محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں ایک طبی تجربہ بتانا چاہوں گاجو کہ میرا آزمودہ ہے۔ منہ کے چھالے جو کہ بہت اذیت ناک ہوتے ہیں ، یہ ایک بار نکل آئیں تو پھر ختم ہوتے ہوتے وقت لگ جاتا ہے، بعض اوقات چھالوں سے اگلی سٹیج ہوتی ہے کہ منہ کے اندر کی جلد پھٹنا شروع ہو جاتی ہے۔ یہ اتنی دردناک ہوتی ہے کہ کسی وقت بھی چین نہیں ہوتا زبان لگنے پر بھی تکلیف ہوتی ہے اور جب سو کر اٹھیں اس وقت منہ خشک ہونے کی وجہ سے بے حد تکلیف ہوتی ہے۔اس کی وجوہات پر غور کیا جائے تو اس علاج بغیر دوا کے بھی ہو سکتا ہے۔اس کی بنیادی وجہ تیزابیت اور معدے کی گرمی ہے۔ اس لئےایک اگر کسی کو منہ کےا ندر چھالے نکل آئیں تو اول تو اس کو چاہیے کہ معدے کی تیزابیت ختم کرنے کےلئے غذاکا خاص خیال رکھے، مرچ مصالحے اور گرم اشیاء سے پرہیز کرے ، پانی زیادہ پئیں اور لسی کا استعمال زیادہ کرے، میرا تجربہ ہے کہ اگر وہ لسی استعمال کی جائے جو مکھن نکالتے وقت بنتی ہے ، اس سے بہت جلد معدے کی جلن تیزابیت دور ہو کر منہ کے چھالے اور زخم ٹھیک ہو جاتے ہیں۔اس کے علاوہ کسی بھی دواخانے سے پودینہ کا شربت لے کر استعما ل کر سکتے ہیں،معدے کی تیزابیت ختم ہو جائے گی اور چھالے ختم ہوں گے۔ جب چھالے نکلے ہوں تو ان کی جلن اور درد دور کرنے کے لئے ایک ٹوٹکہ بہت مفید ہے۔ ایک کپ پانی ابال کر تھوڑا سا نمک ملائیں اور جب پانی کلی کرنے کے قابل ہو جائے تو اس پانی سے منہ بھر کر کلیاں کریں ، اس سے درد اور جلن میں کمی واقع ہو گی ۔ کلی کرنے کے بعد کچھ دیر تک کوئی چیز مت کھائیں ۔ (حماد سعید )
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں