محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!دن رات آپ‘ آپ کے بڑوں اور آپ کی نسلوں کے لئے دعائیں کرتی ہوںکہ جس طرح آپ مجھ سمیت بے شمار لوگوں کے دکھ درد‘جادو‘پریشانیاں‘بیماریاں اور مسائل ٹلوانے کا ذریعہ بن رہے ہیں‘ اللہ تعالیٰ آپ کو اس کی جزائے خیر عطا فرمائے ‘ آپ کی نسلوں کو سداخوش ‘آباد رکھے اور انسانیت کے لئے عافیت اور خیر کا ذریعہ بنائے رکھے‘ آمین!
میں سالہا سال سےکچھ روحانی و جسمانی بیماریوں اور مسائل کا شکار تھی‘ ہنومان کا ایسا سخت وار تھا جس نے زندگی کے تمام شعبہ میں پریشان‘ دکھی اور ناکام کر دیا ہوا تھا۔گھر کے افراد بغیر کسی وجہ کے بات بات میں آپس میں لڑ پڑتے نفرتیں عروج پر تھیں‘ دکھ ختم ہونے کا نام نہ لیتے تھے۔اس جادو کی وجہ سے میں خود بہت سی بیماریوں کا شکار ہو چکی تھی‘چلنا پھرنا دشوار ہو چکا تھا‘روحانی و جسمانی علاج معالجے کروا کر دیکھ لئے مگر کسی بھی طرح آرام نہ مل رہا تھا۔ اپنے مسائل کے حل کے لئے در بدر ہو رہے تھے مگر کہیں سے بھی کسی قسم کا کوئی فائدہ نہ ہوا۔
عبقری رسالہ میں چند ماہ قبل ہنومان کے ڈسے مظلوم کے نام سے تحریر پڑھی توان الفاظ کو پڑھنے کے بعد ایسے معلوم ہوا جیسے یہ خاص میرے لئے لکھی گئی ہے۔کیونکہ ہمارا گھرانہ ایسے ہی مسائل سے دوچار تھا۔اس دن سے لے کر آج تک ہر ماہ اس سلسلہ میں شائع ہونے والا عمل باقاعدگی کے ساتھ کر رہی ہوں ۔اللہ کا شکر ہے کہ چند ہفتوں میں ہی معاملات میں کافی بہتری آئی اور مسلسل عمل جاری رکھنے کی برکت سے ہنومان کاسخت وار ٹوٹ چکا ہے‘جادو جنات کے شیطانی اثرات ختم ہو چکے ہیں۔زندگی میں سکون آگیا ہے‘ نفرتیں محبتوں میں تبدیل ہو چکی ہیں۔کمر پر زخم کے نشانات تھے جو سمجھ سے بالا تر تھے اور نہ ہی کسی دوا سے جاتے تھے مگر ہنومان کے ڈسے مظلوم میں جو عمل دیا جاتا وہ ہر ماہ کرتی رہی‘ الحمدللہ اب وہ زخم بھی ختم ہو چکا ہے۔اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتی ہوں کہ عبقری کا ساتھ نصیب ہوا ورنہ آج بھی علاج کے لئے دربدر بھٹک رہی ہوتی۔
میمونہ شوکت‘ پیر محل
محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!دن رات آپ‘ آپ کے بڑوں اور آپ کی نسلوں کے لئے دعائیں کرتی ہوںکہ جس طرح آپ مجھ سمیت بے شمار لوگوں کے دکھ درد‘جادو‘پریشانیاں‘بیماریاں اور مسائل ٹلوانے کا ذریعہ بن رہے ہیں‘ اللہ تعالیٰ آپ کو اس کی جزائے خیر عطا فرمائے ‘ آپ کی نسلوں کو سداخوش ‘آباد رکھے اور انسانیت کے لئے عافیت اور خیر کا ذریعہ بنائے رکھے‘ آمین!میں سالہا سال سےکچھ روحانی و جسمانی بیماریوں اور مسائل کا شکار تھی‘ ہنومان کا ایسا سخت وار تھا جس نے زندگی کے تمام شعبہ میں پریشان‘ دکھی اور ناکام کر دیا ہوا تھا۔گھر کے افراد بغیر کسی وجہ کے بات بات میں آپس میں لڑ پڑتے نفرتیں عروج پر تھیں‘ دکھ ختم ہونے کا نام نہ لیتے تھے۔اس جادو کی وجہ سے میں خود بہت سی بیماریوں کا شکار ہو چکی تھی‘چلنا پھرنا دشوار ہو چکا تھا‘روحانی و جسمانی علاج معالجے کروا کر دیکھ لئے مگر کسی بھی طرح آرام نہ مل رہا تھا۔ اپنے مسائل کے حل کے لئے در بدر ہو رہے تھے مگر کہیں سے بھی کسی قسم کا کوئی فائدہ نہ ہوا۔عبقری رسالہ میں چند ماہ قبل ہنومان کے ڈسے مظلوم کے نام سے تحریر پڑھی توان الفاظ کو پڑھنے کے بعد ایسے معلوم ہوا جیسے یہ خاص میرے لئے لکھی گئی ہے۔کیونکہ ہمارا گھرانہ ایسے ہی مسائل سے دوچار تھا۔اس دن سے لے کر آج تک ہر ماہ اس سلسلہ میں شائع ہونے والا عمل باقاعدگی کے ساتھ کر رہی ہوں ۔اللہ کا شکر ہے کہ چند ہفتوں میں ہی معاملات میں کافی بہتری آئی اور مسلسل عمل جاری رکھنے کی برکت سے ہنومان کاسخت وار ٹوٹ چکا ہے‘جادو جنات کے شیطانی اثرات ختم ہو چکے ہیں۔زندگی میں سکون آگیا ہے‘ نفرتیں محبتوں میں تبدیل ہو چکی ہیں۔کمر پر زخم کے نشانات تھے جو سمجھ سے بالا تر تھے اور نہ ہی کسی دوا سے جاتے تھے مگر ہنومان کے ڈسے مظلوم میں جو عمل دیا جاتا وہ ہر ماہ کرتی رہی‘ الحمدللہ اب وہ زخم بھی ختم ہو چکا ہے۔اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتی ہوں کہ عبقری کا ساتھ نصیب ہوا ورنہ آج بھی علاج کے لئے دربدر بھٹک رہی ہوتی۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں