محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم تمام گھر والے ماہنامہ عبقری بہت شوق سے پڑھتے ہیں اور ہر ماہ اس شمارے کا ہمیں شدت سے انتظار رہتا ہے۔ہمارے بہت سے پیچیدہ مسائل اور بیماریاں عبقری کی وجہ سے ختم ہوئی ہیں۔اپنا ایک مشاہدہ تحریر کر رہا ہوں۔ چند ماہ قبل میرا ناک بالکل بند ہو گیا تھا ،میں نے سمجھا شاید موسم تبدیل ہوا ہے‘ یا شاید ناک میں پانی چلا گیا ہے خود ہی یہ مسئلہ حل ہو جائے گا مگر ایسا نہ ہو سکا بلکہ ناک میں تکلیف شروع ہو گئی ۔جب مسئلہ زیادہ بڑھ گیا توڈاکٹر سے معائنہ کروایا جس کے بعد انہوں نے بتایا کہ ناک کے غدود بڑھ گئے ہیں ‘ مسئلہ زیادہ خراب ہے‘ لہٰذا آپریشن ہو گا۔ آپریشن کا نام سن کر میں بہت پریشان ہوا ۔میں نے ماہنامہ عبقری کے ایک شمارہ میںشائع ہونے والا ٹوٹکہ آزمایا کہ اپنی ناف اور ناک میں سرسوں یا کوئی سا بھی تیل لگائیں میں چند ہفتے رات کو سونے سے پہلے ناک اور ناف میں تیل لگاتا رہا ۔بغیر آپریشن کے ناک کے غدود ٹھیک ہو گئے اوربند ناک کھل گئی۔(جاوید‘مانسہرہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں