کی ابتدائی پانچ آیات تین بار پڑھیں‘ اول و آخر تین مرتبہ درود شریف کے ساتھ اور آیات کے شروع میں ہر بار بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھ کر پانی پر دم کریں اور یہ پانی حاملہ پی لے‘ روزانہ یہ عمل کرتی رہے ‘وقتا فوقتا آیات کا ورد کرتی رہے‘ ان شاءاللہ بچہ ٹیڑھا سیدھا ہو جائیگا۔ دردِ زہ کے لئے بھی یہ عمل مفید ہے۔مزید یہ عمل کرنے والی خواتین کی ڈیلیوری ہمیشہ نارمل ہوتی ہے‘ آپریشن نہیں ہوتا۔
چند قطروں سے کان کا ریشہ ختم
السلام علیکم! ہم تمام گھر والے عبقری رسالہ شوق سے پڑھتے ہیں‘ رسالہ سے ہی ہمیں رمضان تسبیح خانہ گزارنے کا علم ہوا‘ الحمدللہ! پہلی مرتبہ پوری فیملی کے ہمراہ رمضان گزارنے تسبیح خانہ آئے ہیں۔یہاں کا انتظام بہت اچھا ہے۔سحری و افطاری میں بہترین اور لذیذ لنگر پیش کیا جاتا ہے اور عزت سے بٹھا کر کھلایا جاتا ہے۔چوبیس گھنٹے بجلی بلا تعطل فراہم کی جاتی ہے اور کسی قسم کا کوئی نذرانہ اور ہدیہ بھی وصول نہیںکیا جاتا ۔ ہم سب بہت مطمئن اور پرسکون ہیں۔
میرے پاس کان کے ریشہ کا ایک ٹوٹکہ ہے۔اگر کسی کے کان کا ریشہ نہ رکتا ہو تو سرسوں کا تیل لے کراس میں آک کے پتے ڈالیں اور اس کو کچھ دیر پکائیں۔ پھر اس تیل کو چھان کر ڈراپر میں بھر لیں۔ جس کے کان کا ریشہ نہ رکتا ہو اس کے کان میں چند قطرے چند دن ڈالیں‘ ریشہ ختم ہوجائےگا۔
نوجوانوں کے مسائل کا مجرب حل السلام علیکم !رمضان تسبیح خانہ میں گزارنے سے اللہ تعالیٰ نے جہاں روحانیت میں ترقی عطا فرمائی ہیں وہیں صحت مند زندگی گزارنے اور شفایابی کے لئے ایسے قیمتی نسخے ملے ہیںجن سے خود بھی مستفید ہورہاہوں اور دوسروں کے لئے بھی شفاء کاذریعہ بنا رہا ہوں۔شیخ الوظائف کا بتایا ہوا ایک نسخہ جس سے سب سے زیادہ فائدہ ہوا اس کے بارے میں بتانا چاہوں گا۔یہ معدہ کے امراض اور نوجوانوں کے پیچیدہ مسائل کے لئے بھی شفاء کا لاجواب خزانہ ہے۔اس نسخہ کی وجہ سےبے شمار افراد معدہ کے امراض نوجوان پیچیدہ مسائل سے چھٹکارا پاچکے ہیں۔ نسخہ درج ہے:۔ھوالشافی:چینی باریک ایک پائو پسی ہوئی‘ میٹھا سوڈا ایک چھٹانک اور ست پودینہ ایک تولہ‘ چینی اور میٹھا سوڈا آپس میں ملائیں اور پھر ست پودینہ اس میں ملا کر خوب رگڑیں ‘اتنا کہ چینی میٹھا سوڈا اور ست پودینہ آپس میں یکجان ہوجائیں۔ کسی ہوا بند ڈبے میں یابوتل میں محفوظ رکھیں۔ زیادہ مقدار میں نہ بنائیں‘ نمی کے موسم میں جم جاتا ہے۔ بناتے رہیں‘ استعمال کرتے رہیں‘ آدھا چمچ کھانے کے بعد‘ دن میں تین دفعہ بھی لے سکتے ہیں‘ اگر طبیعت زیادہ خراب ہو تو بار بار بھی لے سکتے ہیں۔اس وقت جو موسم کی تبدیلی کے مسائل ہیں یانوجوانوں کے مسائل ہیں ان کے لیے بہترین چیز ہے۔ویٹ لفٹر حضرات کے لیےطاقتور ترین ٹانکمحترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم !ہر سال تسبیح خانہ میں رمضان گزارنے سے اللہ تعالیٰ نے بہت سی مشکلات اور مصائب نجات دی ہے۔اپنا ایک آزمودہ تجربہ پیش کر رہا ہوں۔میرا ویٹ لفٹ کا جِم ہے۔ میرے پاس لوگ ویٹ لفٹنگ کے لیے آتے ہیں‘ باڈی بلڈر حضرات مختلف قسم کے ٹانک استعمال کرتے ہیں جو کہ بعد میں نقصان دیتے ہیں۔ مگر میں انہیں ہمیشہ فطری اصولوں پر چلاتا ہوں ۔ میں اکثر ویٹ لفٹر حضرات کو درج ذیل ٹانک بتاتاہوں اس کو استعمال کرنے والے ہمیشہ تندرست‘ فٹ اور ان کا جسم بہترین بنتا ہے۔ تھکاوٹ نہیں ہوتی۔ سارا دن دماغی و جسمانی کام کرنے والے اگر استعمال کریں تو بہت بہترین رزلٹ ملتا ہے۔ وہ ٹانک یہ ہے۔ھوالشافی:ایک کلو دودھ،بارہ عدد کیلے ،تین عدد کھجوریں ،تین عددمربہ آملہ اور سات عدد بادام کی گری لیں ۔کیلے کے علاوہ باقی سب چیزوں کو دودھ میں بھگو دیں اور صبح آملہ مربہ کی گٹھلیاں نکال لیں‘کیلے شامل کر لیں اور ان سب کو گرائنڈ کرلیں۔ نہارمنہ یہی ناشتہ ہو گا ۔اس کے بعد شام کے وقت ورزش کریں‘ پھر چھ کیلے اور ایک پاؤ دہی استعمال کریں۔ ایک صاحب کو یہی ٹانک استعمال کروا رہا ہوں‘ اب وہ تھائی کی مشق(ٹانگ کی گیم ) کرتے ہیں پہلے تیس کلو نہیں لگا سکتے تھے اب سو کلو باآسانی وزن اٹھا کر مشق کر لیتے ہیں۔ جہاں بڑے بڑے ٹانک ناکام ہو جاتےہیں وہاں یہ ٹانک لاجواب ہے ۔اگر آنکھوں کا پانی خشک نہ ہوتا ہو تو یہ آزمائیں محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں تسبیح خانہ میں سالہا سال سےآرہا ہوں‘ یہاں مجھے روح کی دنیا کے ساتھ ساتھ اپنے دنیاوی مسائل کا حل بھی ملا اور جسمانی مسائل بھی حل ہوئے۔ میرے پاس ایک ٹوٹکہ ہے جو میں بتانا چاہتا ہوں۔ اگرکسی کی آنکھوں کا پانی خشک نہ ہوتا ہو تو سات عدد چکنی مٹی کی تازہ ٹکیاں بنائیں اور سات بیری کے بڑے خوبصورت پتے لیں ۔اب بانس کی جھاڑو کا پاک صاف تنکا لیں اور ایک ٹکی ایک پتاملا کر اس تنکے میں پرو دیں‘ پھر ایک ٹکی ایک پتا‘ اس طرح ان سات ٹکیوں اور سات پتوں کو تنکے میں پرو دیں اور اس پروئے ہوئے تنکے کوچہرے کے سامنے سات بار واریں (یعنی سات چکر دیں) اور پھر اس کو سائے میں رکھ دیں ۔ جوں جوں پتے خشک ہوتے جائیں گے آنکھوں کا پانی بھی خشک ہوتا جائے گا۔رزق کہاں سے آ رہا کچھ خبر نہیں السلام علیکم!تسبیح خانہ میں رمضان گزارنے کی برکات جو میں نے سمیٹیں ہی انہیں الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے۔اللہ تعالیٰ کا شکر ہے یہاں ہونے والے طاقتور روحانی اعمال کی برکت سے اللہ تعالیٰ نے زندگی کے دن رات بدل دئیے ہیں۔ میں رکشہ چلاتا تھا اور سوچتا تھا کہ کیا میرا بھی کبھی اپنا گھر ہو گا؟ ایک دن میں سواری چھوڑنے جا رہا تھا تو ان کے پاس عبقری رسالہ تھا‘ انہوں نے مجھ سے کہا کہ یہ(عبقری میگزین)لے لواور اس کو ضرورپڑھنا ،بس وہ رسالہ بنیاد بنا اور میں نے ارادہ کیا کہ رمضان تسبیح خانہ میں گزاروں گا ۔2021 ءمیں رمضان تسبیح خانے میں گزارا اور اس کے بعد رب نےجو بخت لگائے کمال ہو گیا۔میرا ایک بیٹا رکشہ چلاتا ہے چالیس پچاس لاکھ کا گھر بنا لیا ،کچھ پتا نہیں پیسے کہاں سے آئے دوسرے بیٹے نے بھی جگہ خرید لی ہے حالانکہ وہ کوئی اتنا بڑا ملازم نہیں ہے بس اتنا کہوں گا کہ برکتوں کی بارش ہو گئی ہے ۔حاملہ کے پیٹ میں بچہ ٹیڑھا ہوتو یہ عمل کریںالسلام علیکم !اگر حاملہ خاتون کے پیٹ میں بچہ ٹیڑھا یا الٹا ہوگیا ہو تو میرے پاس اس کے علاج کے لئے بارہا کا آزمودہ عمل ہے۔ دوسرا کوئی بھی دم کر کے دے سکتا ہے۔ سورئہ انشقاق کی ابتدائی پانچ آیات تین بار پڑھیں‘ اول و آخر تین مرتبہ درود شریف کے ساتھ اور آیات کے شروع میں ہر بار بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھ کر پانی پر دم کریں اور یہ پانی حاملہ پی لے‘ روزانہ یہ عمل کرتی رہے ‘وقتا فوقتا آیات کا ورد کرتی رہے‘ ان شاءاللہ بچہ ٹیڑھا سیدھا ہو جائیگا۔ دردِ زہ کے لئے بھی یہ عمل مفید ہے۔مزید یہ عمل کرنے والی خواتین کی ڈیلیوری ہمیشہ نارمل ہوتی ہے‘ آپریشن نہیں ہوتا۔ چند قطروں سے کان کا ریشہ ختمالسلام علیکم! ہم تمام گھر والے عبقری رسالہ شوق سے پڑھتے ہیں‘ رسالہ سے ہی ہمیں رمضان تسبیح خانہ گزارنے کا علم ہوا‘ الحمدللہ! پہلی مرتبہ پوری فیملی کے ہمراہ رمضان گزارنے تسبیح خانہ آئے ہیں۔یہاں کا انتظام بہت اچھا ہے۔سحری و افطاری میں بہترین اور لذیذ لنگر پیش کیا جاتا ہے اور عزت سے بٹھا کر کھلایا جاتا ہے۔چوبیس گھنٹے بجلی بلا تعطل فراہم کی جاتی ہے اور کسی قسم کا کوئی نذرانہ اور ہدیہ بھی وصول نہیںکیا جاتا ۔ ہم سب بہت مطمئن اور پرسکون ہیں۔ میرے پاس کان کے ریشہ کا ایک ٹوٹکہ ہے۔اگر کسی کے کان کا ریشہ نہ رکتا ہو تو سرسوں کا تیل لے کراس میں آک کے پتے ڈالیں اور اس کو کچھ دیر پکائیں۔ پھر اس تیل کو چھان کر ڈراپر میں بھر لیں۔ جس کے کان کا ریشہ نہ رکتا ہو اس کے کان میں چند قطرے چند دن ڈالیں‘ ریشہ ختم ہوجائےگا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں