سفید رنگ کا مکان
خواب:میں خواب دیکھتی ہوں کہ ایک زیر تعمیر مکان میں اپنی مرحومہ والدہ کے ساتھ کھڑی ہوں ، مکان میں سفید رنگ ہوا ہے۔ میں مکان بنانے والوں کو ہدایات دے رہی ہوں ۔ میری والدہ مرحومہ خاموشی سے میرا ساتھ دے رہی ہیں ، مکان کافی کھلا ہے۔ اتنے میں میرے شوہر اپنے بھائی کے ساتھ اس مکان میں آتے ہیں ۔ میرے شوہر کے بھائی کے ہاتھ میں عینک ہے۔ وہ اس عینک کو شیلف پر رکھ دیتے ہیں اور وہاں سے چلے جاتے ہیں ۔(شمائلہ اعجاز، اسلام آباد)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اندیشہ ہے کہ آپ کےگھریلو اور کاروباری معاملات کو قریبی رشتہ دار حسد کی نگاہ سے دیکھتے ہیں تاہم آپ صبح و شام سورہ فلق اور سورہ الناس تین مرتبہ پڑھ کرخود پر اور تصور میں گھر پر دم کیا کریں۔
تنگ و تاریک راستے
خواب:میں اکثر خواب میں دیکھتی ہوں کہ میں سیڑھیاں یا تو چڑھ رہی ہوں یا اتر رہی ہوں ، مجھے اس بات کا خدشہ ہوتا ہے کہ میں گر جاؤں گی کیونکہ سیڑھیاں خاصی پیچیدہ ہوتی ہیں اور تنگ و تاریک جگہوں پر بنی ہوتی ہیں، جب میں بیدار ہوتی ہوں تو میں گھبرا جاتی ہوں ۔(غزالہ ہارون ، کراچی)
تعبیر : آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آج کل آپ کوکچھ پریشان کن حالات کا سامنا ہے تا ہم یہ پریشانیاں جن سے آپ نکلنے کی کوشش کر رہی ہیں ، آپ پانچ وقت نماز کی پابندی کریں اور صبح و شام ایک تسبیح یَا رَحمٰن پڑھا کریں۔ پریشانیاں دور ہوجائیں گی۔
پارلر کا واش روم
خواب: میں خواب دیکھتی ہوں کہ گھر کے دروازے کھلے تھے انہیں بند کر دیتی ہوں ، پھر خواب میں چھپکلیاں نظر آتی ہیں ، پھر ایک دن خواب دیکھا کہ پارلر جاتی ہوں پارلر والی عورت کسی کا میک کر رہی ہے ، مجھے کچھ کہتی ہے لیکن پتہ نہیں کیا کہتی ہے ، پھر میں نے اپنے آپ کو وش روم میں دیکھاجو پارلر کا ہی ہے ، میرے ہاتھوں میں کریم لگی ہوئی ہے جسے وہ میرے ہاتھوں سے صاف کر دیتی ہے ۔ پھر میں اور میری دوست کسی جگہ کھڑی ہوتی ہیں لیکن راستہ بند ہے پھر میری آنکھ کھل گئی ۔اس خواب کو دیکھنے کے بعد میں بہت پریشان ہوئی پھر مجھے یاد آیا کہ آپ نے کسی عورت کو بتایا تھا کہ چھپکلیاں نظر آئیں تو کاموں کی بندش اور رکاوٹیں ہوتی ہیں۔ (ار سلہ محمود)
تعبیر : آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کے کاموں میں سخت بندش موجود ہے۔ آپ حسب توفیق ضرورت مند کو صدقہ دیں اور سورہ کافروں ہر نماز کے بعد 11 بار پڑھ کر دعا کرلیا کریں ، یہ عمل کم از کم 40 دن کریں حالات میں بہتری آنی شرو ع ہو جائے گی ۔
خواب میں مسائل کا حل
