کالے جادو کا ایک طاقتور وار جو ہنومان کے ذریعے ہوتا ہے جو برتن کو ریزہ ریزہ ‘ انسان کو بوٹی بوٹی‘ ہڈیوں کو چورہ چورہ دکان کی اینٹ سے اینٹ بجا دیتا ہے‘ گھر کو برباد ‘ ویران اور قبرستان بنا دیتا ہے‘ نسلیں سسکتی ہیں‘ روحیں تڑپتی ہیں‘ وجود منتشر ہوجاتا ہے‘ کھلی کلیاں بکھر جاتی ہیں‘ پھول مرجھا جاتے ہیں‘ قہقہے‘ سسکیوں میں بدل جاتے ہیں‘ کامیابیاں ناکامیوں میں بدل کر ہمیشہ کیلئے کالی مہریں لگ جاتی ہیں۔ ہنومان بندر کی شکل کا ایک وجود‘ جس کے اوپر بڑے بڑے بال لیکن چلتا انسانوں کی طرح ہے باقی تمام جسم بندر کی طرح ہے۔یہ کالے جادو کا خطرناک ترین وار ہے‘ کیا آپ نے کبھی سوچا کہ ہم اس خطرناک وار سے کیسے بچیں۔ خاص طور پر یہ خطرناک وار 5 انسانوں پر ہوتا ہے:1۔ نئی نویلی دلہن یا دولہا پر۔ 2۔ پیدا ہونے والے چھوٹے بچے پر۔
3۔ ایسی بیٹی یابیٹا جو ترقی کی راہیں‘ تعلیمی منازل طے کررہا ہو‘ اس میں رکاوٹیں۔ 4۔چلتی روزی پر تیل ڈال کر جلا دیا جاتاہے۔ 5۔ گھر میں آگ‘ جلن‘ بیماریاں‘ دکھ‘ تکالیف‘ اور طوفان۔ بس یہ ہنومان کا کام ہے ۔
ہنومان کے وار سے سو فیصد حفاظت
ہنومان سے بچنا ہر کسی کے بس کا کام نہیں‘بڑے بڑے عاملین اس کے آگے بے بس ہو جاتے ہیں لیکن شیخ الوظائف کی نگرانی میں طاقتور روحانی اعمال کی برکت سے ہم ہنومان کے وار سے سوفیصد بچ سکتے ہیں ’’بس اس ماہ اکتوبر میں ہرجمعہ کی رات بعد نماز عشاء تمام مسائل کا تصور کرتے ہوئےآنکھیں بند کر کے اول وآخر سات بار درود پاک کے ساتھ 33 مرتبہ اَغِثْنِیْ یَا رَحْمٰنُ جَبَّارُ پڑھ کراپنے ہاتھوں پر دم کر کے آنکھوں اور پورے جسم پرملیں۔جب بستر پر سونے کے لئے لیٹیں تو یہی کلمات سانس روک کر تین ‘ تین بار پڑھ کر گھر کے چاروں کونوں کا تصور کر کے دم کردیں۔
ان شاءاللہ تمام شیطانی چیزیں‘ ہنومان کے وار‘بلائیں جل کر راکھ ہو جائیں گی ۔بوجہ مجبوری اتوار والے دن یہ عمل نہ کرسکیں تو اگلے دن کر لیں۔ آپ محسوس کریں گے کہ آپ کے کندھوں کا بوجھ ‘ جسم ہلکا‘ پریشانیاں اور بندشیں ٹوٹ رہی ہیں‘ ان شاء اللہ۔ یہ عمل بظاہر چھوٹا لیکن جو شخص ہنومان کے جادو میں جکڑا ہے یا اس سے بچنا چاہتا ہے وہ آنکھوں سے جلوے دیکھے گا‘ کمال دیکھے گا‘ مظاہر اورمناظر دیکھے گا اور اپنی زندگی میں سکھ‘ سکون دیکھے گا۔ عبقری آپ کو ہنومان سے بچنے کا ایک عمل ہر ماہ بتاتا رہے گا۔
عمل کا ہدیہ:اس ماہ کم از کم40 روپے کا صدقہ کر دیں اور اس تمام عمل کا ثواب ام المؤمنین حضرت ام سلمیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی روح مبارکہ کو ہدیہ کردیں۔ نوٹ:یہ عمل ہر حالت میں کر سکتے ہیں۔
قارئین!اس عمل سے بے شمار لوگ فائدہ پارہے اور اپنے مشاہدات لکھ کر بھیج رہے ہیں‘اگر آپ کو بھی اس عمل سے فائدہ ہوا تو بذریعہ خط ضرور لکھیں اور تفصیل سے لکھیں۔
کالے جادو کا ایک طاقتور وار جو ہنومان کے ذریعے ہوتا ہے جو برتن کو ریزہ ریزہ ‘ انسان کو بوٹی بوٹی‘ ہڈیوں کو چورہ چورہ دکان کی اینٹ سے اینٹ بجا دیتا ہے‘ گھر کو برباد ‘ ویران اور قبرستان بنا دیتا ہے‘ نسلیں سسکتی ہیں‘ روحیں تڑپتی ہیں‘ وجود منتشر ہوجاتا ہے‘ کھلی کلیاں بکھر جاتی ہیں‘ پھول مرجھا جاتے ہیں‘ قہقہے‘ سسکیوں میں بدل جاتے ہیں‘ کامیابیاں ناکامیوں میں بدل کر ہمیشہ کیلئے کالی مہریں لگ جاتی ہیں۔ ہنومان بندر کی شکل کا ایک وجود‘ جس کے اوپر بڑے بڑے بال لیکن چلتا انسانوں کی طرح ہے باقی تمام جسم بندر کی طرح ہے۔یہ کالے جادو کا خطرناک ترین وار ہے‘ کیا آپ نے کبھی سوچا کہ ہم اس خطرناک وار سے کیسے بچیں۔ خاص طور پر یہ خطرناک وار 5 انسانوں پر ہوتا ہے:1۔ نئی نویلی دلہن یا دولہا پر۔ 2۔ پیدا ہونے والے چھوٹے بچے پر۔ 3۔ ایسی بیٹی یابیٹا جو ترقی کی راہیں‘ تعلیمی منازل طے کررہا ہو‘ اس میں رکاوٹیں۔ 4۔چلتی روزی پر تیل ڈال کر جلا دیا جاتاہے۔ 5۔ گھر میں آگ‘ جلن‘ بیماریاں‘ دکھ‘ تکالیف‘ اور طوفان۔ بس یہ ہنومان کا کام ہے ۔ہنومان کے وار سے سو فیصد حفاظت ہنومان سے بچنا ہر کسی کے بس کا کام نہیں‘بڑے بڑے عاملین اس کے آگے بے بس ہو جاتے ہیں لیکن شیخ الوظائف کی نگرانی میں طاقتور روحانی اعمال کی برکت سے ہم ہنومان کے وار سے سوفیصد بچ سکتے ہیں ’’بس اس ماہ اکتوبر میں ہرجمعہ کی رات بعد نماز عشاء تمام مسائل کا تصور کرتے ہوئےآنکھیں بند کر کے اول وآخر سات بار درود پاک کے ساتھ 33 مرتبہ اَغِثْنِیْ یَا رَحْمٰنُ جَبَّارُ پڑھ کراپنے ہاتھوں پر دم کر کے آنکھوں اور پورے جسم پرملیں۔جب بستر پر سونے کے لئے لیٹیں تو یہی کلمات سانس روک کر تین ‘ تین بار پڑھ کر گھر کے چاروں کونوں کا تصور کر کے دم کردیں۔ان شاءاللہ تمام شیطانی چیزیں‘ ہنومان کے وار‘بلائیں جل کر راکھ ہو جائیں گی ۔بوجہ مجبوری اتوار والے دن یہ عمل نہ کرسکیں تو اگلے دن کر لیں۔ آپ محسوس کریں گے کہ آپ کے کندھوں کا بوجھ ‘ جسم ہلکا‘ پریشانیاں اور بندشیں ٹوٹ رہی ہیں‘ ان شاء اللہ۔ یہ عمل بظاہر چھوٹا لیکن جو شخص ہنومان کے جادو میں جکڑا ہے یا اس سے بچنا چاہتا ہے وہ آنکھوں سے جلوے دیکھے گا‘ کمال دیکھے گا‘ مظاہر اورمناظر دیکھے گا اور اپنی زندگی میں سکھ‘ سکون دیکھے گا۔ عبقری آپ کو ہنومان سے بچنے کا ایک عمل ہر ماہ بتاتا رہے گا۔عمل کا ہدیہ:اس ماہ کم از کم40 روپے کا صدقہ کر دیں اور اس تمام عمل کا ثواب ام المؤمنین حضرت ام سلمیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی روح مبارکہ کو ہدیہ کردیں۔ نوٹ:یہ عمل ہر حالت میں کر سکتے ہیں۔ قارئین!اس عمل سے بے شمار لوگ فائدہ پارہے اور اپنے مشاہدات لکھ کر بھیج رہے ہیں‘اگر آپ کو بھی اس عمل سے فائدہ ہوا تو بذریعہ خط ضرور لکھیں اور تفصیل سے لکھیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں