Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

گھرکی نحوستیں ، رنجشیں اور جھگڑے محبتوں میں تبدیل

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2024ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم !میرے گھر میں ہر وقت لڑائی جھگڑا رہتا تھا، سب کے دلوں میں ایک دوسرے کے لئے شکوہ گلہ اور شکایت رہتی تھی ۔ ہر بندہ ایک دوسرے سے نفرت کرتا ۔ زندگی تنگ ہو گئی تھی ، ہر وقت گھر میں نحوست اور پریشانی رہتی تھی۔ مجھے ہر وقت یہی غم لگا رہتا تھا کہ کسی طرح یہ معاملات سلجھ جائیں ۔ میںنے بہت سے عاملین سے رابطہ کیا کہ ہمارے گھر میں نفرت کی فضا کیوں ہے اور ہر فرد کی زندگی میں بے چینی کیوں ہے کیوں ہم سب سکون سے محروم ہیں اور ہماری زندگیوں سے سکھ دور ہو چکا ہے، ہم اندر سے ختم ہوگئے ہیں ، ہمیں زندگی عذاب لگتی ہے، کسی بھی طرح سکون میسر نہیں ، کسی عامل نے جادو بتایا اور کسی عامل نے نظر بد بتائی لیکن کسی نے بھی اس کا حل نہ دیا ، جو بھی تعویز اور عمل بتائے ہمیں ان سے فائدہ نہ ملا اور ہماری زندگی دن بدن اور زیادہ پریشانی کی طرف جار ہی تھی ۔ میرے ایک دوست تسبیح خانہ میں آتے تھے میںنے ڈھکے چھپے الفاظ میں اپنے مسائل کا ذکر کیا تو انہوںنے مجھے تسلی دی کہ آپ میرے ساتھ تسبیح خانہ چلیں ، آپ کو مسائل کا سو فیصد حل مل جائے گا ۔ میںان کے ساتھ تسبیح خانہ گیا ، مجھے سالوں بعد سکون کا ایک جھونکہ نصیب ہوا، میںنے یہ سوچ لیا کہ مجھے اگر گھریلو مسائل کا حل مل سکتا ہے تو وہ تسبیح خانہ سے ہی مل سکتا ہے۔ میرے دوست اگلے اتوار مجھے اپنے ساتھ ہجویری محل لے گئے ، ہجویری محل میں اس وقت سوا رب درود پاک کے چلے کی تیاری اور انتظامات ہو رہے تھے، میرا دوست ہر اتوار یہاں آتا تھا اور خدمت میں شامل ہوتا تھا، میںجب یہاں آیا اور خدمت کی تو یقین کریں میری آنکھوں سے آنسو جاری ہوگئے مجھے اتنا سکون ملا، دل کے دکھ دھل گئے،میرا دل ہلکا ہو گیا اور ایسا لگا کہ میرے تما م مسائل حل ہو گئے مجھے زندگی کی سب سے بڑی کامیابی مل گئی ۔میںنے گھر میں آ کر دیکھا تو سب میں ایک دوسرے کے بارے میں در گزر کا ماحول  نظر آیا اور آپس کی رنجشیں ختم ہوتی نظر آئیں، بھائیوں بھابیوں اور میری والدہ کے درمیان جو ہر وقت تناؤ رہتا تھا اس میںبہت حد تک کمی آگئی۔ میںنے اپنے دوست کے ساتھ ہر اتوار ہجویر ی محل خدمت کے لئے جانا شروع کردیا اور وہاں موجود آستانہ منت مراد کی بھی زیارت کی ، وہاں عملیات کی بہت زبردست تاثیر ہے، بس ہجویر ی محل کی خدمت اور اعمال نے میرے گھر کو آباد کر دیا، جن دلوں میں  احساسات اور جذبات مردہ ہو چکے تھے ان کے دلوں میں  احساسات اور جذبات زندہ ہو گئے اور گھر میں سب کی آپس کی رنجشیں ختم ہو گئیں ، ایک دوسرے کے بارے میں اچھے اور مثبت خیالات ملے اور سب نے ایک دوسرے کو عزت احترام اور درگزر کرنا شروع کر دیا ۔بھائیوں کے درمیان تلخی ختم ہوئی اور گھر سے نحوست کا خاتمہ ہو گیا۔گھر میںسکون ، سکھ اور چین کی فجا قائم ہو ئی ۔ (عبداللطیف، لاہور) 

 

نوٹ:ہجویری محل میں ترقی‘ کامیابی پانے‘ مسائل مشکلات اور الجھنوں سے چھٹکارے کیلئے چند دن‘ چند ہفتےوہاں عبادت اورخدمت کیلئے ہمراہ بستر جائیں۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 951 reviews.