خواب: میں نے دیکھا کہ ایک آدمی وظائف بتا رہا ہے اور یہ بھی بتا رہا ہے کہ سورہ فاتحہ اور بسم اللہ کا میم الحمد کے ساتھ ملا کر پڑھا کریں ، میرے ہاتھ میں بھی وظائف کی کتاب ہے۔ میں کتاب میں دیکھ رہاہوں ، ایک صفحہ پر لکھا تھا کہ جو بندہ 36 بار بسم اللہ پڑھے گا اس کی دعا قبول ہو گی ، میں دیکھ کر خوش ہوتاہوں کہ یہ وظیفہ میرے لئے ہے، میں دوسرے صفحہ پر دیکھتا ہوں کہ جس کا رشتہ نہ ہوتا ہو وہ 121 بار بسم اللہ پڑھے ، میں سوچتاہوں یہ تو میرے مسائل کے لئے وظائف لکھے گئے ہیں۔ پھر میری آنکھ کھل گئی ، کیا میں یہ وظائف پڑھ کر مستفید ہوسکتا ہوں۔(فیصل جواد، سیالکوٹ )
تعبیر : آپ کے خواب کے مطابق آپ کو اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کے مسائل کا حل آپ کے پاس موجود ہے تاہم ذرا سی راہنمائی کی ضرورت ہے، آپ ہر نماز کے بعد تین مرتبہ سورہ فاتحہ مع تسمیہ پڑھا کریں ، تمام مرادیں مل جائیں گی۔
شادی کا دن اور عجیب منظر
خواب : میںنے خواب دیکھا کہ میری شادی ہو رہی ہے اور میں تیار ہونے کا سوچ رہی ہوں ۔ مجھے ایسا لگتا ہے کہ میرے بال بہت میلے ہیں ، اتنے میں برات آجاتی ہے ، میں اپنی بہن سے کہتی ہوں میرا منہ دھلوا دو، بال دھونے کا اب ٹائم نہیں رہا ، پھر منظر بدلتا ہے میرا شوہر کہتا ہے یہ میری دوسری شادی ہے پہلے سے میرا ایک بیٹا بھی ہے، میں پوچھتی ہوں آپ نے مجھ سے شادی کیوں کی تو وہ کہتے ہیں کہ مجھے نہیں معلوم کہ میںنے آپ سے شادی کیوں کی۔ (ر،خ۔ ملتان)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کے کاموں میں بندش کی وجہ سے رکاوٹیں ہیں۔ آپ سارادن یَا بَاسِطُ یَا کَرِیمُ پڑھا کریں۔ آپ کے تمام رکے ہوئے کام احسن طریقے سے انجام پائیں گے۔
سفید رنگ کا مکان خواب:میں خواب دیکھتی ہوں کہ ایک زیر تعمیر مکان میں اپنی مرحومہ والدہ کے ساتھ کھڑی ہوں ، مکان میں سفید رنگ ہوا ہے۔ میں مکان بنانے والوں کو ہدایات دے رہی ہوں ۔ میری والدہ مرحومہ خاموشی سے میرا ساتھ دے رہی ہیں ، مکان کافی کھلا ہے۔ اتنے میں میرے شوہر اپنے بھائی کے ساتھ اس مکان میں آتے ہیں ۔ میرے شوہر کے بھائی کے ہاتھ میں عینک ہے۔ وہ اس عینک کو شیلف پر رکھ دیتے ہیں اور وہاں سے چلے جاتے ہیں ۔(شمائلہ اعجاز، اسلام آباد)تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اندیشہ ہے کہ آپ کےگھریلو اور کاروباری معاملات کو قریبی رشتہ دار حسد کی نگاہ سے دیکھتے ہیں تاہم آپ صبح و شام سورہ فلق اور سورہ الناس تین مرتبہ پڑھ کرخود پر اور تصور میں گھر پر دم کیا کریں۔تنگ و تاریک راستے خواب:میں اکثر خواب میں دیکھتی ہوں کہ میں سیڑھیاں یا تو چڑھ رہی ہوں یا اتر رہی ہوں ، مجھے اس بات کا خدشہ ہوتا ہے کہ میں گر جاؤں گی کیونکہ سیڑھیاں خاصی پیچیدہ ہوتی ہیں اور تنگ و تاریک جگہوں پر بنی ہوتی ہیں، جب میں بیدار ہوتی ہوں تو میں گھبرا جاتی ہوں ۔(غزالہ ہارون ، کراچی)تعبیر : آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آج کل آپ کوکچھ پریشان کن حالات کا سامنا ہے تا ہم یہ پریشانیاں جن سے آپ نکلنے کی کوشش کر رہی ہیں ، آپ پانچ وقت نماز کی پابندی کریں اور صبح و شام ایک تسبیح یَا رَحمٰن پڑھا کریں۔ پریشانیاں دور ہوجائیں گی۔پارلر کا واش رومخواب: میں خواب دیکھتی ہوں کہ گھر کے دروازے کھلے تھے انہیں بند کر دیتی ہوں ، پھر خواب میں چھپکلیاں نظر آتی ہیں ، پھر ایک دن خواب دیکھا کہ پارلر جاتی ہوں پارلر والی عورت کسی کا میک کر رہی ہے ، مجھے کچھ کہتی ہے لیکن پتہ نہیں کیا کہتی ہے ، پھر میں نے اپنے آپ کو وش روم میں دیکھاجو پارلر کا ہی ہے ، میرے ہاتھوں میں کریم لگی ہوئی ہے جسے وہ میرے ہاتھوں سے صاف کر دیتی ہے ۔ پھر میں اور میری دوست کسی جگہ کھڑی ہوتی ہیں لیکن راستہ بند ہے پھر میری آنکھ کھل گئی ۔اس خواب کو دیکھنے کے بعد میں بہت پریشان ہوئی پھر مجھے یاد آیا کہ آپ نے کسی عورت کو بتایا تھا کہ چھپکلیاں نظر آئیں تو کاموں کی بندش اور رکاوٹیں ہوتی ہیں۔ (ار سلہ محمود)تعبیر : آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کے کاموں میں سخت بندش موجود ہے۔ آپ حسب توفیق ضرورت مند کو صدقہ دیں اور سورہ کافروں ہر نماز کے بعد 11 بار پڑھ کر دعا کرلیا کریں ، یہ عمل کم از کم 40 دن کریں حالات میں بہتری آنی شرو ع ہو جائے گی ۔خواب میں مسائل کا حل خواب: میں نے دیکھا کہ ایک آدمی وظائف بتا رہا ہے اور یہ بھی بتا رہا ہے کہ سورہ فاتحہ اور بسم اللہ کا میم الحمد کے ساتھ ملا کر پڑھا کریں ، میرے ہاتھ میں بھی وظائف کی کتاب ہے۔ میں کتاب میں دیکھ رہاہوں ، ایک صفحہ پر لکھا تھا کہ جو بندہ 36 بار بسم اللہ پڑھے گا اس کی دعا قبول ہو گی ، میں دیکھ کر خوش ہوتاہوں کہ یہ وظیفہ میرے لئے ہے، میں دوسرے صفحہ پر دیکھتا ہوں کہ جس کا رشتہ نہ ہوتا ہو وہ 121 بار بسم اللہ پڑھے ، میں سوچتاہوں یہ تو میرے مسائل کے لئے وظائف لکھے گئے ہیں۔ پھر میری آنکھ کھل گئی ، کیا میں یہ وظائف پڑھ کر مستفید ہوسکتا ہوں۔(فیصل جواد، سیالکوٹ )تعبیر : آپ کے خواب کے مطابق آپ کو اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کے مسائل کا حل آپ کے پاس موجود ہے تاہم ذرا سی راہنمائی کی ضرورت ہے، آپ ہر نماز کے بعد تین مرتبہ سورہ فاتحہ مع تسمیہ پڑھا کریں ، تمام مرادیں مل جائیں گی۔شادی کا دن اور عجیب منظر خواب : میںنے خواب دیکھا کہ میری شادی ہو رہی ہے اور میں تیار ہونے کا سوچ رہی ہوں ۔ مجھے ایسا لگتا ہے کہ میرے بال بہت میلے ہیں ، اتنے میں برات آجاتی ہے ، میں اپنی بہن سے کہتی ہوں میرا منہ دھلوا دو، بال دھونے کا اب ٹائم نہیں رہا ، پھر منظر بدلتا ہے میرا شوہر کہتا ہے یہ میری دوسری شادی ہے پہلے سے میرا ایک بیٹا بھی ہے، میں پوچھتی ہوں آپ نے مجھ سے شادی کیوں کی تو وہ کہتے ہیں کہ مجھے نہیں معلوم کہ میںنے آپ سے شادی کیوں کی۔ (ر،خ۔ ملتان)تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کے کاموں میں بندش کی وجہ سے رکاوٹیں ہیں۔ آپ سارادن یَا بَاسِطُ یَا کَرِیمُ پڑھا کریں۔ آپ کے تمام رکے ہوئے کام احسن طریقے سے انجام پائیں گے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں